انفوٹینمنٹ
صدارتی ایوارڈ دینے والوں کو کام والے لوگ نظر نہیں آتے، فضیلہ قاضی
میری فائل 5 سال سے سرد خانے میں پڑی ہے، اداکارہ
صدارتی ایوارڈ دینے والوں کو کام والے لوگ نظر نہیں آتے، فضیلہ قاضی
میری فائل 5 سال سے سرد خانے میں پڑی ہے، اداکارہ
سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے شکوہ کیا ہے کہ صدارتی ایوارڈ کے لیے ان کی فائل پانچ سال سے پڑی ہوئی ہے لیکن ایوارڈز دینے والوں کو وہ نظر نہیں آتیں، کوئی اور نظر آجاتا ہے۔
فضیلہ قاضی نے حال ہی میں شوہر قیصر نظامانی کے ہمراہ ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی، جہاں دونوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
ایک سوال کے جواب میں دونوں اداکاروں نے ریاستی ایوارڈز کے طریقہ کار پر شکوہ بھی کیا، ساتھ ہی قیصر نظامانی نے ریاست اور حکومت کا ایوارڈ دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔
پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے قیصر نظامانی نے بتایا کہ انہیں اس وقت صدارتی ایوارڈ دیا گیا تھا جب ہر کسی کو ایوارڈ نہیں ملتا تھا اور صرف کام کی بدولت ہی فنکاروں کو ایوارڈز ملتے تھے۔
قیصر نظامانی کا کہنا تھا کہ انہیں ان کے کام، خاندان اور دیکھنے والے لوگوں کی محبت کی وجہ سے ایوارڈ ملا اور ساتھ ہی انہوں نے ریاست پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اسی بات پر فضیلہ قاضی نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ صدارتی ایوارڈ حاصل کرنا یا ملنا بہت بڑی کامیابی ہوتی ہے اور ایسے ایوارڈز پر فخر بھی کیا جاتا ہے۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ شکر ہے کہ ان کے شوہر کو ایسے وقت میں ایوارڈ ملا جب ایسے ویسے لوگوں کو ایوارڈ نہیں ملتا تھا۔
اداکارہ نے مزید انکشاف کیا کہ صدارتی ایوارڈ کے لیے ان کی فائل بھی گزشتہ 5 سال سے سرد خانے میں پڑی ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹی وی چینلز سمیت مختلف افراد صدارتی ایوارڈز سمیت دیگر ریاستی ایوارڈز کے لیے سفارش کرتے ہیں، اور ان لوگوں کی فائلیں تیار کر کے آگے بھیجی جاتی ہیں۔
فضیلہ قاضی نے طنزیہ انداز میں شکوہ کیا کہ ایوارڈز دینے والوں اور سفارش کرنے والوں کو وہ نظر نہیں آتیں، کوئی دوسرا نظر آجاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کابینہ ڈویژن میں نہ جانے کون لوگ بیٹھے ہیں، جنہیں کام والے نظر نہیں آتے لیکن انہیں نہ جانے اور کون کون نظر آجاتا ہے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Brooklyn Beckham upset by ‘performative’ birthday tributes from David and Victoria
Jamie Lee Curtis breaks silence on ‘The Bear’ ending rumours
Brooklyn Beckham snubs parents’ birthday wishes as he shows love to Nicola Peltz
Nicole Kidman’s frail appearance raises questions after Keith Urban divorce
Niall Horan sends fans into frenzy with ‘Dinner Party’ release date reveal
Why Kim Kardashian is approaching romance differently with Lewis Hamilton
Ryan Gosling brags about ‘Five-Time’ SNL hosting in new promo
Green Lanterns return for new DC Universe in ‘Lanterns’ trailer



