انفوٹینمنٹ

’مادھوری ڈکشٹ 2’ کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟

مادھوری کی ہمشکل اداکارہ نے بالی وڈ انڈسٹری کیوں چھوڑی؟

ایمن ملک

’مادھوری ڈکشٹ 2’ کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟

مادھوری کی ہمشکل اداکارہ نے بالی وڈ انڈسٹری کیوں چھوڑی؟

مادھوری کی ہمشکل اداکارہ نے بالی وڈ انڈسٹری کیوں چھوڑی؟
مادھوری کی ہمشکل اداکارہ نے بالی وڈ انڈسٹری کیوں چھوڑی؟

دنیا میں ایک شکل کے ساتھ چہرے موجود ہیں یہ جملہ تو ہم سب نے ہی سنا ہے لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنی آنکھوں سے اس کا مشاہدہ کیا ہے۔

ایسی ہی ایک مثال نوے کی دہائی میں دیکھنے کو ملی جس نے نہ صرف سینما میں دھوم مچائی بلکہ پورے بھارت میں نامور اداکارہ سے حیران کن مماثلت پر انفرادی پہچان حاصل کرلی۔

نوے کی دہائی کے روشن ستارے:

بلاشبہ کئی  بالی وڈ  اداکاراؤں نے 1990 کی دہائی میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور آج بھی ان کی خوبصورتی اور دلکشی کی بدولت انہیں یاد کیا جاتا ہے۔

جن میں  مادھوری ڈکشٹ، کرشمہ کپور، جوہی چاؤلہ، منیشا کوئرالہ، ارمیلا ماٹنڈکر، سونالی بندرے، تبو، اور شلپا شیٹی ان نامور اداکاراؤں میں شامل ہیں جو 90 کی دہائی کی علامت سمجھی جاتی ہیں اور آج بھی لاکھوں لوگوں کے دلوں میں بستی ہیں۔

جبکہ کئی اداکاراؤں نے  انڈسٹری میں اپنی خدمات انجام دینے کے بعد کیریئر کو ادھورا  چھوڑ دیا اورشادی کرکے  اپنی زندگیوں میں بس گئیں۔

 90 کی دہائی کی کئی خوبصورت اداکارائیں جنہوں نے اپنے کامیاب کیریئر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اسکرین سے کنارا کشی اختیار کرلی  ان میں سے ایک نام فرحین خان پربھاکر کا بھی ہے۔ جنہوں نے نہ صرف اداکاری کی بدولت بلکہ بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی ہمشکل ہونے پر زیادہ شہرت حاصل کی۔علاوہ ازیں فرحین خان کو اس زمانے میں مادھوری سے حیران کن مماثلت پر ’مادھوری ڈکشٹ 2’ کے نام سے یاد کیا جاتا تھا۔

فرحین خان اور مادھوری ڈکشٹ میں مماثلت:

اداکارہ فرحین خان جنہیں جنوبی ہندوستانی فلم انڈسٹری میں "بندیا" کے نام سے جانا جاتا ہے، انہوں نے  بالی وڈ سمیت  کناڈااور تمل سنیما میں میں اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔حالانکہ انہوں نے کئی نامور اداکاروں کے ساتھ کام کیا، لیکن وہ اپنی کیریئر کو بہت جلد چھوڑ گئیں۔

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

آئیے فرحین خان کے سنیما کے سفر پر نظر ڈالتے ہیں اور جانتے ہیں کہ انہوں نے اپنے کامیاب کیریئر کو کیوں چھوڑا؟

اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ اداکارہ فرحین خان کی مادھوری ڈکشٹ سے مشابہت نے خاص  شہرت دلوائی اور اسی وجہ سے انہیں "مادھوری ڈکشٹ نمبر 2" سے بھی جانا جاتا تھا۔

فرحین کا فلمی سفر:

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

اداکارہ فرحین خان نے 1992 میں فلم "جان تیرے نام" سے اداکاری کا آغاز کیا اور راتوں رات اسٹار بن گئیں، انہوں نے  90 کی دہائی کے کئی بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کیا، جیسے کہ اکشے کمار کے ساتھ "دل کی بازی"، "سینک"، اور "نظر کے سامنے"،  اور گووندا کے ساتھ "جان سے پیارا"، وغیرہ انکی فلمی کیرئیر میں شامل تھیں۔

اور صرف یہی نہیں بلکہ فرحین خان نے جنوبی ہندوستانی فلموں میں بھی شہرت حاصل کی اور کناڈا فلم "ہالی مشترو" سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

اداکاری سے کنارہ کشی کی وجہ؟

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

فرحین خان نے فلم نگری میں 5 سال گزارنے اور 17 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد کیرئیر کے عروج پر فلمی دنیا کی اس رنگینیوں سے خود کو دور کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

فرحین خان نے انڈسٹری سے کنارہ کشی  اختیار کرنے کا فیصلہ سابق بھارتی کرکٹر منوج پربھاکر سے شادی کرنے کے بعد کیاتاکہ اپنے شوہر اور بچوں کے لیے خود کو وقف کر سکیں۔

فرحین خان خود اگرچہ کہ ایک ٹوٹے ہوئے خاندان میں پلی بڑی جس کی وجہ سے وہ خود اپنی ازدواجی زندگی کو وبال سے بچانا چاہتی تھیں اور ایک خوشگوار شادی شدہ زندگی گزارنا چاہتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:سنگل پیرنٹ بچوں کو پالنے والی بھارتی اداکارائیں کون؟

یہی وجہ تھی کہ  اداکارہ نے اپنے کیریئر کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور اپنے خاندان کی ضروریات پوری کرنے میں اپنا تمام وقت صرف کر دیا۔ اور ایک انٹرویو میں کہا کہ ،’میں نے اتنی جلدی گھر  بسانے کا سوچا نہیں تھا، لیکن یہ ہو گیا اور اس کے بعد میرے لیے میرے خاندان کی اہمیت زیادہ تھی، اور بعد میں میرے بچے۔"

فرحین خان کی بین المذاہب شادی:

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

واضح رہتے کہ فرحین خان کی سابق بھارتی کرکٹر منوج پربھاکر سے بین المذاہب شادی تھی۔اداکارہ کی  منوج پربھاکر سے پہلی ملاقات 1993 میں ہوئی جب وہ ایک جِم میں جاتی تھیں، جہاں منوج بھی آیا کرتے تھے۔ 

اس وقت منوج پہلے ہی شادی شدہ تھے اور ان کا ایک بیٹا بھی تھا، لیکن وہ اپنی شادی میں کچھ مسائل کا سامنا کر رہے تھے۔بعدازاں بار بار ملاقاتوں کے بعد، فرحین اور منوج ایک دوسرے کے عشق میں مبتلا ہو گئے اور شادی کرکے نئی دنیا بسانے کا فیصلہ کرلیا۔

ہندو لڑکے سے شادی کرنے کی وجہ کیا؟

بین المذاہب شادی پر جہاں فرحین خان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں  ایک بار ایک معروف روزنامے کے ساتھ انٹرویو میں اداکارہ نے اس فیصے کی وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے جوانی میں فیصلہ کیا تھا کہ وہ ایک ہندو سے شادی کریں گی، کیونکہ وہ مسلمان تھیں اور انہوں نے اپنے والد کو تین بار شادی کرتے دیکھا تھا۔

مزید پڑھیں:شادی سے قبل حاملہ ہونے والی بھارتی اداکارائیں کون؟

اور شاید یہی وجہ تھی کہ اس  واقعہ نے  فرحین کے ذہن پر اتنا گہرا اثر چھوڑ کہ انہوں نے خود اپنی شادی کیلئے کسی مسلمان لڑکے کے بجائے ہندو لڑکے کا انتخاب کرنا مناسب سمجھا۔

بعدازاں منوج سے شادی کے بعد، فرحین خان اپنے شوہر اور دو بچوں، راہل اور منوانش کے ساتھ دہلی میں سکونت اختیار کر گئیں۔ جبکہ منوج کے پہلے بیوی سے بڑے بیٹے، روہن، نے بھی فرحین کے ساتھ رہنا شروع کر دیا۔

فرحین کی شوبز انڈسٹری کی واپسی:

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

یاد رہے کہ انڈسٹری سے کنارا کشی اختیار کرنے کے بعد اداکارہ   24 سال کے طویل  وقفے کے بعد ایک بار پھر  شوبز کی دنیا میں واپس آ رہی ہیں۔

 فرحین خان کے مطابق وہ اس وقت کچھ پروجیکٹس کی شوٹنگ کر رہی ہیں اور اپنے دوسرے کیریئر کے لیے کافی پرجوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رنبیر سے قبل عالیہ بھٹ کی زندگی میں آنے والے 5 مرد کون؟

 اس حوالے سے ایک انٹرویو میں انہو ں نے کہا کہ،’کیونکہ ہمارے پاس پچھلا تجربہ ہے، اس لیے سب ہمارے ساتھ احترام سے پیش آتے ہیں، جس کی میں واقعی تعریف کرتی ہوں۔’

انہوں نے بتایا کہ’ میرے شوہر اور خاندان خوش ہیں کہ میں دوبارہ اداکاری کر رہی ہوں۔ میرے بچے اب بڑے ہو چکے ہیں۔ میرا بڑا بیٹا 24 سال کا ہے اور وہ بھی  ایک پروجیکٹ پر کام کر رہا ہے۔ جبکہ میرا چھوٹا بیٹا بیرون ملک کورس کر رہا ہے کیونکہ  اس عمر میں مصروف رہنا اچھا ہے۔‘