پاکستان

'بزدل آدمی ہے، فارغ کریں'، بیرسٹر گوہر پر عمران خان برس پڑے

عوام فیصلہ کر چکے ہیں، قیادت اپنا فیصلہ کرلے، بانی پی ٹی آئی

Web Desk

'بزدل آدمی ہے، فارغ کریں'، بیرسٹر گوہر پر عمران خان برس پڑے

عوام فیصلہ کر چکے ہیں، قیادت اپنا فیصلہ کرلے، بانی پی ٹی آئی

بزدل آدمی ہے، فارغ کریں، بیرسٹر گوہر پر عمران خان برس پڑے

بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے راولپنڈی میں احتجاج ختم کرنے پر پی ٹی آئی قیادت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا۔

اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے دوران گفتگو انہوں نے سوال کیا کہ احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ کس کا تھا؟

جواب میں اعظم سواتی نے انہیں بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے احتجاج مؤخر کرنے کی کال دی تھی۔

اعظم سواتی نے اس معاملے پر عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارا احتجاج بڑا زبردست تھا، لوگوں نے مزاحمت کی اور شام تک لڑتے رہے، جس پر عمران خان نے اُن سے پوچھا کہ اگر احتجاج کامیاب تھا تو مؤخر کیوں کیا گیا؟

اعظم سواتی کا جواب سن کر عمران خان نے برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ بیرسٹر گوہر بزدل آدمی ہے، اسے فارغ کریں۔

دوران بریفنگ عمران خان نے اعظم سواتی پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور ان سے پوچھا کہ کیا آپ کو یہاں صفائیاں دینے کے لیے بھیجا گیا ہے؟

'علی امین گنڈاپور لیاقت باغ پہنچتا تو بڑا لیڈر بن جاتا'

بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دی کہ اگلے جمعہ کو ڈی چوک پر احتجاج کی کال دیں، جو مرضی ہو جائے، چاہے 2 دن لگیں، ہر صورت ڈی چوک پہنچنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اگر علی امین گنڈاپور لیاقت باغ پہنچ جاتا تو بڑا لیڈر بن جاتا، میرے اور عوام کے درمیان کوئی غلط فہمی نہیں ہے، عوام فیصلہ کر چکے ہیں، قیادت اپنا فیصلہ کرلے۔

واضح رہے 2 روز قبل 28 ستمبر کو تحریک انصاف نے لیاقت باغ میں احتجاج کیا تھا جس کے دوران پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں اور کئی کارکنان اور پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔

لیاقت باغ اور گردنواح میں ہونے والے اِس شدید احتجاج اور جھڑپوں کے بعد راولپنڈی پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت 450 کارکنوں پر مقدمات جبکہ 110 کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

تازہ ترین