انفوٹینمنٹ

حدیقہ کیانی نے بیٹے نادِ علی کی 19ویں سالگرہ منالی

گود لیے بیٹے کیلئے اداکارہ کی محبت مثال بن گئی

Web Desk

حدیقہ کیانی نے بیٹے نادِ علی کی 19ویں سالگرہ منالی

گود لیے بیٹے کیلئے اداکارہ کی محبت مثال بن گئی

گود لیے بیٹے کیلئے اداکارہ کی محبت مثال بن گئی
گود لیے بیٹے کیلئے اداکارہ کی محبت مثال بن گئی

پاکستانی اداکارہ اور نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے بیٹے ناد علی کی 19 ویں سالگرہ کے موقع پر دلکش پوسٹ سوشل میڈیا کی زینت بنادی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حدیقہ کیانی نے خوبصورت یادوں پر مشتمل بیٹے کے ساتھ خوشگوار لمحات کی عکاسی کرتی پوسٹ شیئر کی جو لے پالک بیٹے اور ماں کی بے مثال محبت کا منہ بولتا ثبوت تھی۔

بچپن سے جوانی تک کے یادگار لمحات پر مشتمل جھلکیوں میں حدیقہ کی گود لیے بیٹے سے بے مثال محبت ہر دیکھنے والوں کے دلوں کو پگھلاگئی۔

جبکہ حسین جھلکیوں پر مشتمل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں  برتھ ڈے بوائے کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور لکھاکہ،’ہیپی برتھ ڈے نادِ علی۔ میں اللہ کی شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے ماں بننے کا تحفہ دیا۔’

گلوکارہ کی اس پوسٹ کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے اور کمنٹ سیکشن میں ناد علی کی بہترین پرورش کرنے پر اداکارہ کو خوب تعریفوں کا محور بنایا۔

نادِ علی کو گود لینے کا خوبصورت تجربہ:

یاد رہے کہ ناد علی گلوکارہ حدیقہ کیانی کی سگی اولاد نہیں ہیں بلکہ اداکارہ نے 2005 کے خوفناک زلزلے کے دوران  ایدھی فاؤنڈیشن سے ایک بچہ گود لیا تھا جس کا نام انہوں نے ’نادعلی‘ رکھا۔

حدیقہ کیانی کا شادی کا فیصلہ:

بعدازاں ناد علی کی پرورش میں کوئی کمی نہ رہے اور اُسے باپ کا پیار دینے کے لیے حدیقہ کیانی نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک برطانوی تاجر سے شادی کرلی۔

گلوکارہ کا شادی کرنے کا مقصد بیٹے کو باپ کا پیار دینا تھا لیکن بدقسمتی سے اُن کی توقعات پوری نہیں ہوسکیں، جس کے باعث انہوں نے شوہر سے خلع لے لی۔

تازہ ترین