فلم 'جگرا' نے بالی وڈ کی تاریخ میں نیا کارنامہ سرانجام دیدیا
اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم جگرا کا حیرت انگیز ریکارڈ جانیے
بالی وڈ کی ورسٹائل اداکارہ عالیہ بھٹ معروف فلم ساز کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ فلم 'جگرا' میں اپنے ایک اور ‘ویمن اسٹارر رول‘ کے ساتھ باکس آفس پر دھاک بٹانے کے لیے واپس آگئی ہیں۔
ہدایت کار وسن بالا کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم جگرا ہندوؤں کے مذہبی تہوار ‘دسہرہ‘ پر ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے تاہم اپنی ریلیز سے پہلے ہی فلم نے کامیابی کے ریکارڈز بنانا شروع کردیے ہیں۔
فلم کی تمام لاگت وصول
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم جگرا نے اپنی میکنگ کی تمام تر لاگت واپس حاصل کرلی ہے۔
رپورٹس کے مطابق میکرز کی جانب سے تقریباً 80 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی فلم جگرا کی پرنٹ اور پبلسٹی کے لیے 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے تاہم حال ہی میں معروف ہدایت کار کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن نے فلم کے ڈیجیٹل اور سیٹلائٹ رائٹس کی فروخت کرکے 90 کروڑ روپے کی پوری رقم وصول کرلی ہے‘۔
رپورٹس کے مطابق فلم کی موسیقی اور تھیٹر سے آنے والی رقم اب دھرما پروڈکشن کیلئے ایکسٹرا منافع ہوگا کیونکہ کاروباری ذہن رکھنے والے فلم ساز کرن جوہر نے فلم کی کوسٹنگ کی رقم جگرا کے ڈیجیٹل رائٹس فروخت کرکے نکال لی ہے‘۔
فلم جگرا کی یونیک کہانی کیا ہے؟
اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ‘جگرا‘ کا ٹریلر فلم کے پلاٹ کو تھوڑا سا بے نقاب کرتا ہے جہاں فلم میں عالیہ بھٹ کے بھائی کا کردار ادا کرنے والے اداکار ویدانگ رائنا کو ‘انکُر‘ نامی ایک نوجوان کے کردار میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ‘انکُر‘ بیرون ملک میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہوجاتا ہے جہاں اسے پولیس کی جانب سے شدید ٹارچر کیا جاتا ہے اور اس موقع پر عالیہ اپنے بھائی کو جیل جانے سے نکالنے میں ناکام نظر آتی ہیں۔
یہ ہے اسٹوری کا اسٹارٹ، اسکے بعد شروع ہوتی ہے اصل کہانی جب عالیہ بھٹ اپنے بھائی کو جیل سے نکالنے کے لیے ہر طریقہ آزماتی ہوئی نظر آتی ہیں اور اُن تمام طریقوں کے ساتھ آتا ہے ایکشن، خونریزی اور بہن کی دیوانگی کا ایک ایسا سلسلہ جو بھائی کی محبت میں کچھ بھی کر گزرنے سے نہیں ڈرتی۔
واضح رہے کہ اداکار ویدانگ رائنا کی بالی وڈ ڈیبیو فلم ‘جگرا‘ 11 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے پاس کتنی دولت ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
لاہور کی اسموگ سے صبا قمر بھی شدید پریشان
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
رباب، عدیل کا عبرتناک انجام کیوں نہیں ہوا؟ رائٹر نے بتادیا
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
‘جو چاہوں وہ کروں گی‘علیزے شاہ کی ایک کے بعد ایک بولڈ ویڈیوز