فیشن

ہانیہ عامر کو 'گڑیا' بناتا لباس کتنا مہنگا؟

ہانیہ عامر 'ریئل لائف ڈول' قرار، لُک دل بھا گیا

Web Desk

ہانیہ عامر کو 'گڑیا' بناتا لباس کتنا مہنگا؟

ہانیہ عامر 'ریئل لائف ڈول' قرار، لُک دل بھا گیا

ہانیہ عامر کو گڑیا بناتا لباس کتنا مہنگا؟

ہردلعزیز اداکارہ ہانیہ عامرکا 'ہم اسٹائل ایوارڈز' میں لیا گیا لُک پاکستانی اور بھارتی فینز سمیت شوبز ستاروں کے بھی دل جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔ 

ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی شوخ مزاج اداکاراؤں کی فہرست میں ہوتا ہے جو اپنی شاندار اداکاری اور دلکشی کے علاوہ اپنی دلچسپ باتوں سے بھی لوگوں کے دل جیتنے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔

ہانیہ عامر کی خوبصورتی اور دلکشی کے چرچے صرف پاکستان میں ہی بلکہ اب دنیا بھر میں ہونے لگے ہیں اور انکی شہرت کا یہ عالم ہے کہ انکے دلفریب لُکس اور میک اپ کو بھی سوشل میڈیا صارفین فخر سے اپنا کر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔

حال ہی میں ہانیہ عامر نے 28 ستمبر کی رات لندن کے ارینا ویمبلے میں منعقدہ ہم اسٹائل ایوراڈز میں شرکت کی اور اپنی دلکشی اور بہترین ڈانس پرفارمنس سے اسٹیج پر آگ لگا دی۔

اس خاص تقریب میں ہر ایک ستارہ سج سنور کر مہنگے اور دلکش ملبوسات پہن کر اپنے لُک کو چار چاند لگا کر پہنچا لیکن ہانیہ عامر کی دلکشی کے چرچے سوشل میڈیا پر خوب ہورہے ہیں اور ہانیہ عامر کا لُک کبریٰ کے دلکش لُک کو ٹکر دیتا بھی دکھا۔

ہانیہ عامر نے اس رنگا رنگ تقریب میں ہلکا گلابی باڈی کون پہنا جس میں انکی دلکشی آسمان سے باتیں کرتی نظر آئی۔

اپنے دلکش لُک کو ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا کی زینت بناتے ہوئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں اور سب سے تعریف ک ٹوکرے سمیٹتی دکھیں۔

ہانیہ عامر کا یہ دلکش جوڑا جو انہیں کسی 'گُڑیا' جیسا حسین بنا رہا تھا لندن کی فیشن کمپنی 'ہاؤس آف سی بی' کا شاہکار ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اس حسین لباس کی قیمت بھی 'ہاؤس آف سی بی' کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے جو 219 برٹش پاؤنڈز ہے البتہ اگر اس قمیت کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو قمیت 81 ہزار 350 روپے بنتی ہے۔

ہانیہ عامر کے لُک کو مزید دلکش انکے گلے میں پہنا گیا موتیوں کا سادہ ہار اور کانوں کے بُندے بنا رہے تھے جو 'دیا جیولری' کے ہیں۔

ہانیہ عامر کا سمپل لیکن دلکش ہیئر اسٹائل پاکستان کے معروف سیلیبریٹی ہیئر اسٹائلسٹ بابر ظہیر نے بنائے۔

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ماہرہ خان، مایا علی، منال خان، ایمن خان، صحیفہ جبار و دیگر ستاروں کے کمنٹس دیکھے جاسکتے ہیں۔

ماہرہ خان نے ہانیہ عامر کیلئے 'خوبصورت' لکھا جبکہ منال خان نے 'اصلی گُڑیا' لکھ کر تعریف کی۔

ہانیہ عامر کی دلکش تصاویر:

ماہرہ خان نے ہانیہ عامر کیلئے خوبصورت لکھا
ماہرہ خان نے ہانیہ عامر کیلئے 'خوبصورت' لکھا
منال خان نے اصلی گُڑیا لکھ کرہانیہ عامر کی تعریف کی۔
منال خان نے 'اصلی گُڑیا' لکھ کرہانیہ عامر کی تعریف کی۔
ہانیہ عامر کا یہ دلکش جوڑا جو انہیں کسی گُڑیا جیسا حسین بنا رہا تھا لندن کی فیشن کمپنی ہاؤس آف ریٹیلر کا شاہکار ہے۔
ہانیہ عامر کا یہ دلکش جوڑا جو انہیں کسی 'گُڑیا' جیسا حسین بنا رہا تھا لندن کی فیشن کمپنی 'ہاؤس آف ریٹیلر' کا شاہکار ہے۔
اس حسین لباس کی قیمت  219 برٹش پاؤنڈز ہے
اس حسین لباس کی قیمت  219 برٹش پاؤنڈز ہے


ہانیہ عامر کو گڑیا بناتا لباس کتنا مہنگا؟
ہانیہ عامر نے  رنگا رنگ تقریب میں ہلکا گلابی باڈی کون پہنا
ہانیہ عامر نے  رنگا رنگ تقریب میں ہلکا گلابی باڈی کون پہنا
فوٹو: ہانیہ عامر انسٹاگرام
فوٹو: ہانیہ عامر انسٹاگرام
ہانیہ عامر نے اس رنگا رنگ تقریب میں ہلکا گلابی باڈی کون پہنا
ہانیہ عامر نے اس رنگا رنگ تقریب میں ہلکا گلابی باڈی کون پہنا