انفوٹینمنٹ

'ہارلے ڈیوڈسن' کی شوقین معروف بالی وڈ شخصیات کون؟

یہ موٹرسائیکل کے شوقین افراد کا پسندیدہ ترین برانڈ سمجھا جاتا ہے

Web Desk

'ہارلے ڈیوڈسن' کی شوقین معروف بالی وڈ شخصیات کون؟

یہ موٹرسائیکل کے شوقین افراد کا پسندیدہ ترین برانڈ سمجھا جاتا ہے

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

'ہارلے ڈیوڈسن' موٹرسائیکل کے شوقین افراد کا پسندیدہ برانڈ رہا ہے، منفرد اور رعب دار ڈیزائن والی موٹرسائیکلوں کا یہ امریکی برانڈ طویل عرصے سے انتہائی پائیدار اور بیش قیمت موٹر سائیکلز بنا رہا ہے۔

ہالی وڈ کی طرح بالی وڈ کی بھی بہت سی مشہور شخصیات 'ہارلے ڈیوڈسن' موٹرسائیکل کے شوقین ہیں اور اس برانڈ کی ایک سے زیادہ موٹر سائیکلوں کے مالک بھی ہیں۔

خوبصورت اور مہنگی ترین کاروں کی مالک نامور بالی وڈ سیلبرٹیز کے ناموں سے تو آپ واقف ہوں گے، آئیے آج بالی وڈ کی اُن مشہور شخصیات کی فہرست پر نظر ڈالتے ہیں جو مہنگی کاروں سے زیادہ ہارلے ڈیوڈسن موٹر سائیکلوں کا شوق رکھتے ہیں۔

1۔ شاہد کپور

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

فہرست میں پہلا نام نامور اداکار شاہد کپور کا ہے جو ہارلے ڈیوڈسن موٹر سائیکل کے شوقین ہونے کی وجہ سے کافی مشہور ہیں۔

انہیں کئی بار اپنے 'ہارلے ڈیوڈسن فیٹ بوائے' پر سوار ہوکر ممبئی کی سڑکوں پر گھومتے ہوئے دیکھا گیا، تاہم اب انہوں نے کچھ BMW بائیکس بھی خرید لی ہیں جس پر اب وہ اکثر سواری کرتے نظر آتے ہیں۔

لیکن 'فیٹ بوائے' اب بھی ان کے گیراج میں موجود ہے، تمام موٹرسائیکلوں کے شوقین افراد اور شاہد کپور کے چاہنے والے بھی ان کی نیلے رنگ کی 'ہارلے ڈیوڈسن' کے مداح ہیں۔

2۔ سنجے دت

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار سنجے دت بہت سی مہنگی اور قیمتی اشیاء کے مالک ہیں، جن میں سے ایک ہارلی ڈیوڈسن موٹرسائیکل بھی ہے۔

شاہد کپور کیطرح سنجو بابا بھی نیلے رنگ کی ہارلے ڈیوڈسن فیٹ بوائے کے مالک ہیں، علاوہ ازیں بالہ وڈ کنگ شاہ رخ خان نے انہیں حال ہی میں ٹرائمف موٹرسائیکل بھی تحفے میں دی ہے۔

3۔ راجکمار راؤ

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

بالی ووڈ کے ایک اور ابھرتے سُپر اسٹار راجکمار راؤ ایک کے بعد ایک بہت سی ہٹ فلمیں دے چکے ہیں اور اپنے فلمی کریئر میں یقیناً بہت تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔

راجکمار راؤ بھی 'ہارلے ڈیوڈسن فیٹ باب کروزر' کے مالک ہیں، انہوں نے بجاج کمپنی کی 'پلسر' سے بائیک چلانا شروع کی جوکہ انکے بھائی کی تھی اور بعد میں انہوں نے بجاج کمہنی کی ہی 'ایونجر' خریدلی، تاہم اب وہ بھی مہنگی ترین ہارلے ڈیوڈسن موٹرسائیکل کے مالک ہیں۔

4۔ سدھارتھ ملہوترا

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

فلم 'اسٹوڈنٹ آف دی ایئر' سے ڈیبیو کرنے والے سدھارتھ ملہوترا کو ممبئی کی سڑکوں پر کئی مہنگی لگژری بائکس چلاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

اِن موٹرسائیکلوں میں ہارلے ڈیوڈسن بائیک بھی سدھارتھ ملہوترا کی زیرِملکیت ہے، ان کے پاس بھی 'ہارلے ڈیوڈسن فیٹ باب' ہے تاہم ان کے پاس اسکا پرانا ماڈل ہے۔

5۔ سیف علی خان

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کے پاس اپنے گیراج میں کئی مہنگی کاریں ہیں، ان مہنگی کاروں کے ساتھ ساتھ ان کے پاس 'ہارلے ڈیوڈسن آئرن 883' بھی ہے۔

سیف علی خان کو کاروں اور بائکس کا بہت شوق ہے اور ان کا گیراج کسی شو روم کا منظر پیش کرتا ہے۔

6۔ امیتابھ بچن

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اپنے ساتھی اداکاروں کو مہنگی چیزیں تحفے میں دینے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

زیرِ نظر تصویر میں آپ جو ہارلے ڈیوڈسن موٹر سائیکل دیکھ رہے ہیں وہ امیتابھ بچن کے پاس موجود واحد موٹرسائیکل ہے جو انہیں شاہ رخ خان نے ہی تحفہ میں دی تھی۔

ہم نے بگ بی امیتابھ بچن کو کم ہی موٹرسائیکل چلاتے ہوئے دیکھا ہے لیکن یہ ہارلے ڈیوڈسن اُن کے گھر کی پارکنگ میں ہمیشہ نظر آتی ہے۔

7۔ رنبیر کپور

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

ہارلے ڈیوڈسن کی شوقین بالی ووڈ کی مشہور شخصیات میں ایک اور نام رنبیر کپور کا ہے۔

تصویر دیکھ کر الجھن کا شکار مت ہوئیے گا، یہ تصویر 'رائے' فلم کی ہے جس میں انہوں نے ہارلے ڈیوڈسن کے خصوصی ایڈیشن 'وی-راڈ' کی سواری کی تھی۔

حقیقی زندگی میں بھی رنبیر کپور کئی مہنگی کاروں کے مالک ہیں اور ان سب کے ساتھ ساتھ 'ہارلے ڈیوڈسن فیٹ بوائے' بھی ان کی زیرملکیت ہے، انہیں ان کی سرخ رنگ کی ہارلے پر اکثر سواری کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔

تازہ ترین