اسکینڈلز

اننیا پانڈے نے سہانا خان کا فون نمبر لیک کردیا

نمبر لیک کرنے کے بعد جھوٹ بھی بولا، اننیا پانڈے

Web Desk

اننیا پانڈے نے سہانا خان کا فون نمبر لیک کردیا

نمبر لیک کرنے کے بعد جھوٹ بھی بولا، اننیا پانڈے

اننیا پانڈے نے سہانا خان کا نمبر لیک کردیا
اننیا پانڈے نے سہانا خان کا نمبر لیک کردیا

بھارتی اداکارہ اننیا پانڈے نے بالی وڈ کے ’بادشاہ‘ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کا فون نمبر لیک کرنے کے بعد جھوٹ بولنے کا تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔

اننیا پانڈے بھارتی اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی ہیں اور والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے انہوں نے بھی اداکاری کو ہی ذریعۂ معاش بنانے کا فیصلہ لیا۔

اننیا پانڈے کو بالی وڈ میں لانچ معروف فلمساز کرن جوہر نے 2019 میں سنیما گھروں کی زینت بننے والی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘ سے کیا جس میں ان کے ساتھ ٹائیگر شروف اور تارا ستوریا کو کاسٹ کیا گیا۔

اننیا پانڈے فلم 'پتی پتنی اور وہ' ، 'خالی پیلی' ، 'لائیگر' ، 'کھو گئے ہم کہاں' اور 'ڈریم گرل 2' جیسی فلموں میں کام کرچکی ہیں جبکہ رواں سال وہ کرن جوہر کی ویب سیریز ’کال می بے‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں۔

اننیا پانڈے کی تمام ہی اسٹار کڈز سے دوستیاں ہیں لیکن انکی دو قریبی سہیلیاں سہانا خان اور سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور ہیں۔

تینوں کی بچپن سے دوستی گہری ہے جس کا ثبوت وہ ایک دوسرے کی سالگرہ پر پرانی تصاویر شیئر کر کے کرتی رہتی ہیں۔

ان دنوں اننیا پانڈے فلم ’کنٹرول‘کی پروموشن میں مصروف نظر آئیں اور ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ’ میں سہانا خان کو فیس ٹائم پر کال کر رہی تھی لیکن وہ ریسِیو نہیں کر رہی تھی تو میں نے اس کا اسکرین شاٹ لیا اور اسے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کردیا یہ لکھ کر کہ میں سہانا خان کو مس کر رہی ہوں لیکن وہ کال نہیں اٹھا رہی‘۔

اننیا پانڈے نے کہا کہ ’اس اسکرین شاٹ میں سہانا کا نمبر بھی دکھ رہا تھا، تھوڑی دیر میں مجھے سہانا کی کال آئی اور اس نے مجھے کہا کہ میرا نمبر ہیک ہوگیا ہے اور میں نے ایسے ظاہر کیا کہ جیسے مجھے پتا ہی نہیں ہے لیکن فوراً ہی وہ اسکرین شاٹ انسٹاگرام سے ہٹایا‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’میں نے سہانا کے سامنے اداکاری کی کہ جیسے مجھے نہیں پتا لیکن کسی نے یہ بات سہانا کو بتا دی تھی کہ نمبر میں نے لیک کیا تھا‘۔

اننیا پانڈے نے اپنا نمبر خود لیک کرنے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ’ایک انٹرویو کے دوران صحافی نے انکا نمبر مانگا صحافت سے جڑے کسی کام کیلئے اور انہوں نے دے دیا لیکن اس وقت انٹرویو ریکارڈ ہورہا تھا جو یوٹیوب پر اپ لوڈ ہوا اور میرا نمبر بھی اس انٹرویو میں شامل تھا اور اس طرح میرا نمبر لیک ہوگیا‘۔

اننیا پانڈے کی فلم ’کنٹرول‘ میں وہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کا کردار نبھاتی نظر آئینگی۔