عماد عرفانی لڑکیوں کے دلدادہ ؟ماضی کاشوٹ گواہی پیش کرنے لگا
لڑکیوں میں رہنا عدیل کی پرانی عادت نکلی۔۔۔
ڈراما سیریل ’کبھی میں کبھی تم’ میں عدیل کا منفی کردار ادا کرنے والے عماد عرفانی نے جہاں ڈرامے میں دل پھینک اور ٹھرکی لڑکے کے کردار سے شہرت حاصل کی وہیں ماضی کے شوٹ نے بھی اس بات کی گواہی پیش کردی۔
’کبھی میں کبھی تم’ میں عماد عرفانی عرف عدیل ایک امیر ترین بزنس مین کی اکلوتی بیٹی سے پیسوں کی لالچ میں شادی کر بیٹھتے ہیں اور اسکی پیٹ پیچھے ہی اسکی کمر میں چھرا گھونپنے کا کام انجام دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ایک جانب شرجینا سے منگنی کرنے کے بعد عدیل امیر زادی رباب سے شادی کرنے کا انتخاب کرتا ہے جبکہ رباب کو دھوکا دیتے ہوئے ساتھ ہی اسکی سہیلی نتاشا سے بھی قربیتیں بڑھا رہا ہے۔
بات صرف یہیں ختم نہیں بلکہ اپنی زندگی میں منگیتر ، بیوی اور اسکی سہیلی کی صورت میں تین لڑکیوں کو دھوکا دینے کے بعد عدیل کا ٹھرک پن ابھی بھی ختم نہ ہوا اور اب وہ اپنے آفس کی نئی جوائننگ امپلائے کو کافی کی آفر کرتا نظرآرہا ہے۔
غرض کہ اس ڈرامے میں عدیل کو نیگٹیوو رول باخوبی انجام دیتے دیکھا جارہاہے جو ناظرین کا لہو گرمانے کیلئے کافی ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ لڑکیوں کا شوق رکھنے والے عدیل کی یہ عادت محض ایک ڈرامے میں نہیں بلکہ حقیقت سے قریب تر ہے؟
ارے یہ کوئی مذاق نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر وائرل ماضی کا ایک شوٹ اس بات کی گواہی دے رہا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مصنف صادق سلیم نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے عماد عرفانی کے کیرئیر کے ابتدائی دنوں کی منظر کشی کی۔
پوسٹ میں سال 2006 میں ہونے والے ایک شوٹ کی جھلک تھی جس میں عماد عرفانی کو لڑکیوں کے درمیان موجود پوز دیتے دیکھا گیا۔
صادق سلیم نے کیپشن میں اس شوٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ،’ پرانی عادت واقعی مشکل سے ختم ہوتی ہیں! مجھے یہ تصویر ڈھونڈنے میں تھوڑا وقت لگا، لیکن یہ کور میری پاکستانی فیشن اور انٹرٹینمنٹ سے محبت کی ایک بڑی وجہ ہے۔’
مصنف نے مزید بتایا کہ،’ یہ شوٹ 2006 کا ہے، وہ دور جب ہمارے پاس واقعی حقیقی سپر ماڈلز تھے اور فیشن اپنے عروج پر تھا۔ عماد عرفانی اُس وقت کے ٹاپ میل ماڈل تھے اور ان کے ساتھ مشہور نام جیسے ونیزا احمد، لائبہ خان اور ایمان علی بھی شامل تھے اور یہ پاکستان کے مشہور "سپر سِکس" کا حصہ تھے۔
انہوں نے عماد عرفانی کی بطور ماڈل تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ،’نادیہ علی اور میشا شفیع بھی اس شوٹ میں موجود ہیں۔ ہمارے مرد ماڈلز کے مقابلے میں خواتین ماڈلز کی تعداد زیادہ تھی، لیکن جو مرد ماڈلز اپنے نقوش چھوڑ گئے ان میں عامر زیب خان، نومی قمر، عبداللہ، فاروق منان اور عمیر بٹ شامل تھے۔ اور عماد تو ہمیشہ سے دلکش تھے! پرنٹ سے لے کر اسکرین تک، ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ ’
صادق سلیم نے مبہم انداز اپناتے ہوئے ڈراما ’کبھی میں کبھی تم’ کا ڈھکے چھپے انداز میں تذکرہ کیا اور مزید لکھا کہ،’جو چیز 'سنڈے' کو شروع ہوئی تھی، اب پیر اور منگل کو بھی جاری ہے (سمجھنے والے سمجھ جائیں گے)۔ وہ واحد ہیں جنہوں نے ماڈلنگ سے اداکاری میں کامیاب منتقلی کی ہے۔ فیشن شوز سے شوبز تک انہوں نے ہر میدان میں کامیابی حاصل کی۔’
انہوں نے عماد عرفانی کے نام تہلکہ خیز کیپشن کا اختتام کرتے ہوئے مزید لکھا کہ،’آج کل، چاہے ہم انہیں پسند کریں یا نہ کریں لیکن عماد کے بارے میں بننے والے میمز کی تعداد عوامی محبت کا نیا پیمانہ بن چکی ہے، اور عماد اس سے پوری طرح لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ اس تصویر میں دیکھیں کہ کتنی بڑی سٹار پاور موجود ہے جنہوں نے مہدی کے ڈیزائن کردہ لباس میں شوٹ کروایا یہ سب لاہور کے کلچر کی عکاسی کرتا ہے’۔
دوسری جانب ماضی کے اس شوٹ کو ایک بار پھر دیکھنے کے بعد عماد عرفانی بھی خاموش نہ رہ سکے اور اس کپشن کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ،’اور "عدیل" کے لیے آپ کی پہچان اور محبت کا شکریہ! یہ شاید میرے کیریئر میں ایک اور موڑ ہے۔
عماد عرفانی کا کہنا تھا کہ،’18 سال پہلے کی کیا زبردست یادیں ہیں۔
جبکہ اداکارہ ماہرہ خان، اظفر رحمان، عائشہ عمر سمیت دیگر کو بھی اس شوٹ کے بعد عماد کا کردار یاد آیا اور تعریف کرنے میں دیر نہ کی۔
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی