’کبھی میں کبھی تم’ ماضی کی فلم ’آئینہ’ سے متاثر؟
مصطفیٰ کا شرجینا کیساتھ بدلتا رویہ کس بات ک جانب اشارہ؟
محبت کے سات مراحل کی منظر کشی کرتی پاکستانی ڈرامے 'کبھی میں کبھی تم' کی کہانی میں مصطفیٰ کا شرجینا کیساتھ بدلتا رویہ دیکھ کر محبت کی مثال قائم کرنے والی اس جوڑی نے شائقین کو مایوس کردیا۔
ڈرامے کی کہانی کا مرکز فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے کردار 'مصطفیٰ' اور 'شرجینا' ہیں جنکی شادی غیر ارادی طور پر ہوئی لیکن دونوں نے اس شادی کو کامیاب بنانے کیلئے ایک دوسرے کا ایسا ساتھ دیا کہ ہر کسی کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔
مصطفیٰ کی زندگی میں جوزف ایک ولن:
اب جبکہ شرجینا مصطفیٰ کیساتھ اپنی فیملی کو بڑھانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے وہیں مصطفیٰ کی خوشحال زندگی کو ناجانے کس کی نظر لگی کہ اسے اپنے کام میں دھوکا ملنے کے سبب وہ شرجینا سے جیسے محبت کرنا ہی بھول گیا۔
کبھی میں کبھی تم کے حالیہ ایپیسوڈ میں مصطفیٰٗ کو گیمنگ کوڈ بنانے والی کمپنی کے سی ای او جوزف کی جانب سے بڑے دھوکے کا انکشاف اس وقت ہوا جب اس نے آن لائن میٹننگ میں شرکت کی۔
مصطفیٰ اس امید کیساتھ لیپ ٹاپ کھول کر بیٹھا کہ شاید اسکے بنائے گئے گیمنگ کوڈ کیلئے اسے کریڈٹ ملے گا لیکن بدقسمتی نے یہاں بھی مصطفیٰ کا پیچھا نہ چھوڑا اور مصطفیٰ کی محنت کا تمام تر کریڈٹ جوزف نامی شخص لے اڑا۔
خودمختار شرجینا بھی مجبور:
دوسری جانب شوہر کی مایوسی اور دکھ کو دیکھتے ہوئے وہ لڑکی جو گزشتہ تمام قسطوں میں تعلیمی کامیابیوں ،ہمت اور حوصلے کیساتھ ایک بااختیار لڑکی کا نمونہ پیش کرتی رہی کیونکہ ظاہر ہے کہ یہی وہ چیز ہے جو ایک بااختیار عورت کو دکھانے کے لیے کافی ہے۔
لیکن اپنے شوہر کی ناکامی کو دیکھنے کے بعد شرجینا کے پاس مصطفی کیلئے محض ایک تسلی کے سوا کچھ نہیں ہے۔
مصطفیٰ کڑوا کریلا بن گیا:
گیمنگ سائٹ پر جوزف کے ہاتھوں دھوکا ملنے کے بعد حالانکہ شرجینا نے مصطفیٰ کو ماں بننے کی بھی خوشخبری سنائی لیکن ایک بار پھر زندگی میں ہار ملنے کے بعد مصطفیٰ ایسا ٹوٹا کہ اس کا شرجینا کیساتھ محبت کا رویہ جیسے ختم ہی ہوگیا۔
مصطفیٰ نے شرجینا کو یہ کہہ کر خاموش کروادیا کہ اب اسے اس کڑوے کریلے کیساتھ ہی گزارنا کرنا پڑے گا۔
جبکہ کہانی کے اس موڑ پر شرجینا کی مصطفیٰ کیلئے پریشانی بھی واضح طور پر دکھائی گئی ہے۔کیونکہ شرجینا مصطفی کی اچانک دولت حاصل کرنے کی خواہش سے پریشان ہے اور وہ نہیں چاہتی کہ مصطفی اپنے اندر کے بچے کو کھو کر پیسوں کی لالچ میں عدیل جیسا روپ اختیار کرلے۔
شرجیناجیسی لڑکی تمام مردوں کی خواہش کیوں؟
کبھی میں کبھی تم میں جہاں مصطفیٰ اور شرجینا کی آن اسکرین کیمسٹری پاکستان سمیت بھارت میں بھی دھوم مچارہی ہے وہیں اب تمام مرد حضرات کی خواہش ہے کہ انہیں بھی شرجینا جیسی لائف پاٹنر ملے جو انکے لئے آدھی رات میں چائے بناسکے، صبح کے ناشتے میں گرما گرم پراٹھے پیش کرے، ان کے ساتھ ناچے ، ان کے کپڑے استری کرے یہاں تک کہ گھر کے اخراجات میں بھی شوہر کا ساتھ دینے سے نہ گھبرائے۔
مصطفیٰ کوئی لفنگا لڑکا نہیں:
لاابالی مزاج کا عام سا لڑکا جو گھر میں کسی ذمہ داری کا حصہ نہیں بنتا تھا لیکن شادی کے بعد اس نے ایسا رخ بدلا کہ وہی لفنگا لڑکا نہ صرف کماؤ پوت بلکہ بیوی کا خیال رکھنے والا ہر لڑکی کا آئیڈیل بن گیا۔
وہی مصطفیٰ جسے دین دنیا کی کچھ خبر نہ تھی اسے کوڈنگ میں مہارت ہے ، اگر وہ چاہے تو محض چند کلکس میں لاکھوں کما سکتا ہے ۔ یہاں تک کہ اپنی محنت کی کمائی سے اپنی بیوی کو سونے کی تنھ بھی گفٹ کرنے کی ہمت رکھتا ہے۔
کیا مصطفیٰ کا غصہ قابل برداشت؟
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ لکھاری فرحت اشتیاق اور اداکار فہد مصطفی نے اس کردار اور کہانی کو اس قدر خوبصورتی سے تیار کیا ہے کہ جب بھی مصطفیٰ اب خود مختار ہونے کے کوشش کرنے کے باوجود کسی کی ہمدردیاں دیکھتا ہے تو غصے سے لال پیلا ہوجاتا ہے۔
اس جگہ شرجینا کے والدین بھی ہیں جو بیٹی کی فکر میں اسکا خیال رکھنے کیلئے انکی مدد کرنا چاہتے ہیں لیکن مصطفیٰ کیلئے کسی کی مدد لینا اور کسی کا احسان لینا اب شاید گوارا نہیں کیونکہ وہ اپنی محنت کے بل بوتے تمام کام خود کرنا چاہتا ہے۔
جبکہ اس جگہ شرجینا نے بھی اپنے شوہر کے سکھ دکھ کا ساتھی بن کر یہ ثابت کردیا کہ "اب مجھ پر میکے کا پانی بھی حرام ہے" ۔
کبھی میں کبھی تم ماضی کی فلم ’آئینہ’ سے متاثر؟
ویسے تو ڈراما کبھی میں تم کی رومانٹک کہانی ہر ایک کا دل جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہے تاہم کئی صارفین کی جانب سے اب یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ یہ ڈراماماضی کی فلم ’آئینہ’ سے متاثر ہوکر لکھا گیا ہے۔
فلم ’آئینہ’1977 کا وہ پاکستانی رومانوی فلم ہے جس کی ہدایتکاری نذرالاسلام نے کی تھی اور اس میں ندیم اور شبنم نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
لیکن اگر اس ’آئینہ’ کی رومانوی کہانی کو ڈراما سیریل ’کبھی میں کبھی تم’ کی کہانی سے جوڑا جائے تو شاید آنے والے ایپیسوڈ میں کہانی اس جانب گھومتی دکھائے دے گی جس میں شرجینا حاملہ ہے لیکن اس کا والد آسانی سے اسے غریب مصطفی کے چنگل سے نکال لے گا اور اپنے محل میں قید کرے گا۔
وقت گزرے گا اور مصطفی دھوکا دینے والے شخص جوزف کو تلاش کرے گا جو اتنا برا نہیں ہے اور اس ملاقات کے بعد مصطفیٰ ارب پتی بن جائے گا۔جبکہ اس موڑ پر مصطفیٰ اور شرجینا کے بچے کو بھی دکھایا جائے گا جو ان دونوں کے دوبارہ ملاپ کا ذریعہ بنے اور پھر مصطفی اور شرجینا دوبارہ مسجینا بن جائیں گے۔
اندازے کے مطابق اس کہانی کا خوشگوار اختتام ہوگا جس میں کوئی نہیں مرے گا۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 4 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی