سلم ڈاگ ملینیئر 2: کیا سیکوئل فلم آ رہی ہے؟
فلم کی کہانی جمال کے گرد گھومتی ہے
سلم ڈاگ ملینیئر 2 ممکنہ طور پر بننے جا رہی ہے کیونکہ لاس اینجلس میں قائم ایک نئی پروڈکشن کمپنی بریج7 نے 2008 کی آسکر جیتنے والی فلم کے سیکوئل کے حقوق اور ٹیلی ویژن حقوق حاصل کر لیے ہیں۔
پروڈیوسر سواتی شیٹی اور سی اے اے ایجنٹ گرانٹ کیسمین نے بریج7 کا آغاز کیا اور یہ ان کی پہلی بڑی خریداری ہے، جو یو کے کی پروڈکشن کمپنی سیلاڈور سے حاصل کی گئی ہے۔
2008 میں ریلیز ہونے والی فلم سلم ڈاگ ملینیئر میں دیَو پٹیل نے اپنے بریک آؤٹ کردار میں فریدا پنٹو کے ساتھ کام کیا۔
اس فلم کی ہدایت کاری ڈینی بوئل نے کی جو بین الاقوامی ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم نے آٹھ اکیڈمی ایوارڈز جیتے، جن میں بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، اور بہترین اوریجنل اسکور شامل ہیں۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اس فلم میں دیَو پٹیل نے جمال کا کردار ادا کیا، جبکہ فریدا پنٹو نے لتیکا کا کردار نبھایا۔
فلم کی کہانی جمال کے گرد گھومتی ہے، جو بھارت کے مشہور گیم شو ’کون بنے گا کروڑپتی‘ کے مقامی ورژن میں اپنی قسمت آزمانے جاتا ہے۔ جمال کے گیم شو میں کامیابی کے لمحات اس کے بچپن کی جھلکیوں سے جڑے ہوتے ہیں، لیکن ممبئی کے متصادم ماحول میں محبت اور بقا کی جذباتی داستان فلم کا مرکزی نقطہ ہے۔
فلم میں انیل کپور، عرفان خان، اور مہر مِٹل نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔
سیلاڈور انٹرنیشنل کے چیئرمین پال اسمتھ کا کہنا ہے کہ ’مجھے خوشی ہے کہ سواتی اور گرانٹ نے اپنی نئی پروڈکشن کمپنی کا آغاز سلم ڈاگ سیکوئل سے کیا۔ سیلاڈور بریج7 کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہے کیونکہ ’جمال‘ کی دریافت کا اگلا باب اسکرین پر پیش ہونے والا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ سیکوئل میں جمال کی زندگی کے اگلے باب کو بیان کیا جائے گا تاہم یہ ابھی تک معلوم نہیں ہے کہ کیا اصل کاسٹ کے کسی رکن کو اپنے کردار دہرانے کے لیے منتخب کیا گیا ہے یا نہیں۔
سواتی شیٹی اور گرانٹ کیسمین نے اس پروجیکٹ کے لیے اپنے جوش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ایک لازوال کہانی ہے ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ’کچھ کہانیاں ایسی ہوتی ہیں جو فلم ختم ہونے کے بعد بھی ہمارے ساتھ رہتی ہیں، اور سلم ڈاگ ملینیئر یقینی طور پر ان میں سے ایک ہے۔ اس کی کہانی آفاقی ہے، جو ثقافتی اور جغرافیائی سرحدوں سے ماورا ہے، اور یہ وہ کہانیاں ہیں جنہیں ہم پسند کرتے ہیں، ایسی کہانیاں جو تفریح کو گہرے انسانی تجربات سے جوڑتی ہیں۔‘
گرانٹ کیسمین ایک تجربہ کار سی اے اے ایجنٹ رہ چکے ہیں، اور سواتی شیٹی پروڈکشن کے 25 سالہ کیریئر کی حامل ہیں۔
دونوں نے اس پروجیکٹ میں اپنا تجربہ شامل کیا ہے۔ سواتی شیٹی کا حالیہ پروجیکٹ نیٹ فلکس کی فلم ویڈنگ سیزن ہے۔ فلم سلم ڈاگ ملینیئر 2 کی ریلیز کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی۔
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 4 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی