فلم / ٹی وی

'بھول بھلیا 3' اور' سنگھم اگین' کی ٹریلر ریلیز ڈیٹ سامنے آگئی

فلم نگری کی 2 بڑی فلموں میں دنگل، مداح پُرجوش

Web Desk

'بھول بھلیا 3' اور' سنگھم اگین' کی ٹریلر ریلیز ڈیٹ سامنے آگئی

فلم نگری کی 2 بڑی فلموں میں دنگل، مداح پُرجوش

فلم نگری کی دو بڑی فلموں میں دنگل، مداح پُرجوش
فلم نگری کی دو بڑی فلموں میں دنگل، مداح پُرجوش

بالی وڈ فلم نگری میں اس وقت 2 بڑی فلموں کے درمیان کولڈ وار کا سلسلہ اپنے جوبن  پر ہے جہاں اجے دیوگن اسٹارر ‘سنگھم اگین‘ اور کارتک آریان اسٹارر  ‘بھول بھولیا 3‘ اس سال کی 2 موسٹ اویٹڈ فلمیں بن چکی ہیں۔

بات صرف دونوں فلموں کی ایک ساتھ ریلیز پر  ختم نہیں ہوتی بلکہ شائقین اب دونوں فلموں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بیتاب ہیں جس کے ساتھ ہی میکرز کی جانب فلموں کے ٹریلر ریلیز کی تفصیلات آخرکار سامنے آگئی ہیں۔

'بھول بھولیا 3' کے ٹریلر کی ریلیز کی تاریخ

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم 'بھول بھولیا 3' کے  میکرز فلم کے ٹریلر کو  ممبئی میں ایک شاندار ایونٹ کے ساتھ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں فلم کی  پوری کاسٹ شرکت کرے گی۔

 فلم کے قریبی ذرائع کے مطابق ‘بھول بھولیا 3 کے ٹریلر کو 6 اکتوبر بروز اتوار ریلیز کیا جائے گا جس کی نقاب کشائی ایک شاندار تقریب میں کی جائے گی۔

اس موقع پر فلم کی مین کاسٹ کارتک آریان، ترپتی ڈمری، ودیا بالن اور مادھوری دکشت سمیت فلم کی پوری کاسٹ  تقریب میں شرکت کرے گی جس کیلئے  فلم کی اسٹار کاسٹ کافی پُرجوش ہے۔

'سنگھم اگین' کے ٹریلر کی ریلیز کی تاریخ

سنگھم فرنچائز کے بارے میں بات کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ‘سنگھم اگین‘ کا ٹریلر  اگلے ہفتے7 اکتوبر  بروز پیر کو جاری کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق میکرز  کی جانب سے  فلم کی لیڈ کاسٹ کی موجودگی میں ٹریلر کی نقاب کشائی کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جوکہ ممبئی کے پوش علاقے  باندرا کرلا کمپلیکس میں واقع وسیع و عریض ‘نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر‘ میں لانچ کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میکرز کا کہنا ہے کہ سنگھم اگین ایک بہت ہی شاندار فلم ہے اور اس لیے ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ اتنی بڑی فلم کا ٹریلر لانچ بھی بڑا ہونا چاہیے۔

 واضح رہے کہ بھارت کا لگژری کمپلیکس نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر  2000 نشستوں پر مبنی  آڈیٹوریم ہے جہاں  اجے دیوگن، اکشے کمار، رنویر سنگھ، کرینہ کپور خان، دیپیکا پڈوکون اور ٹائیگر شراف کے مداحوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ 

تازہ ترین