انفوٹینمنٹ
فواد خان کی وانی کپور کیساتھ رومانوی تصویر تہلکہ مچاگئی
فواد اور وانی کپور کا لندن میں رومانس
فواد خان کی وانی کپور کیساتھ رومانوی تصویر تہلکہ مچاگئی
فواد اور وانی کپور کا لندن میں رومانس
پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ رومانوی رنگ بکھیرتی تصویر نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا۔
پاکستان میں ڈراما 'ہمسفر' ، ' زندگی گلزار ہے اور ' داستان' جیسے ڈراموں سے زبردست فین فالوئنگ حاصل کرنے والے فواد خان نے 2014 میں فلم ’خوبصورت‘ سے بالی وڈ میں ڈیبیو دیا تھا جس میں ان کے ساتھ سونم کپور کو کاسٹ کیا گیا تھا۔
بعدازاں فواد خان فلم ’کپور اینڈ سنز‘ اور ’اے دل ہے مشکل‘ میں بھی جلوہ گر ہوئے تھے اور ان تین فلموں میں بہترین اداکاری اور لُکس سے بالی وڈ متوالوں کو اپنا دیوانہ بنانے میں کامیاب رہے۔
'اے دل ہے مشکل' میں آخری مرتبہ بالی وڈ فلم کا حصہ بننے کے 8 سال بعد اب فواد خان نے پھر سے بھارتی فلم میں دھماکے دار ری انٹری کا فیصلہ لیا ہے اور گزشتہ چند ماہ سے انکی بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ فلم کے چرچے ہورہے ہیں۔
ان چرچوں کے درمیان فواد خان اور وانی کپور کی رومانوی تصویر نے سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی تہلکہ مچا دیا ہے۔
سب کی توجہ کا مرکز بننے والی اس تصویر میں فواد خان سفید شرٹ پہنے سبز گھاس پر لیٹے ہوئے ہیں جبکہ ان کے کندھے پر وانی کپور آنکھیں بند اور چہرے پر مسکراہٹ سجائے لیٹی ہوئی ہیں۔
تصویر میں فواد خان آسمان کی جانب دیکھ رہے ہیں اور وانی کپور کی زلفوں میں ہاتھ پھیرتے دکھ رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان رومانٹک کامیڈی فلم میں وانی کپور کے ساتھ بطورجوڑی نظر آئیں گے اور اس فلم کا نام 'عبیر گلال' ہے۔
فلم کی شوٹنگ کے لیے بھارت یا پاکستان نہیں بلکہ لندن کا انتخاب کیا گا ہے اور فلم کی پروڈکشن کا کام 29 ستمبر سے شروع ہوچکا ہے۔
فلم کی ہدایتکاری کے فرائض آرتی بگدی نبھائیں گی جس کی کہانی کے حوالے سے انہوں نے انکشاف کیا کہ فلم میں دو لوگ انجانے میں ایک دوسرے کے زخم پر مرہم رکھنے کا کام کریں گے اور یہی انکے درمیان محبت ہوجانے کی وجہ بنے گا۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں یہ خبر بھی ایک ماہ سے زیرِ گردش ہے کہ فواد خان وانی کپور کے علاوہ اداکارہ ردھی ڈوگرا کے ساتھ بھی کسی پراجیکٹ میں اسکرین شیئر کرتے دکھیں گے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Katy Perry cheers Bad Bunny ahead of Super Bowl Halftime performance
Central Cee suffers shocking robbery as he enters new phase of life
Hailee Steinfeld opens up about lifestyle changes ahead of motherhood
Taylor Swift earns glowing praise from Jodie Turner-Smith after 'Opalite' video
Nicola Peltz’s sister hints at baby news as Brooklyn Beckham family plans emerge
Kanye West’s wife Bianca Censori opens up about ‘embarrassing’ Venice moment
Brad Arnold dies at 47, after battling kidney cancer
Lana Del Rey announces new single ‘White feather-hawk tail deer hunter’




