بالی وڈ اسٹارز کی 7 شاندار اور مہنگی شادیاں
پرتعیش لائف اسٹائل والے بالی وڈ اسٹارز کی شادیاں بھی کسی شاہانہ تقریب سے کم نہیں۔
بھارتی سینما کا پاور ہاؤس 'بالی وڈ' اپنی چمک چمک، گلیمر اور مشہور اسٹارڈم کے لیے جانا جاتا ہے۔
جہاں نہ صرف اداکاروں کے پر تعیش لائف اسٹائل چرچوں میں رہتے ہیں بلکہ جب شادی کی شاندار تقریبات کی بات آتی ہے تو یہ انڈسٹری اسراف کی بالکل نئی سطح پر پہنچ جاتی ہے۔
بی ٹاؤں کی ان مشہور شخصیات کی شادی کسی فیری ٹیل سے کم نظر نہیں آتیں جس میں ہر سیلیبریٹی کچھ ایسا منفرد کرنے کی کوشش کرتی ہے کہ اس کی شادی نہ صرف یادگار بلکہ مثال بن جائے۔
آئیے اب تک کی 7 سب سے شاندار بالی ووڈ شادیوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں، جس کی معمولی سی معمولی تفصیل بھی پانی کی طرح پیسہ بہانے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
1) سیف علی خان، کرینہ کپور (2012)
کرینہ کپور عرف 'بیبو' نے اپنے طویل عرصے سے پارٹنر رہنے والے اداکار سیف علی خان کے ساتھ 16 اکتوبر 2012 کو ایک مختصر تقریب میں شادی کی۔
ایک بڑی تقریب کی میزبانی کرنے کے بجائے، جوڑے نے سیف کی سابقہ رہائش گاہ فارچیون ہائٹس میں رجسٹرڈ شادی کا انتخاب کیا۔
اس کے بعد نکاح کی تقریب ہوئی جہاں کرینہ کو پٹودی خاندان سے ورثے میں ملی اشیا کی سج دھج میں دیکھا گیا ، جس میں ایک 73 سالہ پرانا غرارا جوڑا جو اصل میں سیف کی دادی اور بھوپال کے شاہی خاندان کی شہزادی ساجدہ سلطان کا تھا۔
صرف دلہن کے سونے کے زیورات کی قیمت تقریباً 4 کروڑ روپے تھی، شادی کے بعد مغلیہ تھیم پر مبنی شاندار استقبالیہ منعقد ہوا جس میں تقریباً 600 مہمانوں کی میزبانی کی گئی۔
مجموعی طور پر شادی کی تمام تقریبات بشمول سنگیت، مہندی، نکاح اور استقبالیہ پر شاہی خاندان کی تقریباً 10 کروڑ روپے کی لاگت آئی۔
2) کترینہ کیف، وکی کوشل (2022)
یہ لو برڈ جوڑا اپنے رشتے کی حیثیت کے بارے میں محتاط رہا اور بروارہ کے سکس سینس فورٹ میں ایک شاہانہ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
اگرچہ ان کی شادی کے اخراجات کی صحیح تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں لیکن عالیشان تقریب اور مہمانوں کے لیے شاندار انتظامات اس بات میں شک کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑتے کہ یہ ٹھیک ٹھاک مہنگی تھی۔
فہرست میں شامل 120 مہمانوں کو سکس سینس فورٹ کے سب سے خصوصی سوٹس میں ٹھہرایا گیا تھا جن کے چارجز فی رات 5 لاکھ روپے تک ہوتےہیں۔
صرف یہی نہیں جوڑے کے شاندار سبیاساچی کے جوڑے کی مبینہ طور پر قیمت 4.7 کروڑ روپے ہے۔
3) ہنسیکا موٹوانی، سہیل کتھوریا (2022)
ہنسیکا موٹوانی بچپن سے ہی تامل اور ہندی سنیما کا ایک مقبول چہرہ رہی ہیں، اداکارہ نے زیادہ تر اپنی نجی زندگی لائم لائٹ سے دور رکھتی اور دسمبر 2022 میں اپنے طویل مدتی بزنس پارٹنر سہیل کتھوریا سے شادی کرلی۔
جے پور کے منڈوٹا قلعہ اور محل میں جوڑے کی شادی کسی شاہی تقریب سے کم معلوم نہیں ہوئی، اس شاہی محل میں پریمیم سویٹس کی قیمت فی کمرہ فی رات60 ہزار روپے تک ہو سکتی ہے! جوڑے نے تین روزہ جشن کے لیے اپنے مہمانوں کے لیے پورا قلعہ بک کرایا تھا۔
شادی کی تقریب خود منڈوٹا قلعہ کے شاندار صحن میں ہوئی، جس کی سجاوٹ اور منڈپ کی آرائش کسی خواب سے کم نہ تھی۔
شادی کے لیے ہنسیکا نے شاندار روایتی سرخ لہنگا پہنا تھا، جبکہ سہیل نے ریگل شیروانی پہنی تھی۔
مجموعی طور پر شادی پر مبینہ طور پر تقریباً 20 کروڑ روپے خرچ ہوئے، تقریب کی شان و شوکت کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ یہ 2022 کی ان شادیوں میں شامل تھی جو چرچوں میں رہیں۔
4) پریانکا چوپڑا، نک جونس (2018)
سابق مس انڈیا، پریانکا چوپڑا اور امریکی اداکار، نک جونس کا رشتہ ازدواج، اس دہائی کی سب سے زیادہ زیر بحث شادیوں میں سے ایک تھا۔
یہ ہالی وڈ-میٹس-بالی وڈ خوابوں کی شادی جودھ پور کے عمید بھون پیلس میں ہوئی جو 5 روز پر مشتمل تھی، دنیا کی سب سے بڑی نجی رہائش گاہوں میں سےایک اس محل کے صرف وینیو کی لاگت تقریباً 3.2 کروڑ روپے تھی۔
پریانکا کی منگنی کی انگوٹھی کے علاوہ جس کی مالیت 1.3 کروڑ بھارتی روپے تھی، اس جوڑے نے مرکزی شادی کی مختلف تقریبات کے لیے شاندار جیولری اور ڈیزائنر ملبوسات زیب تن کیے تھے۔
اس شادی کے عالیشان معاملات میں ہیلی کاپٹر کی سواری، شاندار سجاوٹ اور نقائص سے پاک انتظامات بھی شامل تھے، شادی کی مجموعی تقریبات پر مبینہ طور پر تقریباً 75.5 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔
5) دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ (2018)
بالی وڈ کا پاور کپل آخرکار 2018 میں ایک عظیم الشان تقریب کے ذریعے شادی کے بندھن میں بندھ گیا، 'دیپ ویر' نے اٹلی کے جھیل کومو میں شاندار ولا 'ڈیل بالبیانیلو' میں اپنی قسمت پر مہر لگانے کا انتخاب کیا۔
ایونٹ کے دیگر اخراجات کو ایک طرف رکھتے ہوئے یہ ولا خود مبینہ طور پر فی کمرہ فی دن کے 400 یورو (تقریباً 33,000 بھارتی روپے) وصول کرتا ہے۔
شادی کی شاندار تقریبات ایک ہفتے تک جاری رہیں، جوڑے نے تمام 75 کمروں سمیت اپنے مہمانوں کے لیے پورا ریزورٹ بک کرایا تھا جس کے لیے مبینہ طور پر تقریباً 1.73 کروڑ روپے وصول کیے تھے۔
ایسے شاندار موقع کے لیے جوڑے نے سخت حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور صرف سیکیورٹی پر ہی 'دیپ ویر' کو 1 کروڑ روپے کا اضافی خرچہ کرنا پڑا۔
شادی کی مجموعی تقریبات میں اٹلی میں دو تقریبات اور بھارت میں دو عظیم الشان دعوتیں شامل تھیں، مجموعی طور پر، دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی پریوں جیسی عظیم الشان شادی کے لیے 77 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔
6) انوشکا شرما، ویرات کوہلی (2017)
اداکارہ، انوشکا شرما کا کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ 2017 کی بی ٹاؤن کی سب سے زیادہ زیر بحث شادی تھی۔
اپنے اپنے شعبوں میں سب سے زیادہ نام اور دولت کمانے والی ان دو مشہور شخصیات کی شادی باآسانی سے مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک شمار ہوتی ہے، مشہور جوڑے ’ویروشکا‘ نے اپنے شادی کے دن کو یادگار بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
اٹلی کے مرکز میں منعقد ہونے والا یہ ایونٹ نہ صرف دلکش آرائش و لوازمات سے مزین تھا بلکہ اس کے انتظامات سے دونوں کی خوبصورت چوائس بھی خوب جھلکتی ہوئی نظر آئی،
انوشکا کی شادی کی انگوٹھی کی قیمت 1 کروڑ روپے تھی، جس میں ہیرے سے جڑا ڈوئل گولڈ بینڈ اور ایک بہت بڑا سولٹیئر ہیرا تھا۔
ٹسکینی میں بورجو فینوشیٹو میں ان کی شادی کی مختصر تقریب کا مقام سب سے مہنگے ریزورٹس میں سے ایک ہے، جہاں ایک ہفتہ گزارنے کے لیے فی مہمان کی لاگت تقریباً 1 کروڑ روپے ہے۔
جوڑے کے سبیاساچی کا جوڑا،، ٹسکینی میں شادی اور متعدد ہائی پروفائل استقبالیوں پر مبینہ طور پر 100 کروڑ روپے لاگت آئی تھی۔
7) انکیتا لوکھنڈے، وکی جین (2021)
انکیتا لوکھنڈے نے دسمبر 2021 میں ایک مختصر لیکن شاندار تقریب میں بزنس مین وکاس عرف 'وکی' جین کے ساتھ شادی کی جو پرتعیش مقامات، ڈیزائنر ملبوسات اور ہائی پروفائل مہمانوں کے ساتھایک دہائی میں ہونے والے لگژری شادیوں میں سے ایک تھی۔
یہ شادی ممبئی کے گرینڈ حیات ہوٹل میں ہوئی، جو شہر کے پرتعیش مقامات میں سے ایک ہے، شادی سے پہلے کی تقریبات سمیت مرکزی شادی اور استقبالیہ سمیت متعدد تقریبات اسی وینیو پر منعقد ہوئیں۔
اس جوڑے نے مبینہ طور پر اس شاہانہ شادی پر 100 کروڑ روپے خرچ کیے، جو ڈیزائنر جوڑوں، شاندار زیورات، اور غیر معمولی سجاوٹ کے ساتھ مکمل ہوئی۔
عالیشان شادی کے علاوہ وکی نے انکیتا کو مالدیپ میں تقریباً 50 کروڑ روپے کی ایک پرائیویٹ پراپرٹی تحفے میں دی جبکہ انکیتا نے اپنے شوہر کو 8 کروڑ روپے کی خوبصورت یاٹ دے کر حیران کردیا تھا۔