انفوٹینمنٹ
تنو ویڈز منو 3، کنگنا رناوت کی ٹرپل رولز میں انٹری
تنو اور منو کا اپنی انٹرٹیننگ کیمسٹری کی ساتھ پھر سے کمبیک
تنو ویڈز منو 3، کنگنا رناوت کی ٹرپل رولز میں انٹری
تنو اور منو کا اپنی انٹرٹیننگ کیمسٹری کی ساتھ پھر سے کمبیک
بالی ووڈ کی اسکینڈل کوئین کنگنا رناوت کی بلاک بسٹر فلم ‘تنو ویڈز منو‘ کا تھرڈ پارٹ شوٹنگ کےابتدائی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے جس کے بعد مداح فلم کی ریلیز کا انتہائی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا پر جاری رپورٹس کے مطابق مداحوں کے انتظار کی گھڑیاں تقریباً ختم ہوگئیں ہیں کیونکہ فلم ‘تنو ویڈز منو 3‘ میں مداح اپنی فیورٹ جوڑی کنگنا رناوت اور آر مادھون کو ایک دلچسپ اور نئے موڑ کے ساتھ دوبارہ بڑے پردے پر دیکھ سکیں گے۔
کنگنا رناوت پہلی بار ٹرپل رول ادا کریں گی
فلم ‘تنو ویڈز منو ریٹرنز ‘ میں اپنے ڈبل رول سے مداحوں کو متاثر کرنے والی اداکارہ کنگنا رناوت اب فلم تیسرے حصے میں اپنی اداکارانہ صالحیتوں کو ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے فلم تنو ویڈز منو 3 میں مبینہ طور پر تین مختلف کرداروں میں نظر آئیں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت اپنے فلمی کیریئر میں پہلی بار ہے ٹرپل رول ادا کرتے ہوئے ایک اور سنگ میل عبور کرنے کو تیار ہیں۔
یاد رہے کہ فلم ‘تنو ویڈز منو ریٹرنز ‘ میں شائقین کی جانب سے کنگنا کی ورسٹائل پرفارمنس کو خوب سراہا گیا تھا تاہم اب شائقین یہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں کہ اداکارہ فلم کے تیسرے حصے میں تین کردار ادا کرکے کیا کرنے والی ہیں۔
کہانی میں کیا ٹوسٹ ہوگا؟
بھارتی میڈیا پر جاری رپورٹس کے مطابق فلم میکرز کا کہنا ہے کہ فلم ‘تنو ویڈز منو 3 کی کہانی وہیں سے شروع ہوگی جہاں سے تنو ویڈز منو ریٹرنز میں چھوڑی گئی تھی۔
میکرز کی جانب سے فلم کے پلاٹ پر زیادہ بات چیت نہ کرتے ہوئے صرف یہ بتایا گیا ہے کہ فلم کا تیسرا پارٹ اسی مزاح، ڈرامہ اور رومانس سے بھرپور ہوگا جس کے لیے تنو ویڈز منو یونیورس جانی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ تنو ویڈز منو 3 کےمیکرز نے فلم کی اسکرپٹ کو لاک کر دیا ہے جس کے بعد یہ اعلان کیا گیا ہے کہ اگر سب کچھ منصوبہ بندی کے مطابق ہوتا ہے تو فلم کی شوٹنگ سال 2025 کے آخر تک شروع ہونے کی امید ہے جس کے بعد فلم کو سال 2026 میں ریلیز کیا جائے گا۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Lil Jon's son body found in Georgia pond after his missing: police
Mariah Carey sparkles in Diamonds at 2026 Winter Olympics Opening
Travis Kelce reveals ONE way Taylor Swift has made him better
‘Opalite’ video review: Taylor Swift, Domhnall Gleeson’s power romance
Zayn Malik drops dates for his ‘Konnakol’ tour
Chris Hemsworth fears Amazon Alexa+ planning his murder
Chappell Roan’s bold Grammy fashion choice explained
Talwiinder breaks silence on Disha Patani relationship buzz



