خواتین

آنکھوں کو محفوظ و خوبصورت رکھنے کے 7 طریقے

انسان کی زندگی میں آنکھوں اور بینائی کا اہم کردار ہوتا ہے

Web Desk

آنکھوں کو محفوظ و خوبصورت رکھنے کے 7 طریقے

انسان کی زندگی میں آنکھوں اور بینائی کا اہم کردار ہوتا ہے

آنکھوں کو محفوظ و خوبصورت رکھنے کے 7 طریقے

انسانی آنکھ کی خوبصورتی جہاں شاعروں کے کلام کا حصہ بنتی رہی ہے وہیں یہ انسانی جسم کی اہم ترین چیزوں میں بھی شمار ہوتی ہے۔

انسان کی زندگی میں آنکھوں اور بینائی کا اہم کردار ہوتا ہے، کہ صرف انہی کے ذریعے دنیاکی خوبصورتی و بدصورتی کو دیکھنا ممکن ہے۔

خوبصورت اور پرکشش آنکھیں شخصیت کو نکھارنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں، جب کسی موقع پر لب خاموش ہوجاتے ہیں، تو آنکھیں ہی زبان کا کام دیتی ہیں۔

ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہ آنکھوں کی اچھے طریقے سے حفاظت کرے، تاہم کبھی کبھی بہت ہی چھوٹی غلطی بھی بڑے نقصان کا باعث بنتی ہے۔

اگر درج ذیل باتوں پرعمل کیا جائے تو نہ صرف آنکھوں کی خوبصورتی برقرار رہے گی، بلکہ ان سے آنکھوں کی حفاظت بھی ہوگی۔

کانٹیکٹ لینس نہ پہن کر سوئیں

لینس پہننے سے آنکھوں کو کئی خطرات لاحق ہوتے ہیں، کیوں کہ ان کی وجہ سے رات کو سوتے وقت آنکھوں کے پردہ قرینہ کوآکسیجن کی فراہمی نہیں ہوپاتی، اس لیے انہیں سونے سے پہلے نکال دیں۔

آنکھوں کا باقاعدگی سے معائنہ

عموماً دیکھا گیا ہے کہ زیادہ تر افراد امراض چشم میں مبتلا ہونے کے باوجود باقاعدگی سے ڈاکٹر سے آنکھوں کا معائنہ نہیں کرواتے، عام طور پر سال میں کم سے کم ایک بار آنکھوں کا معائنہ کرانا چاہیے، اس سے ممکنہ بیماریوں کا پتہ لگانا ممکن بن جاتا ہے۔

آئی لائنر  کے استعمال میں احتیاط

آئی لائنر میں شامل بیکٹیریاز اور کیمیکل آنسوؤں سے مل کر آنکھوں کے حساس پردوں کو نقصان پہنچاتے ہیں، اس لیے کوشش کریں کہ آئی لائنر کا استعمال بہت احتیاط سے کریں، یا اس کے استعمال سے ہی گریز کریں۔

سونے سے پہلے آنکھوں کو دھونا

خصوصی طور پر میک اپ کرنے والی خواتین کو سونے سے پہلے آنکھوں کو صاف پانی سے دھوکر سونا چاہیے، میک اپ کا آنکھوں کے ارد گرد موجود رہنا، نہ صرف آنکھوں بلکہ چہرے کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔

آنکھوں کیلئے استعمال ہونے والی اشیاء کو چیک کریں

خصوصی طور پر جو افراد کانٹیکٹ لینس استعمال کرتے ہیں، انہیں اس حوالے سے محتیاط رہنے پڑے گا، انہیں کانٹیکٹ لینس کے استعمال کی مدت پر دھیان دینے کی ضرورت ہے، جب کہ آنکھوں میں ڈراپس یا دیگر دوائی استعمال کرنے والے افراد بھی اس حوالے سے خصوصی توجہ دیں۔

آنکھوں کے سرخ ہونے پر احتیاط کی ضرورت

عام طور کبھی کبھی انفیکشن کی وجہ سے نیند سے اٹھتے ہی آنکھیں سرخ ہوجاتی ہیں، جس پر سب لوگ آئی ڈراپس وغیرہ استعمال کرتے ہیں، لیکن اگر ایک یا دو مرتبہ سے زائد بار آئی ڈراپس استعمال کرنے پر بھی آنکھیں ٹھیک نہیں ہو رہی ہوں تو معالج کے پاس جائیں، کیوں کہ زیادہ ڈراپس نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

سن گلاسز کا استعمال کریں

اگر احتیاط کے طور پر تمام افراد صرف گرم دھوپ میں سن گلاسز استعمال کریں تو اسے کوئی مسئلہ نہیں، تاہم جو افراد سن گلاسز کا استعمال کرتے ہیں، انہیں موسم سرما میں بھی سن گلاسز کا استعمال کرنا چاہیے، کیوں کہ سردیوں کی دھوپ جسم کو تو اچھی لگتی ہے، مگر یہ آنکھوں کے لیے تیز بھی ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین