دلچسپ و خاص
صرف ڈیڑھ منٹ اڑنے والی دنیا کی مختصر ترین کمرشل پرواز
موسم سازگار نہ ہو تو پرواز میں 2 سے 3 منٹ بھی لگ سکتے ہیں۔
صرف ڈیڑھ منٹ اڑنے والی دنیا کی مختصر ترین کمرشل پرواز
موسم سازگار نہ ہو تو پرواز میں 2 سے 3 منٹ بھی لگ سکتے ہیں۔
جدید ٹیکنالوجی نے جہاں انسان کا ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنا آسان بنایا ہے وہیں سفری سہولیات میں بھی دن بدن اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔
آج ایک براعظم سے دوسرے براعظم کو منسلک کرنے بلکہ ایک ملک سے دوسرے ملک جانے کے لیے بھی عام طور پر فضائی سفر کو ترجیح دی جاتی ہے۔
لیکن جہاں فضائی سفر طویل فاصلے کو مختصر کردیتا ہے وہیں اکثر پروازیں کئی گھنٹوں پر محیط ہونے کی وجہ سے ذہنی کوفت کا سبب بھی بنتی ہیں۔
البتہ یہاں ہم دنیا کے مختصر ترین کمرشل فلائٹ کا ذکر کررہے ہیں جس میں صرف 2.7 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جاتا ہے ، وہ بھی صرف 1 سے 2 منٹ کے قلیل وقت میں۔
جی ہاں اسکاٹ لینڈ کے جزائر ویسٹرے اور پاپا ویسٹرے کے درمیان اڑنے والی پرواز مختصر ترین کمرشل پرواز کا عالمی ریکارڈ رکھتی ہے ۔
اس پرواز کے دوران ہوائی جہاز عام طور پر صرف 2 منٹ کے لیے فضا میں بلند ہوتا ہے، اس کمرشل فلائٹ کا نام بھی عالمی ریکارڈ میں درج ہے جو تقریباً شروع ہوتے ہی ختم ہو جاتی ہے۔
ہم میں سے زیادہ تر لوگ 1.7 میل یعنی 2.7 کلومیٹر کے فاصلے جیسے مختصر سفر کے لیے بذریعہ کار، بس یا پیدل سفر کو ترجیح دیتے ہیں لیکن شمالی اسکاٹ لینڈ کے جزائر میں رہنے والوں کے لیے یہ فاصلہ ہوائی جہاز کے ذریعے طے کیا جاتا ہے۔
فضائی کمپنی لوگان ایئر مسافروں کی اس فضائی نقل و حمل کے لیے ایک چھوٹا طیارہ استعمال کرتی ہے جس میں صرف 8 نشستیں ہیں اور ایک پائلٹ ہو تا ہے ۔
اورکنی جزائر اور ویسٹرے کے درمیان اس پرواز میں عام طور پر 90 سیکنڈ لگتے ہیں لیکن اگر موسم سازگار نہ ہو تو اس میں 2 یا 3 منٹ لگ سکتے ہیں۔
یہ فاصلہ اورکنی جزائر سے فیری کے ذریعہ بھی طے کیا جاسکتا ہے ، لیکن جب پانی کی سطح بڑھ جاتی ہے تو یہ ممکن نہیں ہوتا ہے۔
ایسے میں لوگ اس مختصر فاصلے کے لیے ہوائی جہاز کا استعمال کرتے ہیں، یہ پرواز پہلی بار 1967 میں شروع ہوئی تھی اور اس وقت سے اسی طرح جاری ہے۔
اس کے لیے اسکاٹ لینڈ کی حکومت نے سبسڈی والے ٹکٹ بھی متعارف کروا رکھے ہیں جن کی قیمت تقریبا 2 ہزار سے 4 ہزار 700 روپے ہے۔
مزید خبریں
-
ہاتھ کی لکیروں کے چند دلچسپ حقائق
-
دنیا کا مہنگا ترین آنسو، اُونٹ کا آنسو، سانپ کے زہر کا تریاق
-
ایپل کیمرہ ٹیکنالوجی ایک اور انقلابی پیش رفت کی جانب گامزن
-
کیا ہالی وڈ واک آف فیم میں شامل ہونے کیلئے رقم ادا کی جاتی ہے؟
-
پریش راول کی 'ہیرا پھیری3' میں واپسی
-
اسٹارٹ اپ: نوجوانوں کا روشن مستقبل
-
اندر کی آواز یا دماغ کی چال؟ گٹ فیلنگ کی حیران کن حقیقتیں
-
میمز کی بھرمار نے کروڑوں کی لاگت سے تعمیر فلائی اوور کا ڈیزائن تبدیل کروادیا
-
بارش، پکوڑے اور ایک خوشگوار لمحے کی کہانی
-
تھرپارکر کے پہاڑوں سے قدیم انسانی مجسمہ دریافت
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34
Ameesha Patel hits travel trouble, shares frustration online
Ranveer to revisit 'India’s Got Latent' row in new documentary
Rahul Roy speaks out as viral reels spark concern and trolling
Fans react strongly after Yash's 'Toxic' setback




