افضا الطاف پاکستانی سیاست میں قدم رکھنے کو تیار
بانی متحدہ کی بیٹی آئندہ چند ماہ میں پاکستان پہنچیں گی۔
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطا ف حسین کی بیٹی کے پاکستان کی سیاست میں حصہ لینے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بانی ایم کیو ایم نے اپنی بیٹی کو ملکی سیاست میں شامل کرنے کے لیے لندن سے کراچی روانہ کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان کی بیٹی جو لندن میں ہی مقیم ہیں اور وہیں پر انہوں نے اپنی تعلیم مکمل کی ہے، انہوں نے اپنے والد کی جگہ سیاست کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورکراچی میں اپنے والد کے آبائی حلقے عزیز آبادسے انتخابات میں حصہ لیں گی۔
سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ افضا الطاف پاکستان میں ایم کیو ایم (پاکستان) کے پلیٹ فارم سے سیاست کریں گی۔
ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ان کی پاکستان آمد کا باقاعدہ اعلان کرے گی اور ان کا پاکستان پہنچنے پر بھر پور استقبال بھی کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بانی ایم کیو ایم کی بیٹی سیاسی میدان میں قدم رکھنے کے لیے آئندہ چند ماہ میں پاکستان پہنچیں گی۔
1992 میں ایم کیو ایم کے خلاف ریاستی کریک ڈاؤن کے بعد کئی عشروں سے لندن میں خودساختہ جلا وطنی اختیار کیے ہوئے الطاف حسین نے سال 2001 میں فضا گبول نامی خاتون سے شادی کی تھی۔
سال 2002 میں ان کے ہاں اکلوتی بیٹی افضا الطاف کی پیدائش ہوئی تھی تاہم 2007 میں الطاف حسین نے اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی تھی۔
جس کے بعد افضا الطاف کی پرورش اور تعلیم و تربیت کا ذمہ ان کی پھپھو نے سنبھالا، لندن میں پیدا ہونے والی افضا کبھی پاکستان نہیں آئیں۔
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے پاس کتنی دولت ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
لاہور کی اسموگ سے صبا قمر بھی شدید پریشان
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
رباب، عدیل کا عبرتناک انجام کیوں نہیں ہوا؟ رائٹر نے بتادیا
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
‘جو چاہوں وہ کروں گی‘علیزے شاہ کی ایک کے بعد ایک بولڈ ویڈیوز