کھیل
ویرات کوہلی نے ٹنڈولکر کا 17 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا
انٹرنیشنل کرکٹ میں کوہلی نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا
ویرات کوہلی نے ٹنڈولکر کا 17 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا
انٹرنیشنل کرکٹ میں کوہلی نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا۔
بھارت اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری میچ کانپور میں جاری ہے جس کے دوران ویرات کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
میچ کے دوران ویرات کوہلی نے 47 رنز کی اننگز کھیل کر انٹرنیشنل کرکٹ میں 27 ہزار رنز مکمل کرلیے، وہ یہ کارنامہ کم ترین اننگز میں سر انجام دینے والے بلے باز ہیں۔
ویرات کوہلی نے 594 ویں انٹرنیشنل اننگز میں 27 ہزار رنز مکمل کیے ہیں جبکہ اس سے قبل یہ منفرد ریکارڈ بھارت کے ہی سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 2007 میں 623 اننگز میں 27 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کیے تھے۔
انٹرنیشنل کرکٹ میں صرف 4 کھلاڑی ہی 27 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر پائے ہیں جس میں ویرات کوہلی اور سچن ٹنڈولکر کے علاوہ سری لنکا کے کمار سنگارا اور آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ بھی شامل ہیں۔
رکی پونٹنگ نے 650 اننگز اور کمار سنگاکارا نے 648 اننگز میں 27 ہزار انٹرنیشنل رنز اسکور کیے تھے۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی کو انٹرنیشنل کرکٹ میں تیزترین 25 ہزار رنز اور 26 ہزار رنز مکمل کرنے والا بلے باز ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز
1۔ سچن ٹنڈولکر (بھارت) 782 اننگز میں 34,357 رنز
2۔ کمار سنگاکارا (سری لنکا) 666 اننگز میں 28,016 رنز
3۔ رکی پونٹنگ (آسٹریلیا) 668 اننگز میں 27,483 رنز
4۔ ویرات کوہلی (بھارت) 594 اننگز میں 27,009 رنز
5۔ مہیلا جے وردھنے (سری لنکا) 725 اننگز میں 25,957 رنز
مزید خبریں
-
ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک-بھارت ٹاکرا کب؟
-
دل تو بچہ ہے جی، بابر اور نسیم کی بارش میں سلائیڈ
-
ویرات کے نمبر 18 کی اصل کہانی جانیے
-
محمد آصف نے ورلڈ ماسٹر اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
-
کوہلی، اونیت کا ایک اور حسین اتفاق وائرل
-
مارشل آرٹ ماسٹر راشد نسیم کے نام بڑا اعزاز
-
سریش رائنا اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کو تیار
-
کندھے کی سرجری، شاداب خان کی حالت اب کیسی؟
-
بھارتی کرکٹر میچ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنےکے باعث ہلاک
-
98 سالہ دادی کی میسی کو شادی کی پیشکش
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Sonam Kapoor pens loving message for parents on their anniversary
Rhea Chakraborty announces break from social media
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Dennis Locorriere, Dr. Hook frontman, dies at 76
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together



