وائرل اسٹوریز

عمران خان کی نواز شریف کیلئے تعریفیں، وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا؟

ویڈیو میں عمران خان اپنے سیاسی حریف کی مداح سرائی کررہے ہیں

Web Desk

عمران خان کی نواز شریف کیلئے تعریفیں، وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا؟

ویڈیو میں عمران خان اپنے سیاسی حریف کی مداح سرائی کررہے ہیں

ٹیکنالوجی میں جدت، بالخصوص مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی متعارف ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر، آڈیوز اور ویڈیوز وائرل ہونے کا سلسلہ تواتر سے سامنا آرہا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی جانب سے بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی نواز شریف کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو شیئر کی گئی۔

اس ویڈیو میں عمران خان اپنے حریف نواز شریف کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں ملک کے لیے اٹھ کھڑے ہونے اور لڑنے کے لیے سراہتے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ایک صارف نے کیپشن لکھا کہ بالآخر انہیں وہ کلپ مل گیا جسے مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم نے بھی نہیں اٹھایا۔

مذکورہ ویڈیو کو ایک لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ اس پر 1300 سے زائد ری ایکشنز بھی دیے گئے۔

اس ویڈیو کو جس اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کیا گیا، اسے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے آفیشل اکاؤنٹ نے بھی فالو کر رکھا ہے۔

علاوہ ازیں دیگر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے بھی بلا سوچے سمجھے اس ویڈیو کو اپنے اکاؤنٹس شیئر کردیا۔

وائرل ویڈیو جعلی ہے

درحقیقت مذکورہ ویڈیو جعلی ہے اور اسے عمران خان کی پرانی ویڈیو سے ایڈٹ کرکے پھیلایا گیا۔

اس ویڈیو کو صحیح انداز میں پرکھا جائے تو اس میں متعدد بار بہت واضح Jumps محسوس ہوتے ہیں، عمران خان کی مذکورہ ویڈیو میں آواز کو تبدیل کرکے اس پر ڈبنگ بھی کی گئی ہے۔

اصل ویڈیو میں عمران خان درحقیقت ذوالفقار علی بھٹو کی تعریفیں کر رہے تھے، یہ ویڈیو آج بھی یوٹیوب پر موجود ہے۔

عمران خان کی یہ ویڈیو 15 مارچ 2022 کی ہے، جب انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی تعریفیں کی تھیں۔

اس خطاب میں ذوالفقار علی بھٹو کی تعریفیں کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ ان کے ذوالفقار علی بھٹو (کی سیاست) سے متعدد اختلافات ہیں لیکن وہ مانتے ہیں کہ وہ اپنی اور ملک کی عزت و خودمختاری کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔

تازہ ترین