پاکستان

ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے

ذاکر نائیک حکومت کی خصوصی دعوت پر پاکستان پہنچے۔

Web Desk

ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے

ذاکر نائیک حکومت کی خصوصی دعوت پر پاکستان پہنچے۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے معروف اسلامی اسکالر و مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے۔

مسلم لیگی رہنما رانا مشہود اور وفاقی وزارت مذہبی امور کے سینیئر حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ذاکر نائیک کا استقبال کیا، اس موقع پر انہیں پھول بھی پیش کیے گئے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت پاکستان کی خصوصی دعوت پر آئے ہیں، اس دوران وہ پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ بھی کریں گے۔

 ڈاکٹر ذاکر نائیک کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کی جانب سے جاری کردہ  دورہ پاکستان کے شیڈول کے مطابق وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

شیڈول کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک 5-6 اکتوبر کو کراچی، 12-13 اکتوبر کو لاہور جبکہ 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں خطاب کریں گے۔

کراچی میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کا خطاب باغِ جناح میں منعقد ہوگا جہاں عوام کی بڑی تعداد میں آمد متوقع ہے۔

علاوہ ازیں ان کے خطاب مذہبی ٹی وی چینل پیس ٹی وی سے براہ راست نشر بھی کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے اسلامی اسکالر ٖڈاکٹر ذاکر نائیک اپنے علمی جوابات اور مذہبی معاملات پر عبور کے سبب دننیا کے دیگر مسلم ممالک کے علاوہ پاکستان میں بھی بے حد مقبول ہیں

اسلام کی تبلیغ کے دوران قرآن و حدیث سے دلائل دےکر غیر مسلموں کو دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر آمادہ کرنے والے اسلامی اسکالر ذاکر نائیک عالمِ اسلام کے ایک مشہور مبلغ ہیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک اسلامی اسکالر ہیں جنہیں خصوصی طور پر ہندومت اور مسیحیت کے پیروکاروں سے مناظروں کی وجہ سے شہرت حاصل ہوئی۔

اگرچہ بھارت ذاکر نائیک کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پر 17 نومبر 2016 کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے تحت پابندی عائد کرچکا ہے لیکن وہ بھارت کے بجائے اب ملائیشیا میں مقیم ہیں اور تبلیغ کا کام بھی جاری و ساری ہے۔

تازہ ترین