انفوٹینمنٹ
رتیش نے جینیلیا کو رات کے 2 بجے بریک اپ کا میسج کیوں کیا؟
جینیلیا نے بتایاکہ میں نے رتیش پر شدید غصہ کیا کہ ایسا مذاق کون کرتا ہے؟
رتیش نے جینیلیا کو رات کے 2 بجے بریک اپ کا میسج کیوں کیا؟
جینیلیا نے بتایاکہ میں نے رتیش پر شدید غصہ کیا کہ ایسا مذاق کون کرتا ہے؟
بالی وڈ کی خوبصورت اور مشہور جوڑی رتیش دیش مکھ اور جینیلیا ڈی سوزا نے شادی سے قبل اپریل فول پر پیش آئے یادگار قصے کو یاد کرلیا۔
حال ہی میں یوٹیوب پر دیے گئے ایک انٹرویو میں جینیلیا نے رتیش کی جانب سے ان کے ساتھ کیے جانے والے مذاق کے بارے میں پوچھے جانے پر بتایا کہ ’جب ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے تو یکم اپریل یعنی اپریل فول کو رتیش نے مجھے ایک پیغام بھیجا کہ بس اب بہت ہوگیا، رشتے کو ختم کرتے ہیں، یہ میسج کرکے وہ سوگیا۔‘
اداکارہ نے کہا کہ رتیش ان دنوں دیر سے سویا کرتا تھا جب کہ میں جلدی سوجاتی تھی لیکن اس رات اس نے مجھے یہ میسج ایک بجے کے قریب بھیجا اور میسج کرکے سوگیا، میں نے میسج رات 2:30بجے پڑھا جس کے بعد میں ڈپریشن میں مبتلا ہوگئی۔
جینیلیا نے کہا کہ میں کئی گھنٹوں تک سوچتی رہی کہ ایسا کیا ہوگیا یا میں نے کیا غلطی کردی؟ ساری رات پریشانی میں گزری ، رتیش صبح 9 بج کر 30 منٹ پر اٹھا اور دلچسپ بات یہ کہ اسے رات کیا گیا میسج یاد ہی نہیں تھا، اس نے اٹھتے ہی مجھے فون کیا تو میں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں بات کرنی چاہیے، میں تم سے بات نہیں کرنا چاہتی۔
اداکارہ کے مطابق رتیش نے یہ سنتے ہی کہا کہ کیوں کیا ہوا؟ ایسا کیا ہوگیا؟ جس پر میں نے کہا کہ تم ایسے برتاؤ کیوں کررہے ہو جیسے کچھ ہوا ہی نہیں؟ جب رتیش کو میسج کے بارے میں یاد کروایا تو اس نے وضاحت پیش کی کہ وہ تو صرف مذاق اور ایک پرینک تھا۔
جینیلیا نے بتایاکہ میں نے رتیش پر شدید غصہ کیا کہ ایسا مذاق کون کرتا ہے؟
جینیلیا نے رتیش کو ایک مثالی شوہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ، وہ خواتین اور اپنی بیوی کا بے حد احترام کرتاہے۔ ہر بار جب مجھے شوٹنگ کرنی ہوتی ہےاور وہ گھر پر ہوتا ہے توگھریلو خاتون کا کردار ادا کرتا ہے۔ وہ یہ کام پورے دل سے کرتا ہے، اور ایسا نہیں لگتا کہ وہ میرا کام کر رہا ہے۔ وہ ایک سچاساتھی ہے۔ میں واقعی خوش قسمت ہوں۔
یادرہے کہ جینیلیا اور رتیش 2003 کی فلم ’تجھے میری قسم‘ کے سیٹ پر ملنے کے بعد 2012 میں دونوں نے شادی کرلی تھی۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Manchester Orchestra ‘devastated’ by sudden death of drummer Timothy Very
Wiz Khalifa reveals dad ‘decided not to wake up’ in emotional post
Leighton Meester shares how marriage to Adam Brody changed Valentine’s Day
Harper Beckham’s Valentine’s tribute to Brooklyn fuels reconciliation buzz
Kim Kardashian defends Lewis Hamilton romance amid Kendall Jenner’s concerns
Cardi B slams viral concert falling video as AI-generated
Love Is Blind's Zack & Bliss announce Baby No. 2 on Valentine's Day
Tom Hanks returns for ‘Greyhound’ sequel; Stephen Graham also returns


