اسکینڈلز

دانیہ شاہ کیساتھ پُراسرار شخص کون؟ حکیم شہزاد نے پول کھول دیا

شاہزیب ویر نامی شخص خواجہ سرا نکلا؟

ایمن ملک

دانیہ شاہ کیساتھ پُراسرار شخص کون؟ حکیم شہزاد نے پول کھول دیا

شاہزیب ویر نامی شخص خواجہ سرا نکلا؟

شاہزیب ویر نامی یہ شخص خواجہ سرا نکلا
شاہزیب ویر نامی یہ شخص خواجہ سرا نکلا

مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کی پراسرار شخص کیساتھ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکیم شہزاد میدان میں آگئے اور شاہزیب ویر نامی شخص کی حقیقت کا پول کھول کر رکھ دیا۔

دانیہ شاہ ویسے تو پنجاب کی رہائشی ایک عام سی لڑکی تھی لیکن انہیں راتوں رات شہرت مذہبی اسکالر اور نعت خواں مرحوم عامر لیاقت حسین سے نکاح کرنے بعد ملی۔

دانیہ شاہ اور عامر لیاقت کا ملاپ:

دانیہ شاہ نے محض 18 سالہ کی عمر میں عامر لیاقت حسین جو کہ پہلے بھی دو شادیاں کرچکے تھے ان سے نکاح کرکے اپنی زندگی کا خوشگوار آغاز کیا تاہم یہ رشتہ زیادہ عرصہ نہ چل سکا اور خوفناک انجام پر اختتام پذیر ہوگیا۔

عامر لیاقت حسین جو کہ مبینہ طور پر دانیہ شاہ کی جانب سے نازیبا ویڈیو لیک ہونے کا صدمہ نہ برداشت سکے اور موت کی نیند سو گئے وہیں دانیہ شاہ چند ماہ  قانونی کارروائی کے بعد اب حکیم  شہزاد نامی شخص کیساتھ دوسرا نکاح کرکے اپنی زندگی میں مگن دکھائی دے رہی ہیں۔

دانیہ شاہ اور پراسرار شخص کی ویڈیو:

حال ہی میں دانیہ شاہ کی حکیم شہزاد جو کہ پہلے سے تین بار شادی کا لڈو کھا چکے تھے انکے علاوہ کسی نہ معلوم شخص کیساتھ ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں دانیہ کو سبز لہنگے میں ملبوس دیکھا گیا جن کے ساتھ وہ خوشگوار لمحات گزارتی نظر آئیں۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کی دیر تھی دانیہ شاہ  اور حکیم شہزاد کے درمیان طلاق کی افواہیں زور پکڑ گئیں اور صارفین نے یہ خیال ظاہر کیا کہ شاید اب دانیہ شاہ حکیم شہزاد سے راہیں جدا کرنے کے بعد اس پراسرار شخص کا انتخاب کرنے والی ہیں۔

حکیم شہزاد انِ ایکشن:

ابھی یہ معاملات زوروں پر ہی تھے کہ حکیم شہزاد نے ویڈیو پیغام جاری کرکے وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کی حقیقت بیان کردی۔

سوشل میڈیا پر حکیم شہزاد کا ویڈیو کلپ زیر گردش ہے جس میں انہیں وائرل شخص کی حقیقت بیان کرتے اور دانیہ شاہ سے طلاق کی افواہوں کی ترید کرتے ہوئے سنا گیا۔

حکیم شہزاد کا کہنا ہے کہ افواہیں پھیلانے اور سوشل میڈیا پر طرح طرح کی منفی باتیں کرنے والے سب صارفین لکیر کے فقیر ہیں۔

حکیم شہزاد کا کہنا ہے کہ میں نے دانیہ شاہ کو 20 ایکڑ زمین دی ہے، دو کروڑ مالیت کی گاڑی، آدھا من سونا دیا اور 15 شوٹر دے رکھے ہیں وہیں پر میں نے شاہزیب ویر نامی یہ لڑکا دانیہ شاہ کو بطور ملازم رکھ کر دیا ہے’۔

شاہزیب کوئی لڑکا نہیں بلکہ ایک خواجہ سرا؟

وائرل شخص کی حقیقت بیان کرتے ہوئے حکیم شہزاد نے مزید بتایا کہ،’یہ لڑکا خواجہ سرا ہے اور بےروزگار تھا ، میرے پاس نوکری کی تلاش میں آیا تو میں نے دانیہ شاہ کیلئے اسے بطور ملازم رکھ لیا اور یہ دانیہ شاہ کے کیمرہ مین کے فرائض بھی نبھا رہا ہے’۔

انہوں نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے مزید بتایا کہ،’میں آزاد خیالات کا مالک ہوں، دانیہ میری بیوی تھی، ہے اور رہے گی، دانیہ شاہ میری بیوی ہوتے ہوئے اپنی مرضی کی زندگی جی رہی ہے جیسے اُس کو جینی چاہیے، یہ اُس کا حق بنتا ہے۔’

حکیم شہزاد نے کہا ہے کہ دانیہ شاہ اپنی مرضی کے مطابق جو کرے اُس کو پورا حق اور میری طرف سے اجازت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دانیہ شاہ اس لڑکے کے ساتھ ویڈیوز بنا رہی ہے اور ماڈلنگ کر رہی ہے تو مجھے اس میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔’

تازہ ترین