پاکستان

پی آئی اے نے پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ازسر نو پلان ترتیب دیے جارہے ہیں، ترجمان پی آئی اے

Web Desk

پی آئی اے نے پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ازسر نو پلان ترتیب دیے جارہے ہیں، ترجمان پی آئی اے

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنی تمام پروازوں کو ایران کی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ اسرائیل پر ایرانی حملے کے بعد ایران کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے سے متعلق ازسر نو پلان ترتیب دیے جارہے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق جب تک صورتحال واضح نہیں ہوجاتی ایران کی فضائی حدود استعمال نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ پی آئی اے ایران کی فضائی حدود کے 2 کوریڈور استعمال کرتا ہے، ناردرن کوریڈور کینیڈا اور ترکیہ جانے والی پروازیں استعمال کرتی ہیں جبکہ سدرن کوریڈور متحدہ عرب امارات (یواے ای)، بحرین، دوحہ اور سعودی عرب کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

ایران کا اسرائیل پر حملہ

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر 400 سے زیادہ میزائل داغے گئے ہیں، جس کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس سمیت کئی علاقوں میں سائرن بج اٹھے۔

ایران نے بیلسٹک میزائل داغے ہیں، اسرائیلی فوج نے اسرائیل نے تمام شہریوں کو محفوظ مقام پر جانے کا کہہ دیا ہے، بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی میزائلوں کا ہدف اسرائیلی تل ابیب ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈ نے اسرائیل پر حملے بعد کہا ہے کہ ہم نے اسمعٰیل ہنیہ اور سربراہ حزب اللہ حسن نصراللہ پر حملے کا بدلہ لیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو اسے دوبارہ نشانہ بنایا جائے گا۔

تازہ ترین