فلم ’باڈی گارڈ’ میں کرینہ کپور کی دوست کا کردار نبھانے والی شخصیت کون؟
ہیزل کیچ اس سے قبل بھی مشہور فلم ’ہیری پوٹر’ کا حصہ بن چکی ہیں
بھارتی اداکار سلمان خان کی فلم ’باڈی گارڈ’ تو آپکو ضرور یاد ہی ہوگی؟ لیکن کیا آپ اس فلم میں کرینہ کپور کی دوست کا کردار نبھانے والی اداکارہ کو جانتے ہیں؟
اگر نہیں تو آئیے آج ہم بات کرنے جارہے ہیں اداکارہ ہیزل کیچ کی جو نہ صرف ایک کامیاب اداکارہ ہیں بلکہ وہ بھارت کے سابق کرکٹر یوراج سنگھ کی اہلیہ بھی ہیں۔
یووراج سنگھ اور ہیزل کیچ کی شادی:
جی ہاں! یووراج سنگھ اور ہیزل کی منگنی 12؍ نومبر 2015ء میں ہوئی اور شادی کی تقریب 30؍ نومبر 2016ء کو منعقد ہوئی۔ ہیزل کیچ جنہوں نے یوراج سنگھ سے شادی کے وقت یووراج سنگھ کی والدہ کی تجویز پر اپنا نام تبدیل کرلیا تھا اور اس بڑی تبدیلی کے بعد اداکارہ کا نیا نام ’گربسنت کور‘ رکھا گیا تھا۔
شادی کے موقع پر ہیزل کا نام تبدیل ہونا یقیناً اس بات کی جانب اشارہ تھا کہ اب وہ کوئی ماڈل یا اداکارہ نہیں بلکہ ایک مقبول کرکٹر کی سکھ بیگم کی حیثیت سے پہچانی جائیں گی۔
ہیزل کیچ کا فلمی کیرئیر:
یہ تو ہوگئی ہیرل کیچ کی ازدواجی زندگی کی معلومات لیکن اب ہم بات کریں انکی فلمی کیرئیر کی جہاں انہوں نے اپنی لازوال اداکاری سے فلمی دنیا میں دیکھتے ہی دیکھتے ترقی کی منازل طے کیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوراج سنگھ کی بیوی ہیزل کیچ بطور چائلڈ ایکٹر"ہیری پوٹر" کی پہلی تین فلموں جن میں ’ہیری پوٹر اینڈ دی فلاسفرز اسٹون’، ’ہیری پوٹر اینڈ دی چیمبر آف سیکرٹس’، ’ہیری پوٹر اینڈ دی پریزنر آف ازکابن’ میں ڈینیئل ریڈکلف، ایما واٹسن اور روپیرٹ گرنٹ کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
اگرچہ کہ ان کا کردار ایک معمولی نوعیت کاتھا لیکن اس سپر ہٹ سیریز میں ان کی موجودگی ایک ایسی دلچسپ حقیقت ہے جس سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔
علاوہ ازیں سال 2011 میں سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم ’باڈی گارڈ’ میں بھی وہ کرینہ کپور کی دوست کا کردار ادا کرچکی ہیں۔جبکہ انہیں بھارت کے مقبول ترین ریئلٹی شو بگ باس کے ساتویں سیزن میں بھی بطور کنٹسٹنٹ دیکھا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ہیرل کیچ فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے سے قبل ’ہوگوٹس اسکول آف وِچ کرافٹ اینڈ وِزرڈری’ کی طالب علم بھی رہ چکی پیں ۔
ہیزل کیچ کے بارے میں پانچ دلچسپ حقائق:
ہیزل کیچ بطور رقاصہ:
نامور شخصیت کی اہلیہ ہونے اور معروف اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہیزل کیچ کی وجہ شہرت یہ بھی ہے کہ وہ ایک تربیت یافتہ کلاسیکی اور مغربی رقاصہ ہیں۔ انہوں نے صرف اداکاری میں ہی مہارت حاصل نہیں کہ بلکہ رقص کے مختلف طریقوں اور قوائد و ضوابط سے بھی واقف ہیں۔
ہیرل کیچ گلوکاری میں بھی ماہر؟
بات صرف اداکاری اور رقص پر ہی ختم ہیں ہوئی بلکہ ملٹی ٹیلنٹڈ اسٹار ہیزل کیچ کو گلوکاری میں بھی خوب مہارت ہے۔
انکی سریلی آواز نہ صرف کانوں میں رس گھولتی ہے بلکہ اپنے سننے والوں کو بھی سحر میں جکڑنے کی طاقت رکھتی ہے۔ جبکہ انہوں نے اپنی اس مسحور کن آواز کا جادو ویسٹ اینڈ کے میوزیکل گروپ ’جوزف’ میں بھی جگایا۔
دل ہے ہندوستانی:
یہ کوئی فلمی ڈائیلاگ نہیں بلکہ ہیزل کا حال دل ہے جو بظاہر تو وہ برطانوی ہیں لیکن انکا دل ابھی بھی ہندوستانی ہے۔
ہیزل کیچ کے والد ایک برطانوی شہری ہیں جبکہ انکی والدہ ہندو مذہب سے تعلق رکھتی تھیں یہی وجہ تھی کہ ہیزل کے خون میں بھی ہندوستانی ثقافت دوڑنے لگی اور وہ ہندو مذاہب اور انکے رسم و رواج میں اچھی طرح گھل مل گئی۔
انہوں نے اس کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے شوہر یوراج کے خاندان کے ساتھ دیوالی بھی منائی، جس کی یادیں یوراج نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔
بگ باس میں شرکت:
علاوہ ازیں ہیزل کیچ نے 2013 میں بھارت کے مشہور ترین ریئلٹی شو ’بگ باس کے سیزن 7 میں بطور کنٹسٹنٹ شرکت کی لیکن بد قسمتی سے پہلے ہی ہفتے میں ہی گھر سے بے دخل ہوگئیں، علاوہ ازیں وہ ڈانس شو جھلک دکھلاجا 6 کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔
سرفنگ کی دلدادہ:
اداکاری، گلوکاری اور رقص کے علاوہ اداکارہ ہیزل کو سرفنگ کا بھی جنون کی حد تک شوق ہے اور اسی شوق کو پورا کرنے کیلئے انہوں نے یہ کھیل تمل نادو میں سیکھا۔




