ٹیکنالوجی
میٹا اے آئی سے بات کرنا، تصویر ایڈٹ کرانا ممکن ہوگیا
واٹس ایپ کیلئے میٹا اے آئی کے حیرت انگیز فیچرز متعارف
میٹا اے آئی سے بات کرنا، تصویر ایڈٹ کرانا ممکن ہوگیا
واٹس ایپ کیلئے میٹا اے آئی کے حیرت انگیز فیچرز متعارف
واٹس ایپ صارفین کے لیے میٹا اے آئی کے دلچسپ اور حیرت انگیز فیچرز متعارف کروادیے گئے۔
سوشل میڈیا کمپنی کی جانب سے میٹا کنیکٹ ایونٹ میں واٹس ایپ پر میٹا اے آئی کے نئے فیچرز کی نقاب کشائی کی گئی۔
واٹس ایپ کے صارفین اب AI چیٹ بوٹ کے ساتھ ریئل ٹائم میں بات چیت کر سکیں گے، اسے ایڈٹ کرنے کے لیے تصاویر بھیجی سکیں گے اور بہتر جوابات حاصل کر سکیں گے۔
مارک زکربرگ کی زیرقیادت کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی اپ ڈیٹس لوگوں کے لیے اپنے آئیڈیاز کو دریافت کرنے، اپنی چیٹس کو بہتر بنانے اور نئی چیزوں کو آزمانے میں آسانی پیدا کریں گی۔
میٹا کی جانب سے بہت سے نئے فیچرز جاری کیے گئے ہیں لیکن جس نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کی ہے وہ ہے میٹا اے آئی کا وائس موڈ فیچر، جو صارفین کو اے آئی چیٹ بوٹ کے ساتھ ریئل ٹائم بات چیت کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
اسی طرح کا فیچر چیٹ جی پی ٹی پر بھی دستیاب ہے۔
میٹا اے آئی کا وائس موڈ کچھ عرصے سے واٹس ایپ کی بیٹا ایپلی کیشن میں دیکھا گیا تھا لیکن اب تک اسے وسیع پیمانے پر صارفین کے لیے جاری نہیں کیا گیا تھا۔
واٹس ایپ پر میٹا اے آئی کے نئے فیچرز پر ایک نظر
1) ٹاک ٹو می : واٹس ایپ صارفین ویوفارم بٹن دبا کر اور اے آئی چیٹ بوٹ سے سوالات پوچھ کر میٹا اے آئی سے بات کر سکیں گے۔
کمپنی نے یہ بھی وعدہ کیا ہے کہ میٹا اے آئی کو جلد ہی مختلف مشہور شخصیات کی آوازوں تک رسائی حاصل ہو گی۔
2) لُک ایٹ دِس: واٹس ایپ پر میٹا اے آئی اب امیج ان پٹ لے سکتا ہے، تجزیہ کر سکتا ہے کہ یہ کیا دیکھ رہا ہے اور صارفین کے کسی بھی سوال کا جواب دے سکتا ہے۔
میٹا کی جانب سے شیئر کی گئی مثال میں، میٹا اے آئی کو ایک نئی ڈش کی تصویر بھیجی گئی تھی اور اسے بنانے کے طریقے سے متعلق تفصیلی ہدایات کی درخواست کی گئی تھی۔
3) ایڈٹ مائی فوٹو: مذکورہ بالا دونوں خصوصیات چیٹ جی پی ٹی کے مفت ورژن میں کچھ عرصے سے دستیاب ہیں۔
تاہم میٹا نے واٹس ایپ صارفین کو نہ صرف میٹا اے آئی کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرنے کی اجازت دے کر اسے ایک قدم آگے بڑھایا ہے بلکہ صارف چیٹ بوٹ سے بھی تصویر کو ایڈٹ کرنے سے متعلق سوالات کرسکتے ہیں۔
مزید خبریں
-
انٹرنیٹ کے بغیر چلنے والی میسیجنگ ایپ
-
خواتین کیلئے مخصوص نئی ایپلی کیشن 'ٹی' میں منفرد کیا؟
-
واٹس ایپ پر 'میٹا اے آئی' سے کال پر باتیں کرنا ممکن؟
-
واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب گروپس بھی اسٹیٹس میں مینشن ہوں گے
-
ٹک ٹاک کی ممکنہ بندش، امریکی صارفین کے لیے نئی ایپ تیار
-
فیس بک رِیلز کے لیے میٹا کا نیا فیچر
-
میٹا کی جانب سے واٹس ایپ بزنس صارفین کے لیے جدید فیچرز کا اعلان
-
پاکستانی طلبہ کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال کا اعزاز حاصل
-
بگ باس 19؛ اے آئی ڈول ‘حبوبو‘ کی شو میں شمولیت
-
ٹک ٹاک نے انسٹاگرام طرز کے نئے فیچر ‘بلٹن بورڈز‘ کی آزمائش شروع کر دی
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Lucy Liu shares lesson learned after shocking health scare: ‘It was scary’
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death





