بدتمیز کہا گیا اور مجھ پر بلاجواز پابندی لگائی گئی، فہد شیخ کا انکشاف
اداکار کا کیرئیر کئی مرتبہ کھٹائی میں پڑگیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فہد شیخ نے انکشاف کیا کہ کئی مرتبہ انڈسٹری نے ان پر بلاجواز پابندی لگائی اور انہیں کام دینے سے انکار کردیا۔
بیٹیاں، جلن، اور ڈنک جیسے ڈراموں میں اپنی بے مثال اداکاری سے لاکھوں مداحوں کے دلوں میں اپنا گھر کرنے والے اداکار فہد شیخ نے حال ہی میں پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ انہیں نہ معلوم وجوہات کی بنا پر شوبز انڈسٹری سے بین کیا گیا تھا۔
انڈسٹری میں پیش آنے والی مشکلات اور رکاوٹوں سے متعلق بات کرتے ہوئے فہد شیخ کا کہنا تھا کہ،’ کیریئر کے دوران متعدد بار بلاجواز انڈسٹری میں مجھ پر پابندی لگائی گئی، پھر خود ہی اس پابندی کو ختم کرکے مجھے کاسٹ کیا گیا لیکن بعد میں ایک بار پھر مجھ پر پابندی لگائی گئی۔’
اداکار نے بتایا کہ کئی موقع پر انکے ساتھ ناانصافی کی گئی جیسے ڈرامے میں مرکزی کردار ان کا ہوتا ہے لیکن ڈرامے کے پوسٹر پر ان کی تصویر نہیں ہوتی یہاں تک کے بعض مرتبہ ایسا بھی ہوا کہ ان پر ہی گانا فلمایا گیا لیکن وہ ہی گانے میں نظر نہیں آئے جب کہ جان بوجھ کر ان کے مناظر خراب کیے جاتے رہے ہیں۔
فہد کے مطابق وہ لوگوں کی خوشامد نہیں کرتے جو ان کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان پر کئی لوگوں نے پابندی عائد کر دی۔
علاوہ ازیں اپنی گفتگو میں فہد شیخ نے نئے اداکاروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی نئے اداکار اچھے پیسے کمانا شروع کرتے ہیں وہ معاون کردار ادا کرنے والوں کو حقیر سمجھنے لگتے ہیں وہ اپنے ساتھیوں اور عملے کے ساتھ عزت سے پیش نہیں آتے۔’
اگرچہ کہ فہد شیخ نے کسی فنکار کا نام ظاہر نہیں کیا لیکن انکا کہنا تھا کہ پیسہ اور شہرت آتے ہی لوگوں کے رویے تبدیل ہوجاتے ہیں، حالانکہ جس کے پاس زیادہ پیشہ اور شہرت ہو، اسے مزید اچھا انسان بن جانا چاہیے، وہ دوسروں کی عزت زیادہ کرے لیکن انڈسٹری میں یہ بات برعکس نظر آتی ہے۔
واضح رہے کہ فہد شیخ کی 2012ء میں نامور پاکستانی اداکارہ شاہدہ مِنی کی بیٹی مہرین سے شادی ہوئی تھی جن سے انکے دو بچے ہیں۔
-
وائرل اسٹوریز 6 منٹ پہلے
'بدقسمتی سے ڈاکٹر ذاکر نائیک میرا سوال سمجھ نہیں سکے'
-
انفوٹینمنٹ 51 منٹ پہلے
بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں کے ہم شکل اسٹارز
-
کھیل 1 گھنٹے پہلے
سابق بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ ڈیبیو الیکشن میں کامیاب
-
ٹیکنالوجی 2 گھنٹے پہلے
کھانسنے اور چھینکنے سے بیماریوں کا پتا لگانے والا اے آئی ٹول تیار