انفوٹینمنٹ

کرینہ کپور کیلئے انڈسٹری کا 25 سالہ سفر چیلنجنگ کیسے؟

اداکارہ نے بالی وڈ کو مردوں کی بالادستی رکھنے والی صنعت قرار دے دیا

Web Desk

کرینہ کپور کیلئے انڈسٹری کا 25 سالہ سفر چیلنجنگ کیسے؟

اداکارہ نے بالی وڈ کو مردوں کی بالادستی رکھنے والی صنعت قرار دے دیا

اداکارہ نے بالی وڈ کو مردوں کی بالادستی رکھنے والی صنعت قرار دے دیا
اداکارہ نے بالی وڈ کو مردوں کی بالادستی رکھنے والی صنعت قرار دے دیا

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے  انڈسٹری میں اپنے 25 سالہ سفر کو ایک خاتون اداکارہ ہونے کے ناطے انتہائی چیلنجنگ قرار دے دیا۔

 کرینہ کپور  نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ  بھارتی فلمی صنعت میں خود کی تشکیل نو کرنا اور اُسے برقرار رکھنا مشکل کام ہے۔

44 سالہ اداکارہ کرینہ کپور کے بالی وڈ میں 25 سال مکمل ہوگئے ہیں، انہوں نے ابھیشیک بچن کے مقابل فلم رفیوجی سے ڈیبیو کیا تھا، وہ جلد ہی روہت شیٹی کی ’سنگھم اگین ‘میں نظر آئیں گی، جو یکم نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

انڈسٹری میں اپنے طویل سفر اور پیش آنے والی مشکلات کا حوالہ دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا ہے کہ،’ایک ایسے شعبے میں خود کو نئے سرے سے متعارف کرانا جہاں مردوں کا غلبہ ہو، انتہائی خوفناک ہوتا ہے یہاں تک کہ  اپنے کیریئر کو برقرار رکھنا بھی  مزید مشکل ہے۔‘

خاتون اداکارہ  ہونے کے سبب پیش آنے والے چیلنجز کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ’لیکن وقت کے ساتھ خود کو بدلنا ضروری ہوتا ہے تاکہ انڈسٹری میں اپنی جگہ برقرار رکھی جا سکے۔’

کرینہ نے بتایا کہ ’جب آپ 17 یا 18 سال کے ہوتے ہیں تو ہر کوئی چاہتا ہے کہ آپ فلم میں ہوں لیکن  اگر آپ نے اس حالت میں 10 سال گزار لیے ہیں تو آپ کو اپنی تشکیل نو کرنی چاہیے جو مردانہ غلبے کی حامل اس صنعت میں انتہائی خوفناک عمل ہے۔’

ان کا کہنا تھا کہ اس دورانیے میں میرے ساتھ دیگر اداکارائیں بھی ہیں، جنہوں نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں، میں ہر 5 سال بعد خود سے پوچھتی ہوں کہ اب کیا نیا کیا جاسکتا ہے؟

کرینہ کپور نے کہا کہ یہ صرف کامیاب فلموں کےلیے نہیں ہے بلکہ آنے والوں کےلیے اپنی میراث چھوڑنا ہے، میں ایسے خاندان سے ہوں، جہاں سب ہی شاندار اداکار ہیں، یہی چیلنج مجھے درپیش ہے تاکہ میری شناخت کہیں چھوٹ نہ جائے۔

کرینہ کپور کا فلمی کیریئر:

کرینہ کپور نے سال 2000 میں فلم 'ریفیوجی' سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنے منفرد انداز کے ساتھ ہر فلمی کردار کو بخوبی نبھا کر بالی وڈ متوالوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔

'ریفیوجی' سے شروع ہونے والا یہ سفر 'یادیں' ، 'اجنبی' ، 'اشوکا' ، 'کبھی خوشی کبھی غم' ، 'مجھ سے دوستی کروگی' ، 'خوشی' ، 'میں پریم کی دیوانی ہوں' ، 'ایل او سی کارگل' ، ' چمیلی' ، 'یووا' ، 'دیو' ، 'ہلچل' ، 'کیونکہ' ، 'چھپ چھپ کے' ، 'اوم کارا' ، 'ڈان' ، 'جب وی میٹ' ، 'ٹشن' ، 'گولمال' ، 'قربان' ، تھری ایڈیٹس' ، 'باڈی گارڈ' ، 'ہیروئن' ، 'بجرنگی بھائی جان' ، 'اڑتا پنجاب' ، 'لال سنگھ چڈھا' ، کریو' سے گزرتے ہوئے اب 'بکنگھم مرڈرز' پر آپہنچا ہے جو 25 سالوں کو احاطہ کیے ہوئے ہے۔