فیشن

کپوتاخی چنچلا، ایک ڈاکٹر جو ’مس پاکستان ورلڈ 2023‘ بن گئیں

Web Desk

کپوتاخی چنچلا، ایک ڈاکٹر جو ’مس پاکستان ورلڈ 2023‘ بن گئیں

کپوتاخی چنچلا، ایک ڈاکٹر جو ’مس پاکستان ورلڈ 2023‘ بن گئیں

لاہور میں سجے ’مس پاکستان ورلڈ 2023‘ کے مقابلے میں ایک ڈاکٹر باقی ماڈلز پر بازی لے گئیں اور مقابلے کی فاتح قرار پائیں۔

لاہور کے ایک پوش ہوٹل میں ’مس پاکستان ورلڈ 2023‘ کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد 31 مئی کو ہوا جس میں مقابلے میں شریک حسیناؤں کے علاوہ فیشن اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

مقابلہ حسن میں مختلف کیٹیگریز کے لیے حسین ماڈلز ایک دوسرے کے مدِ مقابل تھیں اور ’مس پاکستان یونیورسل 2023‘ کا تاج کپوتاخی چنچلا کے سر سجا۔

کپوتاخی چنچلا ماضی میں ایک ڈاکٹر تھیں اور پھر ماڈلنگ کی رنگین دنیا میں جا پہنچیں جہاں دیگر حسیناؤں میں اپنی خوبصورتی اور پراعتمادی کے بل بوتے سب سے اہم ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہیں۔

اس مقابلے میں ماڈلز 6 مختلف ٹائٹلز کے لیے امیدوار تھیں جن کے نتائج یہ ہیں:

1۔ مس پاکستان یونیورسل 2023 کا سہرا ڈاکٹر کپوتاخی چنچلا کے سر سجا۔

2۔ مس پاکستان گلوبل 2023 وردا منیب راؤ جیتیں۔

3۔ مس ٹرانس پاکستان 2023 کی فاتح الینا خان رہیں۔

4۔ مس پاکستان ورلڈ 2023 کا اعزاز شفینا شاہ نے اپنے نام کیا۔

5۔ مس پاکستان یونیورس 2023 کے تاج کو بینیش جارج نے اپنے سر سجایا ۔

6۔ مس پاکستان ورلڈ 2023 جیتنے میں فاطمہ فخر کامیاب رہیں۔

ہر ٹائٹل کو جیتنے والی ماڈل سے چند سوالات کیے گئے جن کے جوابات انہوں نے پر اعتماد طریقے سے دیے، ماڈلز کو انکی جیتی گئی ٹرافی سے نوازا گیا اور اس تقریب کے شرکاء نے سب کی حواصلہ افزائی کرتے ہوئے بھرپور تالیوں میں حسیناؤں کا استقبال کیا۔

یہ مقابلہ کینیڈین مس پاکستان ورلڈ نے کروایا جبکہ اس کے تمام تر انتظامات اس آرگنائزیشن کی صدر سونیا احمد نے سنبھالے۔

تازہ ترین