وائرل اسٹوریز

مریم نور کا صاحبزادے ’نائیل’ کیلئے عقیقہ کا اہتمام

پروقار تقریب کی جھلکیوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

Web Desk

مریم نور کا صاحبزادے ’نائیل’ کیلئے عقیقہ کا اہتمام

پروقار تقریب کی جھلکیوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مریم نور نے اپنے بیٹے نائیل اسماعیل کا عقیقہ کرلیا۔

اداکارہ و ماڈل مریم نور نے 2015 میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور مقبول ڈرامہ سیریل 'علی کی امی' کے ذریعے ڈیبیو کیا بعدازاں انہوں نے ڈراما سیریل اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے، گھمنڈی، شہنائی، سلسلے اور ملال جیسے پراجیکٹس کا حصہ بن کر اپنی فنی صلاحیتوں کو دنیا پر آشکار کردیا۔

تاہم انہیں  ڈرامہ سیریل ’جان نثار’ میں اپنے منفی کردار فرح سے بھی خوب  مقبولیت حاصل ہوئی۔

ڈراموں میں اداکاری اور سوشل میڈیا پر خوبصورت پوسٹس سے مشہور اداکارہ مریم نور نے  29 نومبر 2022 کو  اسمائیل بٹ نامی شخص کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا اعلان کیا تھا اور ان کے ہاں 22 اگست 2024 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

نائیل اسمائیل کی پیدائش کے بعد مریم نور انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آئیں جہاں انہوں نے اپنے صاحبزادے کی خوبصورت جھلکیوں سے مداحوں کو محظوظ کیا۔

اب حال ہی میں مریم نور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوریز اپڈیٹ کیں جس میں انہیں  نائیل کا عقیقہ مناتے دیکھا گیا۔

بلو تھیم پر مشتمل اس تقریب کو سفید ، سنہرے اور نیلے غباروں سے سجایا گیا تھا جبکہ پرنٹڈ ٹیڈی بیئر بھی محفل کو مزید خوبصورت بنا رہے تھے۔

اس تقریب میں مہمانوں کیلئے ایک ایکٹیویٹی کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ؒخواتین اور بچوں کو سفید شرٹ پر پینٹ کرنا تھا۔

علاوہ ازیں اس جوڑے نے بیٹے کی خوشی میں تین منزلہ خوبصورت کیک بھی کاٹا جو تھیم کی مناسبت سے مرکز نگاہ بنا ہوا تھا۔

غرض کہ ننھے اسٹار کی خوشی میں منعقد کی گئی اس خوبصورت تقریب کی ہر ایک چیز کو سب سے منفرد اور سب سے خاص کہا جائے تو شاید غلط نہ ہوگا۔

دوسری جانب عقیقہ کی اس تقریب اور قابل ستائش سجاوٹ کو سوشل میڈیا صارفین بے حد پسند کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ننھے نائیل کی زندگی کیلئے دعاگو بھی ہیں۔

تازہ ترین