فہد مصطفیٰ، ہانیہ کے بچپن کے ساتھی؟ سالوں پرانی ویڈیو وائرل
چھوٹی سی ہانیہ عامر کیساتھ فہد مصطفیٰ کی ویڈیو توجہ کا مرکز
پاکستانی ہردلعزیز اداکار و ٹی وی شو ہوسٹ فہد مصطفیٰ کی انکی کو اسٹار و شوخ مزاج اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ سالوں پرانی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
ان دنوں پاکستانی ٹی وی اسکرینز پر تہلکہ مچانے والی جوڑی ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کی ہے جو ڈراما ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ایک ساتھ رومانوی رنگ بکھیرتے نظر آرہے ہیں۔
ڈراما انڈسٹری میں 10 سال بعد واپسی کرنے والے فہد مصطفیٰ ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ’مصطفیٰ ‘ کا کردار نبھاتے نظر آئے جو ایک لا اُبالی لڑکے سے ایک ذمہ دار شوہر بنتا نظر آیا جبکہ اس میں تبدیلی لانے والی اہلیہ ’شرجینا‘ کا کردار ہانیہ عامر نے ادا کیا۔
دونوں کی جوڑی نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بے حد پسند کی جارہی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی دونوں کے ایک ساتھ خوبصورت سینز پر مبنی ویڈیوز دھوم مچا رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو زیرِ گردش ہے جو ’کبھی میں کبھی تم‘ کے ناظرین کے لیے ٹریٹ ثابت ہورہی ہے کیونکہ یہ ویڈیو ابھی کی نہیں بلکہ سالوں پرانی ہے۔
ویڈیو میں ہانیہ عامر ، فہد مصطفیٰ، جاوید شیخ اور محسن عباس حیدر کو سڑک کے میڈین پر ایک ساتھ چلتے دیکھا جاسکتا ہے اور اس دوران ہانیہ اور محسن عباس چاروں پر بنایا گیا ریپ بھی گا رہے ہیں۔
یہ ویڈیو سال 2017 کی ہے جب یہ 4 اسٹارز فلم ’نامعلوم افراد‘ میں اسکرینز شیئر کر رہے تھے اور پروموشن کرتے ہوئے نت نئے انداز اپنا رہے تھے۔
ویڈیو میں کم عمر ہانیہ عامر کو فہد مصطفیٰ کے ساتھ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’اسکا مطلب فہد مصطفیٰ ہانیہ عامر کو بچپن سے جانتے ہیں‘، جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ ’شرجینا اور مصطفیٰ پیسہ کمانے کے بعد افتخار صاحب کو زندگی انجوئے کروانے لے گئے‘۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے پاس کتنی دولت ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
لاہور کی اسموگ سے صبا قمر بھی شدید پریشان
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
رباب، عدیل کا عبرتناک انجام کیوں نہیں ہوا؟ رائٹر نے بتادیا
-
اسکینڈلز 3 گھنٹے پہلے
‘جو چاہوں وہ کروں گی‘علیزے شاہ کی ایک کے بعد ایک بولڈ ویڈیوز