اسکینڈلز

ابھیشیک اور ایشوریا کی ممکنہ طلاق کی وجہ کونسی بالی وڈ حسینہ؟

ابھیشیک نے ایشوریا کو کس بالی وڈ حسینہ کیلئے دھوکا دیا؟

Web Desk

ابھیشیک اور ایشوریا کی ممکنہ طلاق کی وجہ کونسی بالی وڈ حسینہ؟

ابھیشیک نے ایشوریا کو کس بالی وڈ حسینہ کیلئے دھوکا دیا؟

ابھیشیک اور ایشوریا کے رشتے میں دراڑ ڈالنے والی حسینہ کون؟
ابھیشیک اور ایشوریا کے رشتے میں دراڑ ڈالنے والی حسینہ کون؟

بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی ازدواجی زندگی میں پڑنے والی دراڑ کی وجہ بننے والی بالی وڈ اداکارہ کا نام منظرِ عام پر آگیا۔

ابھیشیک بچن 2006 میں بننے والی فلم ’امراؤ جان‘ کی شوٹ کے دوران ایشوریا رائے سے محبت کرنے لگے تھے اور اپنے ان جذبات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انہوں نے ایشوریا کے ساتھ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’گرو‘ کی تشہیر کے دوران شادی کے لیے پروپوز کردیا تھا۔

2007 میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد اس جوڑے نے سال 2011 میں بیٹی آرادھیا کا دنیا میں استقبال کیا۔

جہاں کئی سالوں اس جوڑی کی محبت کے چرچے ہوتے رہے وہیں گزشتہ ایک سال سے دونوں کے درمیان لڑائی جھگڑوں کی خبر کے بعد طلاق کی افواہ بھی پھیلتی دکھ رہی ہیں۔

دونوں ہی اسٹار اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے چپ سادھ بیٹھے ہیں اور شوبز کی دنیا سے جُڑی اپنی مصروفیات پر تمام تر توجہ مرکوز کرتے نظر آرہے ہیں۔

اسٹار جوڑی کے مداح  یہ خدشہ ظاہر کرتے دکھتے ہیں کہ غالباً دونوں کی طلاق ہوچکی ہے لیکن خبر منظرِ عام پر نہیں دے رہے ہیں پر اس ممکنہ طلاق کی وجہ کوئی بھی نہیں بتا پاتا ہے۔

اب حال ہی بلاگنگ پلیٹ فارم 'ریڈ اِٹ' پر متعدد صارفین یہ دعویٰ کرتے نظر آرہے ہیں کہ ابھیشیک بچن نے ایک بالی وڈ اداکارہ کیلئے ایشوریا کو دھوکا دیا جس کے بعد دونوں کا رشتہ سنبھلے نہ سنبھل سکا۔

ریڈ اِٹ کی مشہور ہونے والی پوسٹ کے مطابق ابھیشیک بچن نے سال 2022 میں ریلیز  ہونے والی فلم 'دسوی' میں ساتھ کام کرنے والی اداکارہ نمرت کور کیلئے ایشوریا رائے کو دھوکا دیا۔

دعویٰ کیا گیا کہ دسوی کی شوٹنگ کے دوران ابھیشیک بچن کو نمرت کور سے محبت ہوگئی تھی اور دونوں ایک دوسرے کیلئے سنجیدہ ہوگئے تھے لیکن پھر ابھیشیک کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اور انہوں نے اپنے قدم پیچھے لیتے ہوئے ایشوریا رائے کی طرف واپس لوٹنے کا فیصلہ لیا لیکن اسٹار جوڑی کے درمیان معاملات سلجھ نہ سکے اور دونوں کی طلاق ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ خوب چرچوں میں ہے جس پر اسٹار جوڑی کے مداح اعتراض بھی کرتے دکھ رہے ہیں اور دعویٰ کرنے والے ریڈ اٹ صارف پر تنقید کرتے دکھ رہے ہیں۔