فلم انڈسٹری میرے اشاروں پر ناچتی ہے، شاہ رخ خان
اداکار نے اپارٹمنٹ میں نہ رہنے کی وجہ بتادی
کنگ آف رومانس شاہ رخ نے اپارٹمنٹ میں نہ رہنے کی وجہ بتادی۔
گزشتہ کئی دہائیوں سے بالی وڈ انڈسٹری پر راج کرنے والے کنگ خان نے اپنے ریٹائرمنٹ پر بات کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
اگر آپ سے سوال کیا جائے کہ کیا آپ شاہ رخ خان کو ایک 2 بی ایچ کے اپارٹمنٹ میں رہتے ہوئے تصور کر سکتے ہیں؟ تو آپکا جواب یقیناً نا ہی ہوگا کیونکہ وہ شخص جو منت ہاؤس کا مالک ہو وہ چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں رہنا تصور بھی نہیں کرسکتا۔
اسی سوالات کے جوابات آئیفا ایوارڈز 2024 کے ایک خصوصی سیگمنٹ کے دوران ملے جس کی میزبانی شاہ رخ خان اور وکی کوشل نے کی ، اسی اثناء میں کرن جوہر اسٹیج پر آئے اور سپر اسٹار سے کچھ سوالات کیے۔
فلم ساز کرن جوہر نے شاہ رخ سے سوالات پوچھے کہ آپ منت جیسے بڑے بنگلے میں رہتے ہیں تو کیا آپ نے کبھی ایک اپارٹمنٹ میں منتقل ہونے کا سوچا؟
کرن جوہر کے اس سوال پر شاہ رخ خان نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ہو ہی نہیں سکتا نایہ ممکن ہی نہیں ہے، کیونکہ میرے اوپر کوئی نہیں ہو سکتا۔ میں تمام اداکاروں کی چھت ہوں’۔
لگے ہاتھوں کرن جوہر نے پھر شاہ رخ خان سے پوچھا کہ جب وہ ریٹائر ہو جائیں گے تو رومانس کا کیا ہوگا؟
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے 58 سالہ اداکار نے ہنستے ہوئے کہا، "اصل میں، رومانس میرے ساتھ ہی ریٹائر ہو جائے گا۔"
کرن جوہر نے پھر شاہ رخ خان سے پوچھا کہ کیا وہ خود کو اچھا ڈانسر سمجھتے ہیں؟ اس پر سپر اسٹار نے اپنے مخصوص انداز میں جواب دیتے ہوئے مذاق میں کہاکہ ، "مجھے ڈانس کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی کیونکہ پوری فلم انڈسٹری ہی میری انگلیوں پر ناچتی ہے۔"
یاد رہے کہ 2023 میں 'پٹھان'، 'جوان' اور 'ڈنکی' کی کامیابی کے بعد، شاہ رخ خان اپنی اگلی فلم 'کنگ' کی تیاری کرنے جا رہے ہیں۔جس کی شوٹنگ کا عمل نئے سال جنوری میں شروع ہوگا۔
-
انفوٹینمنٹ 27 منٹ پہلے
بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں کے ہم شکل اسٹارز
-
کھیل 47 منٹ پہلے
سابق بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ ڈیبیو الیکشن میں کامیاب
-
ٹیکنالوجی 1 گھنٹے پہلے
کھانسنے اور چھینکنے سے بیماریوں کا پتا لگانے والا اے آئی ٹول تیار
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
حبا بخاری نے حمل کیلئے شہزاد حکیم سے علاج کروایا؟