فوڈ

آج بنائیں مچھلی کا سالن

دس منٹ دھیمی آنچ پر پکائیں اور ہرا دھنیا ڈال کر اتارلیں ۔

Web Desk

آج بنائیں مچھلی کا سالن

دس منٹ دھیمی آنچ پر پکائیں اور ہرا دھنیا ڈال کر اتارلیں ۔

آج بنائیں مچھلی کا سالن

اجزاء: 

مچھلی آدھا کلو ،پیاز ایک عدد ،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچہ ،ہلدی آدھا چائے کا چمچہ ،دھنیا پسا ہوا ایک چائے کا چمچہ ،نمک ،

لال مرچ پسی ہوئی حسب ِضرورت ،دہی ایک پائو ، ہرا مسالہ حسب ِمنشاء گھی یا تیل حسبِ خواہش ،آٹا مچھلی دھونے کے لیے

ترکیب :

 پہلےمچھلی کو اچھی طرح سے دھولیں پھر آٹا لگا کر خوب دھوئیں، تاکہ بونہ رہے۔ اب پیاز لچھے دار کاٹ کر گھی میں سنہرے کرلیں ۔پھر سب مسالے اور دہی ڈال کر بھونیں۔

 جب اچھی طرح سے مسالہ بھُن جائے اور گھی چھوڑ دے تو ایک فرائی پین میں مچھلی کے ٹکڑوں کو تل کر مسالے میں ڈال کر تھوڑے سے پانی کا چھینٹا دے دیں ۔دس منٹ دھیمی آنچ پر پکائیں اور ہرا دھنیا ڈال کر اتارلیں ۔

تازہ ترین