وائرل اسٹوریز

داڑھی رکھوں؟ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شاہ رخ خان کو لاجواب کردیا

ڈاکٹر ذاکر نائیک سے شاہ رخ خان کا حیران کن سوال

Web Desk

داڑھی رکھوں؟ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شاہ رخ خان کو لاجواب کردیا

ڈاکٹر ذاکر نائیک سے شاہ رخ خان کا حیران کن سوال

بھارت سے تعلق رکھنے والے معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی جانب سے داڑھی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیکر انہیں لاجواب کردیا۔

شاہ رخ خان کا شمار بالی وڈ کے مسلمان اداکاروں میں ہوتا ہے لیکن وہ اس بات کا متعدد مرتبہ اعتراف کرچکے ہیں کہ انکے گھر میں اسلام ہی نہیں بلکہ ہندو مذہب بھی فالو کیا جاتا ہے اور انکے گھر میں ایک مندر بھی ہے۔

شاہ رخ خان نے شادی بھی ہندو مذہب کی پیروکار خاتون گوری سے کی ہے جس کے سبب انکے ہاں ہندو مذہب کا راج زیادہ ہے۔

سوشل میڈیا پر ذاکر نائیک کی ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جو نادر علی کے پوڈ کاسٹ کی ہے اور اس میں نادر علی نے ان سے پوچھا کہ ’شاہ رخ خان سے جب ملتے ہیں تو کیا بات ہوتی ہے؟‘

اس پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ ’یہ بات شاہ رخ خان نے آف دا کیمرا مجھ سے پوچھی تھی کہ اگر کوئی مسلمان داڑھی نہیں رکھتا تو کیا وہ جہنم میں جائیگا؟‘

انہوں نے بتایا کہ ’شاہ رخ خان کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے میں نے کہا تھا کہ داڑھی رکھنے یا نہ رکھنے کا تعلق اس بات سے ہے کہ آپ کسی پرچے میں پاس ہونا چاہتے ہیں لیکن کتنے زیادہ مارکس سے پاس ہونا چاہتے ہو آپ پر ہے، داڑھی رکھنا مسلمان مرد کیلئے لازمی ہے لیکن ایسا نہیں کہ داڑھی نہیں رکھی تو جہنم میں گئے بلکہ داڑھی رکھو گے تو جنت کا حصول آسان ہوجائیگا یعنی پرچے میں اچھے مارکس ملیں گے‘۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بتایا کہ ’ میری بات سن کر شاہ رخ خان نے کہا کہ واہ کیا بہترین بات بتائی ہے آپ نے مجھے‘۔

شاہ رخ خان مذہب کے حوالے سے متنازع باتیں کرتے رہتے ہیں جیسا کہ انہوں نے ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ’مجھے بہت سارے لوگوں نے کہا کہ مجھ پر داڑھی اچھی نہیں لگتی اور مجھے چبھتی بھی ہے، داڑھی ہو تو بچے چہرے پر بوسہ بھی نہیں دیتے‘۔

شاہ رخ خان کے داڑھی سے متعلق اس غیرمناسب بیان پر مسلمانوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

تازہ ترین