اسکینڈلز

یو یو ہنی سنگھ نے پنجابی اداکارہ سے اپنا ریلیشن شپ آفیشل کردیا

جانیے ریپر و گلوکار یو یو ہنی سنگھ کس کو ڈیٹ کررہے ہیں

Web Desk

یو یو ہنی سنگھ نے پنجابی اداکارہ سے اپنا ریلیشن شپ آفیشل کردیا

جانیے ریپر و گلوکار یو یو ہنی سنگھ کس کو ڈیٹ کررہے ہیں

جانیے ریپر و گلوکار یو یو ہنی سنگھ کس کو ڈیٹ کررہے ہیں
جانیے ریپر و گلوکار یو یو ہنی سنگھ کس کو ڈیٹ کررہے ہیں

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ریپر  و گلوکار  یو یو ہنی سنگھ نےاداکارہ ہیرا سوہل کے ساتھ اپنے ریلیشن شپ کو آفیشل کردیا۔

حال ہی میں ہنی سنگھ اپنی گرل فرینڈ ہیرا کے ہمراہ ابوظہبی کے ‘اتحاد ارینا‘میں منعقد ہونے والے  آئیفا ایوارڈز 2024کی تقریب میں شریک ہوئے جہاں انہیں اداکارہ ہیرا کے ہمراہ مسکرا کر ریڈ کارپٹ پر پوز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا پر ہنی سنگھ اور ہیرا کے ریلیشن کے حوالے سے قیاس آرائیاں کافی عرصے سے جاری تھیں تاہم حال ہی میں انسٹاگرام پر جوڑے کی وائرل ہونے والی ویڈیو نے ان کے مبینہ افیئر کی تصدیق کردی۔

ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنجابی فلم انڈسٹری کی دلکش اداکارہ  ہیرا سوہل ریڈ کارپٹ پر آنے سے ہچکچارہی تھیں جس کے بعد ریپر و گلوکار ہنی سنگھ کی جانب سے انہیں پاس بلاکر ان کا ہاتھ تھاما گیا اور پاپارازی کے سامنے پوز کرنے کی ہمت دی گئی۔

اس موقع پر پاپارازی کی جانب سے ہنی سنگھ کو ہیرا کا نام لیکر چھیڑا گیا جس پر ہیرا کو شرماتے ہوئے بھی  دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کا کہنا ہے کہ ‘بالآخر بیماری کے باعث ایک مشکل زندگی گزارنے کے بعد ہنی سنگھ پھر سے خوشیوں کی جانب واپس آرہے ہیں جوکہ ایک خوش آئند بات ہے‘۔

ہیرا اور ہنی سنگھ کی ملاقات کیسے ہوئی؟

بھارتی میڈیا کے مطابق ہنی سنگھ اور اداکارہ ہیرا سوہل کی ملاقات مبینہ طور پر ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی تھی جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر دونوں ستاروں نے اپنے تعلق کو میڈیا پر ایکسپوز کرنے سے گریز کیا تاہم حال ہی میں ہنی سنگھ کی جانب سے ہیرا کو  بڑے فخر کے ساتھ اپنے دوستوں اور فلم انڈسٹری میں اپنے پارٹنر کے طور پر متعارف کروا دیا گیا۔

واضح رہے کہ ریپر و گلوکار ہنی سنگھ نے اپنی پہلی شادی شالنی تلوار سے کی تھی لیکن شادی کے 11 سال بعد 2022 میں دونوں میں طلاق ہو گئی۔

طلاق کے بعدہنی سنگھ نے اداکارہ ٹینا تھاڈانی کو ڈیٹ کیا لیکن یہ رشتہ بھی قلیل مدتی رہا اور جوڑے نے 2023 میں علیحدگی اختیار کرلی جس کے بعد اب ہنی سنگھ پنجابی انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہیرا سوہل کو ڈیٹ کررہے ہیں۔

تازہ ترین