وائرل اسٹوریز

مداح نے عاطف اسلم کی اہلیہ کو ہی فوٹوگرافر بنادیا

عاطف اسلم کی اہلیہ کو فوٹوگرافر بننے پر مجبور کرنے والا کون؟

Web Desk

مداح نے عاطف اسلم کی اہلیہ کو ہی فوٹوگرافر بنادیا

عاطف اسلم کی اہلیہ کو فوٹوگرافر بننے پر مجبور کرنے والا کون؟

عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے ایک کم عمر ڈائے ہارٹ فین نے انکی اہلیہ سارا بھروانہ کو یادگار تصویر بنوانے کیلئے فوٹوگرافر بنا دیا۔

 28 ستمبر کی رات ہم اسٹائل ایوراڈز کا میلا لندن کے ارینا ویمبلے میں سجا جہاں پاکستان کے شوبز ستاروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس رات کو یادگار بنا دیا۔

ایونٹ میں جہاں مداحوں کی بڑی تعداد اپنے فیورٹ اسٹارز کو اسکرینز کے بجائے حقیقت میں دیکھنے پہنچی تو شوبز ستاروں نے بھی انکو انجوئے کروانے کیلئے پُرجوش پرفارمنس دی جبکہ میزبانی کرنے والے ستارے نے بھی اپنی مزاحیہ اور دلچسپ باتوں سے کسی کو بور نہیں ہونے دیا۔

اس تقریب میں عاطف اسلم بھی پہنچے اور اس شرکت کی دو وجہ تھیں ایک یہ کہ عاطف اسلم نے ایوارڈ شو میں پرفارم کیا اور دوسرا وجہ یہ کہ عاطف اسلم کو ڈراما 'سنگِ ماہ' میں 'ہلمند خان' کا کردار نبھانے پر نومینیشن میں شامل تھے اور ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب بھی رہے۔

اس تقریب میں عاطف اسلم اکیلے نہیں بلکہ اپنی اہلیہ سارا بھروانہ کے ہمراہ پہنچے اور دونوں کی خوبصورت جوڑی شو کی لائم لائٹ چراتی نظر آئی۔

شو سے وائرل ہونے والی ویڈیوز میں جہاں عاطف اسلم اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھام کر انہیں ہر جگہ ساتھ ساتھ لیکر چلتے دکھے وہیں مداحوں کی بھیڑ میں بھی سارا کو ایک لمحہ خود سے دور نہ ہونے دیا۔

فوٹو: عاطف اسلم انسٹاگرام
فوٹو: عاطف اسلم انسٹاگرام

سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں ایک کم عمر فین نے عاطف اسلم کے ساتھ تصویر بنوانے کی خواہش کا اظہار کیا اور عاطف نے اجازت دے دی۔

فوٹو: عاطف اسلم انسٹاگرام
فوٹو: عاطف اسلم انسٹاگرام

فین عاطف اسلم کے ساتھ تصویر بنانے کا موقع پا کر اس قدر ایکسائیٹڈ ہوگیا کہ سلیفی لیتے لیتے یک دم عاطف کے سامنے کھڑیں ان کی اہلیہ سارا کو ہی اپنا موبائل فون پکڑا دیا اور تصویر بنانے کو کہہ دیا۔

فین کی محبت کا لحاظ کرتے ہوئے سارا بھی فوٹوگرافر بننے سے منع نہ کرسکیں اور عاطف کے ساتھ اس کی تصویر کھینچ دی لیکن عاطف کا چہرہ یہ بتا رہا تھا کہ وہ فین کے ا قدام پر اندر ہی اندر حیران رہ گئے ہیں۔

فوٹو: عاطف اسلم انسٹاگرام
فوٹو: عاطف اسلم انسٹاگرام

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر مداح دلچسپ تبصرے کرتے نظر  آرہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ 'زندگی میں اس بچے جتنا ہی کانفیڈنس چاہئے' ،جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ ' عاطف نے مسکراہٹ کے پیچھے اپنا غصہ چھپا لیا، بچے بچ گئے ہو تم'۔

تازہ ترین