بھارتی گلوکار اور کنزہ ہاشمی کا گانا ’نمبر ون‘ بن گیا
جوش برار کا کنزہ ہاشمی کیساتھ گیت چھا گیا
بھارتی گلوکار جوش برار کے پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی کے ساتھ ڈیبیو گیت ’تیرے بنا نہ گزارا اے‘ نے تعریف کے ٹوکرے سمیٹ لیے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنی معصومیت کے سبب پہچانی جانے والی اداکارہ کنزہ ہاشمی متعدد مقبول ترین ڈراموں میں کام کرچکی ہیں جن میں 'عشق تماشہ'، 'گل و گلزار'، ‘دل آویز‘ اور 'روپوش' شامل ہیں۔
کنزہ ہاشمی کی دلکشی کے چرچے پاکستان کے بعد بھارت میں بھی ہونے لگے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کنزہ ہاشمی کو بھارتی میوزک ویڈیوز میں دیکھا جارہا ہے ۔
گزشتہ سال کنزہ ہاشمی معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے گانے میں بھارتی اداکار کرن واہی کے ساتھ رومانوی رنگ بکھیرتی دکھی تھیں اور اب جوش برار کی پہلی میوزک ویڈیو میں بھی گلوکار نے اپنے ساتھ کنزہ ہاشمی کو ہی کاسٹ کیا۔
گانا گزشتہ ماہ ستمبر میں ریلیز کیا گیا جس میں کنزہ ہاشمی اور جوش برار لانگ ڈسٹینس ریلیشنشپ کی پیاری سی کہانی کی منظر کشی کرتے دکھے۔
ویڈیو میں کنزہ ہاشمی اور جوش برار اپنے پل پل کی خبر ایک دوسرے کو ویڈیو کال پر دیتے دکھے جس میں جوش برار اپنے دل کا حال بیان کرتے ہوئے گانا گاتے رہے۔
گانا شائقینِ موسیقی کے دل جیتنے میں کامیاب ہوچکا ہے اور فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بے حد مشہور ہوتا نظر آرہا ہے۔
گانا انسٹاگرام میوزک میں ٹرینڈ کر رہا ہے اور انسٹاگرام صارفین بڑھ چڑھ کر رِیلز بنا رہے ہیں۔ اب تک اس پر 54 عشاریہ 9 ہزار رِیلز بنائی جاچکی ہیں۔
دوسری جانب یوٹیوب پر اس گانے کو ایک ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور عداد و شمار میں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے پاس کتنی دولت ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
لاہور کی اسموگ سے صبا قمر بھی شدید پریشان
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
رباب، عدیل کا عبرتناک انجام کیوں نہیں ہوا؟ رائٹر نے بتادیا
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
‘جو چاہوں وہ کروں گی‘علیزے شاہ کی ایک کے بعد ایک بولڈ ویڈیوز