دنیا کے 6 مہنگے ترین ہوٹلز، کمرے کا کرایہ جان کر دنگ رہ جائینگے
یہ خوبصورت اور پرتعیش ہوٹلز شان و شوکت کا عظیم شاہکار نظر آتے ہیں
خوبصورت ممالک کی سیر و سیاحت کے دوران سیاحوں کو مختلف تجربات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کوئی جگہ پسند آنے یا نہ آنے کا اس بات سے گہرا تعلق ہوتا ہے کہ وہاں سیاحوں کی رہائش کا تجربہ کتنا خوشگوار رہتا ہے۔
دنیا میں خوبصورت اور پرتعیش ہوٹلز کی کمی نہیں جو دیکھنے میں شان و شوکت کا عظیم شاہکار نظر آتے ہیں، مگر ان میں سب سے مہنگے ترین ہوٹلز کون سے ہیں؟ اور انکے کمروں میں ایک رات ٹھہرنے کا کرایہ کتنا ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔
1۔ لورز ڈیپ سینٹ لوسیا سب میرین، کیریبین سمندر
لورز ڈیپ سینٹ لوسیا سب میرین (Lover's Deep St. Lucia Submarine) دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں سے ایک ہے۔
یہ ایک آبدوز میں قائم ہوٹل ہے جو پانی کے اندر سیاحوں کو ایک منفرد تجربہ فراہم کرتا ہے، اس کے کمرے میں ایک رات ٹھہرنے کا کرایہ تقریباً 2 لاکھ 92 ہزار ڈالر ہے۔
2۔ کوکومو پرائیویٹ آئی لینڈ، فجی
کوکومو آئی لینڈ پر قائم اس ہوٹل میں سیاحوں کے لیے غوطہ خوری، ماہی گیری اور دیگر پرتعیش سرگرمیاں فراہم کی جاتی ہیں۔
اس جزیرے پر قائم ہوٹلز کے کمرے میں ایک رات ٹھہرنے کا کرایہ کم از کم 2 سے ڈھائی ہزار ڈالرز ہوتا ہے جبکہ کئی کمروں پر مشتمل پورے ولاز بُک کروانے کیلئے 10 سے 12 ملین ڈالر ادا کرنا پڑ سکتے ہیں، یہاں سیاح پرائیویٹ پولز اور سپا سیشنز سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
3۔ دی مارک ہوٹل، نیویارک
امریکی شہر نیو یارک کا دی مارک ہوٹل ایک منفرد نوعیت کا ہوٹل ہے جس میں بےمثال سہولیات ہیں، اس کمرے میں ایک رات ٹھہرنے کا کرایہ تقریباً 75 ہزار ڈالرز ہے۔
اِس ہوٹل میں سیاح ہیئر سیلون، ڈائننگ رومز اور فٹنس سینٹر سمیت مختلف سروسز تک باآسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
4۔ ہوٹل پریزیڈنٹ ولسن، جنیوا
جنیوا میں قائم ہوٹل پریزیڈنٹ ولسن نہ صرف خود ایک انتہائی پُرتعیش ہوٹل ہے بلکہ اس کے گردونواح میں بھی انتہائی خوبصورت منظر سیاحوں کو مسحور کرتا ہے۔
اس ہوٹل کے کمرے میں ایک رات ٹھہرنے کا کرایہ 80 ہزار ڈالر ہے، یہاں سیاحوں کو ہائکنگ، اسکینگ اور سائیکلنگ جیسی سہولیات میسر ہوتی ہیں۔
5۔ برج العرب، دبئی
دبئی میں قائم برج العرب دنیا کے منفرد اور مشہور ترین شاہکاروں میں سے ایک ہے۔
یہ ایک 7 اسٹار لگژری ہوٹل ہے جو دیکھنے میں کسی بحری جہاز کی مانند لگتا ہے۔
اس ہوٹل کی عمارت کو دنیا کی بلند ترین عمارتوں میں شمار کیا جاتا ہے، یہاں ایک رات ٹھہرنے کا کرایہ لگ بھگ 24 ہزار ڈالرز ہے۔
6۔ سونیوا جانی، مالدیپ
مالدیپ کے سونیوا جانی ہوٹل میں پانی کے اوپر قائم ولاز ہیں، جنہیں مکمل رازداری (privacy) کا خیال رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے تاہم اس کے باوجود یہاں ٹھہرنے والے سیاح دلکش سمندری نظاروں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
اس منفرد ہوٹل کے کمروں میں ایک رات ٹھہرنے کا کرایہ لگ بھگ 20 ہزار ڈالرز ہے، یہاں لوگ کھلے آسمان تلے فلمیں دیکھنے اور سپا سے لطف اندوز ہونے جیسی سہولیات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 3 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی