سوشل میڈیا

پیرس میں سوشل میڈیا انفلوئنسر یوخانو کا بیگ چوری

پاکستانی سفارتخانے نے ولاگر کو ہنگامی دستاویزات فراہم کردیں۔

Web Desk

پیرس میں سوشل میڈیا انفلوئنسر یوخانو کا بیگ چوری

پاکستانی سفارتخانے نے ولاگر کو ہنگامی دستاویزات فراہم کردیں۔

یوخانو نے فرانسیس پولیس کو چوری کی رپورٹ بھی درج کرائی۔
یوخانو نے فرانسیس پولیس کو چوری کی رپورٹ بھی درج کرائی۔

پاکستان کے سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ولاگر عمرخان عرف 'یوخانو 'کا فرانس کے دارالحکومت پیرس میں  بیگ چوری ہوگیا۔

یوخانو کا بیگ اس وقت چوری ہوا جب وہ مشہور زمانہ آئیفل ٹاور کی سیر کررہے تھے، بیگ  میں ان کا پاسپورٹ، کیمرہ، آئی پیڈ پیسے اور دیگر سامان موجود تھا۔ 

سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں یوخانو نے بتایا کہ انہوں نے جوتے کے تسمے باندھنے کیلئے بیگ زمین پر رکھا اور تھوڑی ہی دیر میں بیگ چوری ہوگیا۔

 یوخانو نے اپنے پیغام میں مدد کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی کی پاکستان ایمبیسی میں پہچان ہے تو وہ کوئی ایسا لیٹر بنوادے سے وہ واپس پاکستان جاسکیں تو ان کے لئے اچھا ہوجائے گا کیونکہ ان کا ویزہ ختم ہونے میں صرف 2 دن باقی ہیں۔

 یوخانو نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے چوری کے خلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں درخواست بھی دے دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بیگ میں ان کا کیمرہ موجود تھا جس میں وہ تمام کانٹینٹ موجود تھا جو انہوں نے پیرس میں شوٹ کیا تھا۔

بعدازاں انسٹاگرام پر ایک اور ویڈیو شیئر کر کے انہوں نے اپڈیٹ کیا کہ پیرس میں پاکستانی سفارتخانے نے انہیں سفری دستاویز فراہم کردی ہیں۔

ساتھ ہی ویڈیو میں انہوں نے اس بات پر بھی آگاہی فراہم کی کہ اگر یہ ناخوشگوار صورتحال کسی اور کے ساتھ پیش آجائے تو وہ اس صورت میں کیا کیا اقدامات کرے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر بیرونِ ملک کوئی ایسا حادثہ پیش آجائے کہ آپ کا پاسپورٹ چوری ہوجائے تو سب سے پہلے آپ نے گھبرانا نہیں بلکہ پرسکون رہنا ہے، پولیس سے رابطہ کریں اور ایف آئی آر کٹوائیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس ایف آئی آر کی بنیاد پر آپ کا سفارتخانہ آپ کو ہنگامی سفری دستاویزات جاری کردے گا، جس کے ذریعے آپ بغیر پاسپورٹ کے سفر کرسکتے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے اس حادثے کے بارے میں زیادہ نہ سوچنے اور بقیہ سفر سے لطف اتھانے کا مشورہ بھی دیا۔ 

تازہ ترین