اسکینڈلز

اجے جڈیجا اور مادھوری کی پریم کہانی ادھوری کیوں رہ گئی؟

ایک واقعے نے دونوں کی راہیں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جدا کردیں ۔

Web Desk

اجے جڈیجا اور مادھوری کی پریم کہانی ادھوری کیوں رہ گئی؟

ایک واقعے نے دونوں کی راہیں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جدا کردیں ۔

اجے جڈیجا اور مادھوری کی پریم کہانی ادھوری کیوں رہ گئی؟

بھارتی کرکٹرز کا بالی وڈ اداکاراؤں کے ساتھ رومانس کرنا کوئی نئی بات نہیں بلکہ بالی وڈ اور بھارتی کرکٹ کا چولی دامن کا ساتھ رہا ہے۔

بھارتی کرکٹرز نے بالی وڈ اداکاراؤں سے شادیاں بھی رچائیں تو بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی خوب دکھائے۔

آج ہم ایک ایسی ہی پریم کہانی کے بارے میں بات کریں گے جس میں ایک بالی وڈ کرکٹر تھا تو دوسری طرف ایک نامور بالی وڈ اداکارہ تھیں۔


یہاں بات ہورہی ہے 90 کی دہائی میں بالی وڈ پر راج کرنے والی مادھوری ڈکشت اور اسی دوران بھارتی کرکٹ کے افق پر چھائے ہوئے اجے جڈیجا کی۔

دونوں ستاروں نے ایک دوسرے کے ساتھ رومانس تو بھرپور کیا لیکن یہ شادی تک نہیں پہنچ سکا اور اس سے پہلے ہی ہمیشہ کے لیے دم توڑ گیا۔

1971 میں پیدا ہونے والے اجے جڈیجا تعلق گجرات کے جام نگر کے شاہی خاندان سے ہے۔

 انہوں نے 1992 سے لیکر سن 2000 تک کرکٹ میں بطور بیٹر بھارتی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار کیاجبکہ 1995 کے ایشیا کپ میں بھارت کی فتح میں ان کا کردار بھی نہایت اہم تھا۔

اجے جڈیجا اور مادھوری کی پریم کہانی ادھوری کیوں رہ گئی؟

اسی دوران بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت بھی فلمی دنیا پر چھائی ہوئی تھیں اور فلم نگری میں دھک دھک گرل کے نام کا ڈنکا بجتا تھا۔

 اسی دوران ایک کمرشل کے دوران ان کی ملاقات اجے جڈیجا سے ہوئی، روابط بڑھے تو تعلقات بھی بڑھے اور پھر ڈیٹنگ معاشقے میں تبدیل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اجے جڈیجا اور مادھوری ڈکشت ایک دوسرے سے شادی کرنے میں نہایت سنجیدہ تھے تاہم اجے جڈیجا کا خاندان اس شادی کا سخت مخالف تھا۔

اجے جڈیجا اور مادھوری کی پریم کہانی ادھوری کیوں رہ گئی؟

اجے جڈیجا اور مادھوری کے افیئرز کی خبریں بالی وڈ سے متعلقہ رسائل اور خبروں کے لیے مسالے کا کام کرتی تھیں، جہاں مداحوں کو ان سے متعلق اپڈیٹ کا انتظار رہتا وہیں  فلمی مبصرین بھی ان کی شادی کی تاریخ کے منتظر تھے۔

لیکن اس دوران ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس سے اجے جڈیجا کی زندگی میں بھونچال آگیا۔

 نئی صدی کے شروع کے دنوں میں ہی ایک میچ فکسنگ اسکینڈل سامنے آیا جس میں کئی کرکٹرز کے نام سامنے آئے اور ان کرکٹرز میں اجے جڈیجا بھی شامل تھے۔

میچ فکسنگ کے اس اسکینڈل میں بھارتی کرکٹر اظہر الدین، منوج پربھاکر جبکہ پاکستانی کرکٹر سلیم ملک، جنوبی افریقی کرکٹر ہنسی کرونیئے قصور وار ٹھہرائے گئے۔

بی سی سی آئی نے اجے جڈیجا پر تاحیات پابندی لگا دی جو ان کے لیے بہت بڑا دھچکا تھی، اگر چہ دہلی ہائیکورٹ نے بعد میں ان  کی تاحیات پابندی ہٹا دی تھی لیکن پھر بھی وہ دوبارہ کبھی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے۔

اجے جڈیجا اور مادھوری کی پریم کہانی ادھوری کیوں رہ گئی؟

میچ فکسنگ اسکینڈل نہ صرف اجے جڈیجا کے کیرئیر کو لے ڈوبا بلکہ ان کی مادھوری کے ساتھ محبت بھی انجام تک پہنچا گیا۔

یہ بات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکیکہ اجے اور مادھوری کے درمیان اس میچ فکسنگ تنازع کو لے کر آخر کون سی ایسی تلخیاں پیدا ہوئیں جو ان کے رشتے کو ہمیشہ کے لیے ختم کر بیٹھیں۔

اجے جڈیجا نے کرکٹ سے ناطہ ختم کرنے کے بعد بالی وڈ فلم نگر میں قدم رکھا اور 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم 'کھیل' میں وہ سنیل شیٹی اور سنی دیول کے ہمراہ نظر آئے۔

2009 میں وہ وی کے کمار کی فلم 'پل پل دل' کے ساتھ میں بھی نظر آئے لیکن اجے جڈیجا بالی وڈ کے میدان میں بری طرح ناکام ہوگئے۔ 

آنے والے برسوں میں وہ 'جھلک دکھلا جا' شو کے پہلے سیزن میں بطور مہمان  نظر آئے، اس کے علاوہ 'کامیڈی سرکس' اور 'دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج' میں بھی انہوں نے بطور مہمان شرکت کی۔ سشانت سنگھ کی فلم 'کئی پوچے' میں وہ ایک کرکٹ کمنٹیٹر کے کردار میں دکھائی دیے۔

مادھوری سے تعلق ختم ہونے کے بعد انہوں نے آدیتی جیٹلی سے ویاہ رچالیا جو کہ بھارتی سیاست میں ایک بڑا نام جایا جیٹلی کی صاحبزادی ہیں۔

اجے جڈیجا اور مادھوری کی پریم کہانی ادھوری کیوں رہ گئی؟

دوسری جانب مادھوری امریکا میں مقیم ایک ڈاکٹر شری شام نینی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

چونکہ اجے جڈیجا کا تعلق بھارت کے ایک شاہی خاندان سے ہے، ان کے والد دولت سنہا تین بار لوک سبھا کے ممبر رہ چکے ہیں اوعکچھ دنوں میں وہ  خود بھی جام نگر کے تخت کاتاج پہننے والے ہیں۔

اجے جڈیجا اور مادھوری کی پریم کہانی ادھوری کیوں رہ گئی؟

اجے جڈیجا کے اثاثوں کی کُل مالیت 1450 کروڑ بھارتی روپے ہے، اجے جڈیجا کے خاندان نے بھارت میں کرکٹ کے لیے بہت کام کیا اور مالی طور پر بھی کرکٹ کو بہت سپورٹ کیا۔ 

اجے جڈیجا کے ایک انکل رنجیت بھی تھے جن کے نام پر انڈیا میں رانجی ٹرافی کھیلی جاتی ہے جو بھارت کی سب سے بڑی مقامی کرکٹ لیگ ہے۔ جبکہ ان کےدوسرے فیملی ممبر کے ایس دولیپ کے نام پر دولیپ ٹرافی کھیلی جاتی ہے۔

اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ جام نگر کے شاہی خاندان کا کرکٹ سے کتنا گہرا تعلق ہے، اگر میچ فکسنگ اسکینڈل کا تنازع سامنے نہیں آتا تو آج شاید مادھوری ڈکشت اس شاہی خاندان کی بہو ہوتیں اور اجے جڈیجا کی تاج پوشی کے موقع پر وہ رانی کا خطاب بھی حاصل کرسکتی تھیں۔