اسکینڈلز

عمیر جسوال نکاح، ثناء، شعیب اسکینڈل کی دوبارہ گونج

سابق اہلیہ ثناء سےعلیحدگی کے بعد عمیر جسوال نے خاموشی سے نکاح کرلیا

Web Desk

عمیر جسوال نکاح، ثناء، شعیب اسکینڈل کی دوبارہ گونج

سابق اہلیہ ثناء سےعلیحدگی کے بعد عمیر جسوال نے خاموشی سے نکاح کرلیا

سابق اہلیہ ثناء سےعلیحدگی کے بعد عمیر جسوال نے خاموشی سے نکاح کرلیا
سابق اہلیہ ثناء سےعلیحدگی کے بعد عمیر جسوال نے خاموشی سے نکاح کرلیا

20 جنوری 2024 کو پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کا اعلان کیا تو یہ خبر گلوکار عمیر جسوال کے مداحوں پربجلی بن کر گری۔

شعیب اور ثناء کی شادی کی تقریب کی پہلی تصاویر میں، نوبیاہتا جوڑا کیمرے کے سامنے پوز دیتے ہوئے مسکرا رہا تھا۔ 

جہاں ایک طرف 41 سالہ کرکٹر شعیب ملک کو سفید شیروانی پہنے دیکھا گیا جس میں سنہری رنگ کی پیچیدہ تفصیل تھی، وہیں دوسری جانب ان کی دلہن ثناء سنہرے رنگ کے دلکش عروسی جوڑے میں ڈراپ ڈیڈ خوبصورت لگ رہی تھی جن کے پورے لباس پر زری کا دلکش کام دیدنی تھا ۔

اداکارہ و ماڈل ثناء جاوید نے  اپنے جوڑے کو پولکا جیولری کے ساتھ پیئر کیا جس میں ایک ہار، بالیاں، مانگ ٹیکا اور پاسا شامل تھا۔ 

پاکستان کے معروف کرکٹر شعیب ملک  نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ‘الحمدللہ کے ساتھ قرآن پاک کی آیت اور ہم نے تمہیں جوڑے پیدا کیا‘ لکھا۔

ثناء شعیب کی ڈیٹنگ کی افواہیں

اسکرین گریب
اسکرین گریب

سال 2023 سے شعیب اور ثناء کی ڈیٹنگ کے بارے میں افواہیں میڈیا پر اس وقت سرگرم ہوئیں جب کرکٹر شعیب ملک نے 25 مارچ 2023 کو اداکارہ  ثنا ءکو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ اپلوڈ کرکے آگ میں مزید تیل ڈالا۔

شعیب ملک نے اس پوسٹ کے عنوان میں ‘ہیپی برتھ ڈے، بڈی‘ لکھا اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ثناء کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی۔

اس موقع پر جب مداحوں نے ثناء جاوید کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا رُخ کیا تو ان کی یا ان کے شوہر عمیر جسوال کی جانب سے اداکارہ کی برتھ ڈے پر کوئی پوسٹ نہیں تھا۔

یاد رہے کہ اُس وقت کرکٹر  شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی خبریں بھارتی و پاکستانی میڈیا  زیرِ گردش تھیں لیکن کیونکہ اداکارہ  ثناء جاویر ،عمیر جسوال کے نکاح میں تھیں اس لیے کسی کا شک ان پر گیا ہی نہیں یا گیا بھی تو شک اتنا مضبوط نہیں تھا۔

ثناء اور شعیب کی قربتیں کیسے بڑھیں؟

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستانی جرنلسٹ نعیم حنیف کی جانب سے نجی ٹیلی ویژن کے ایک شو میں شرکت کے دوران سال 2024 کی پہلی ہوشربا خبر ثناء اور عمیر جسوال کی علیحدگی  پر کھل کر بات کرتے ہوئے مداحوں سے اہم انکشافات کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ’ ثناء جاوید سال 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں تاہم اپنے نکاح کے دوران ہی ان کی اور شعیب ملک کی قربتیں بڑھنے لگی تھیں جس کے حوالے سے عمیر جسوال مکمل طور پر پر خبر تھے۔

نعیم حنیف کا کہنا تھا کہ ایک گیم شو میں ثناء  جاویداور شعیب ملک کی ملاقات ہوئی اور بات یہاں تک جا پہنچی کہ شعیب ملک کسی بھی شو میں شرکت اس شرط پر کرتے تھے کہ اگر ثناء جاوید اس شو میں آئیں گی تو ہی میں بھی آؤنگا‘۔

نعیم حنیف کا کہنا تھا کہ ’جب یہ بات ثانیہ مرزا تک پہنچی تو  دونوں کے درمیان آخری لڑائی ثناء جاوید کے مسئلے پر ہی ہوئی جس کا اختتام طلاق پر ہوا۔

دونوں کے افیئر کی اطلاع ملنے پر  ثانیہ نے شعیب کی فیملی سے رابطہ کیا جس کے بعد ثانیہ  دبئی پہنچیں تاہم دونوں خاندانوں کی جانب سے صلح کروانے کی بھرپور کوشش کی گئی لیکن نہ شعیب کی جانب سے اپنی شادی کو بچایا گیا اور نہ ہی ثانیہ میں اب شعیب کو موقع دینے کی ہمت باقی تھی‘۔

دوسری جانب ثناء جاوید جو  پہلے سے شادی شدہ تھیں شعیب ملک سےافیئر کے بعد اپنے شوہر  عمیر جسوال سے  سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے کوشاں تھیں اور یوں شعیب سے شادی کے دو سے تین ماہ قبل ثناء نے عمیر جسوال سے طلاق لے لی جوکہ عمیر کیلئے بے حد مشکل لمحات ثابت ہوئے کیونکہ انہیں اس بات کی توقع ہی نہیں تھی۔

ثناء شعیب شادی پر مداح عمیر جسوال کیلئے پریشان

10 جنوری کو شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کے اچانک اعلان  نے مداحوں کو حیران کردیا کیونکہ دونوں سلیبریٹیز کے ازدواجی تعلق کو کوئی بھی ایکسپکٹ نہیں کررہا تھا۔

تاہم جیسے ہی معروف اداکارہ ثنا جاوید  دوسری شادی کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنیں صارفین نے مشہور گلوکار عمیر جسوال سے دلی ہمدردیوں کا اظہار کرنا شروع کردیا۔ 

مداحوں کی جانب سے ثناء اور عمیر کے تعلق میں گزشتہ سال سےکچھ گھٹ پِٹ دیکھی جارہی تھیں تاہم دونوں ستاروں میں سے کسی نے بھی ایک دوسرے کے تعلق پر کوئی تبصرہ یا ایک دوسرے کے خلاف سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ نہیں کی۔

ثناء جاوید اور شعیب ملک کی شادی کے بعد مداح عمیر جسوال کو ناصرف ثناء کی شادی کے حوالے سے آگاہ کر رہے ہیں بلکہ انہیں اپنے مثبت الفاظوں  سے عمیر کو تسلیاں بھی دے رہے تھے۔

ثناء کی جانب سے عمیر جسوال کو دھوکہ دینے اور بے وفائی کرنے پر سوشل میڈیا پر موجود  صارفین کا کہنا تھا کہ ‘عمیر جسوال بہتر کے مستحق ہیں جس کے ساتھ مداحوں نے عمیر جسوال کے سکون کے لیے بھی دعائیں کیں‘۔

عمیر جسوال کا نکاح، مداحوں کی خوشی دیدنی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

رواں سال 7 اکتوبر کی شام پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار عمیر جسوال نے اپنی سابقہ منکوحہ و اداکارہ ثناء جاوید اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی شادی کے بعد انسٹاگرام پر اپنے خاموشی سے کیے جانے والے نکاح کی تصویر جاری کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

اپنی پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے گلوکار عمیر جسوال کی جانب سے قرآن پاک کی ایک آیت شیئر کی گئی جس کا متن کچھ یوں ہے کہ ‘عنقریب وہ تمہیں تمہاری پسند کی چیز عطا کرے گا جسے پاکر تم خوش ہوجاؤ گے‘۔

جس کے بعد گلوکار کی جانب سے مداحوں کو اپنی شادی کا اشارہ دیتے ہوئے کیپشن میں ‘الحمد اللہ’ بھی لکھا گیا۔

انسٹاگرام پر جاری کی جانے والی پوسٹ میں گلوکار عمیر جسوال کو سفید رنگ کی شیروانی میں ملبوس چہرے پر مسکان سجائے پوز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاہم اس موقع پر عمیر کی جانب سے مداحوں کو اپنی اہلیہ کے حوالے سے کوئی اپڈیٹ نہیں دی گئی۔

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں گلوکار عمیر جسوال کے مداح ان کی اداکارہ ثناء سے ہونے والی علیحدگی کے بعد زندگی میں آگے بڑھنے پر انتہائی خوش نظر آتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔