آغا علی نے حنا سے طلاق کی تصدیق کردی
عوامی سطح پر رشتے لانے سے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں
پاکستانی اداکار و گلوکار آغا علی نے بالآخر اداکارہ حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کردی۔
اپنی اداکاری و گلوکاری سے زیادہ اپنے اسکینڈلز کی وجہ سے خبروں کی زینت بننے والی آغا علی کی لوو لائف زیادہ کامیاب نہیں رہی، کبھی اپنی بیماری تو کبھی سارہ خان سے قربتیں ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بھی ’ٹاک آف دی ٹاؤن‘ رہنے والے آغا علی کی لوو لائف کی تفصیل یہاں جانیے۔
آغا علی اور سارہ خان کا ریلیشن:
ڈراما ’بند کھڑکیاں‘ ، ’میں ہاری پیا‘ اور ’مجھے خدا پہ یقین ہے‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار آغا علی یوں تو اداکاری میں ماہر ہیں ہی تاہم انکی لو لائف بھی کافی تنازع کاشکار رہی ، قبل ازیں آغا علی پاکستانی اداکارہ سارہ خان کیساتھ ریلیشن شپ میں رہے جو کچھ عرصے تک جاری رہا اور پھر کسی نہ معلوم وجوہات کی بنا پر اختتام پذیر ہوگیا۔
آغا اور حنا الطاف کی شادی:
بعدازاں انہوں نے اداکارہ حنا الطاف سے مئی 2020 ءمیں خاموشی سے شادی کرلی جسکے بعد دونوں ایک ساتھ اسکرین پر بھی دکھائی دیے اور شادی سے قبل بھی انہیں ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا تھا۔
تاہم گزشتہ برس اکتوبر سے آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان علیحدگی کی افواہیں زور پکڑنے لگیں جس پر یہ جوڑا خاموش ہی نظر آیا۔
علیحدگی کی افواہیں:
آغا علی اور حنا الطاف کی طلاق کی خبروں نے اس وقت زور پکڑا جب دونوں نے ایک دوسرے کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان فالوکردیا اور آغا علی اکیلے یونان کی سیر کو نکل گئے۔دوسری جانب حنا الطاف بھی اپنی سالگرہ تن تنہا مناتی نظر آئیں۔
اس معاملے کے بعد آغا اور حنا کی جوڑی کے چاہنے والے اس ’ان فالو‘ کے معاملے کو نظر انداز کرنے کی کوشش کر ہی رہے تھے کہ آغا علی کی جانب سے ایک ایسا عمل دیکھنے کو ملا جس نے اس اسٹار جوڑی کے پرستاروں کو گہرے صدمے میں ڈال دیا تھا۔
اکتوبر میں ہی آغا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے حنا الطاف کے ساتھ شیئر کی گئی تمام تصاویر حذف کیں جس نے اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں کی محبت اور شادی تنازع کا شکار ہوگئی ہے۔
طلاق کا اشارہ:
ابھی طلاق کی کشمکش کا یہ معاملہ تھما نہ تھا کہ آغا علی سے جب ایک انٹرویو میں گھریلو کام کاج کے حوالے سے سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اکیلے رہتے ہیں اور اپنی شوٹنگ کے سخت شیڈول کیساتھ اپنے گھر والوں کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزار سکتے لہذا وہ اپنے تمام کام خود کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
اداکار کی اس بات سے قیاس کیا جانے لگا کہ جوڑے میں علیحدگی ہوچکی ہے کیونکہ گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں ساتھ بھی دکھائی نہیں دے رہے۔
تاہم ایک وقت ایسا بھی آیا جب انڈسٹری کی اداکاراؤں کی جانب سے اس جوڑے کے درمیان علیحدگی کے اشارے ملنے ملنے جس کے باوجود آغا علی اور حنا الطاف بنا کچھ تصدیقی بیانات دیے خاموش ہی نظر آئے۔
آغا علی نے طلاق کی تصدیق کردی:
ان تمام تر شواہد اور اشاروں کے بعد بالآخر خود اداکار آغا علی نے حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کرکے ان افواہوں کو سچ ثابت کردیا۔
آغا علی کا بڑا بیان:
اداکار آغا علی نے حال ہی میں احمد علی بٹ کی پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے نہ صرف حنا الطاف کیساتھ اپنی طلاق کو آفیشل کردیا بلکہ آنے والے زندگی کی منصوبہ بندی کا بھی انکشاف کردیا۔
مزید پڑھیں:آغا علی کی حنا الطاف سے علیحدگی کی تصدیق
طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے طلاق کے بعد ایک بہت بڑا سبق حاصل کرلیا ہے کیونکہ اس طلاق نے انہیں اپنی زندگی پر نئے سرے سے غور کرنے کا موقع دیا۔
سابقہ منکوحہ حنا الطاف کے بارے میں بات کرتے ہوئےآغا علی کا کہنا تھا کہ، "میں ٹھیک ہوں۔ دراصل، اب میں الحمدللہ بہت بہتر ہوں۔ اب میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں خوش ہوں ’۔
اداکار کا کہنا تھا کہ،’میرا خیال ہے کہ آپ اپنی زندگی میں جتنے بھی رشتے بناتے ہیں، وہ آپ کی خوشی اور مرضی سے بنتے ہیں لہذا ان کا خیال رکھنا چاہیے آپ کو پوری کوشش کرنی چاہیے کہ ان رشتوں کو کامیاب بنایا جائے، لیکن اگر آپ دونوں اس میں ناکام ہو رہے ہیں تو بہترین حل یہی ہے کہ آپ علیحدگی کا راستہ اختیار کریں۔"
آغا علی کا کہنا تھا کہ،’ رشتے کو چلانے کے لیے دونوں طرف سے بھرپور محنت ہونی چاہیے، اور جب یہ ممکن نہ ہو تو بہتر ہے کہ تعلق کو ختم کر دیا جائے تاکہ دونوں فریقین اپنی زندگی میں آگے بڑھ سکیں۔’
حنا الطاف سے انسیت اب بھی برقرار:
آغا علی کا کہنا تھا کہ ،’میرے اور حنا کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ہم اپنی زندگی میں ایک دوسرے کی عزت کبھی ختم نہیں کریں گے۔ ورنہ ہم نے بہت سے ناکام رشتے دیکھے ہیں جن میں تعلق ختم ہونے کے بعد اخلاقی قدریں کم ہو جاتی ہیں۔’
یہ بھی پڑھیں:'خاموشی سے جنگ لڑی'، آغا علی کی مبہم ویڈیوکا نشانہ کون؟
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ حالات مشکل ہوتے ہیں، لیکن دونوں فریقین کو اخلاقی قدروں اور ایک دوسرے کی عزت کا خیال رکھنا چاہیے، تاکہ علیحدگی کا عمل پُرامن ہو۔’
زندگی سے کیا سبق سیکھا ؟
حنا الطاف سے علیحدگی کے بعد ملنے والے سبق سے متعلق اداکار نے مزید کہا کہ انہوں نے زندگی سے یہ سبق سیکھا ہے کہ وہ آئندہ کبھی بھی اپنے رشتے کو عوام کے سامنے نہیں لائیں گے۔ وہ اپنے تعلقات کو نجی ہی رکھیں گے۔
انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ عوامی سطح پر رشتے لانے سے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں، اس لیے وہ آئندہ اس معاملے میں زیادہ محتاط رہیں گے۔’
دوبارہ شادی کا ارادہ:
حنا سے علیحدگی کے بعد زندگی میں موو آن کرنے سے متعلق آغا نے بتایا کہ،’میرا خیال ہے کہ زندگی آپ کو مختلف مراحل میں لے کر آتی ہے۔ میں کبھی نہیں سوچ سکتا تھا کہ میں طلاق لوں گا، میں نے زندگی کے دیگر کئی واقعات کی بھی منصوبہ بندی نہیں کی تھی لیکن اس وقت میں محبت کو دوبارہ پانے کے بارے میں نہیں سوچ رہا ہوں۔ میں خود کو، اپنے کیریئر اور اپنی زندگی کو وقت دینا چاہتا ہوں’۔
انہوں نے بتایا کہ،’ لیکن آپ کبھی بھی نہیں کہہ سکتے کہ ایسا نہیں ہوگا۔ اللہ کے اپنے منصوبے ہوتے ہیں؛ کچھ بھی اللہ کی مرضی کے بغیر نہیں ہوتا، اس لیے میں اس بارے میں زیادہ نہیں سوچتا۔"
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے پاس کتنی دولت ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
لاہور کی اسموگ سے صبا قمر بھی شدید پریشان
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
رباب، عدیل کا عبرتناک انجام کیوں نہیں ہوا؟ رائٹر نے بتادیا
-
اسکینڈلز 4 گھنٹے پہلے
‘جو چاہوں وہ کروں گی‘علیزے شاہ کی ایک کے بعد ایک بولڈ ویڈیوز