فیشن

سجل علی کے حسن سے سرشار دلکش برائیڈل لُکس

سجل علی اپنے دلفریب عروسی لُکس کیساتھ چھا گئیں

Web Desk

سجل علی کے حسن سے سرشار دلکش برائیڈل لُکس

سجل علی اپنے دلفریب عروسی لُکس کیساتھ چھا گئیں

سجل علی کے حسن سے سرشار 3 دلکش برائیڈل لُک
سجل علی کے حسن سے سرشار 3 دلکش برائیڈل لُک

پاکستانی اداکارہ سجل علی کے ایک ساتھ 3 دلکش عروسی لُکس نے فیشن کے متوالوں کی توجہ حاصل کرلی۔

سجل علی کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کسی بھی ڈرامے میں کام کریں تو اسے مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچا دیتی ہیں۔

یہی نہیں بلکہ پڑوسی ملک بھارت کی اداکارائیں بھی ان کی خوبصورتی کے گن گاتی نظر آتی ہیں۔

ڈراما 'یقین کا سفر' ، 'آنگن' اور 'گُلِ رعنا' جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کی جوہر دکھانے والی سجل علی اکثر برائیڈل فوٹوشوٹ کرواتی رہتی ہیں لیکن اس مرتبہ سجل علی نے پُرستاروں کو ٹریٹ دیتے ہوئے ایک ہی وقت میں تین دلفریب عروسی لُکس سے نواز دیا ہے۔

سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انکے تین لُکس کی تصاویر شامل ہیں۔

سجل علی پہلے لُک میں سجل علی سفید قمیص کے ساتھ غرارہ پہنی ہوئی ہیں جس پر سنہرے گوٹے کا کام بنا ہوا ہے جبکہ غرارے کے گھیرے پر چٹا پٹی کام دیکھا جسکتا ہے۔

دوسرے لُک میں سجل علی روایتی سرخ جوڑے میں ملبوس دلہن بنی نظر آئیں جس میں انکا حسن آسمان سے باتیں کرتا دکھا۔

سجل علی کا تیسرا ہلکا گلابی لہنگا اور چولی پر مشتمل ہے جس کے ساتھ نیٹ کا لمبا گھونگھٹ انکی دلکشی میں اضافہ کرتا معلوم ہو رہا ہے۔

سجل علی کے تینوں ہی لُک مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیے جارہے ہیں اور کمنٹ سیکشن بھی تعریفوں سے بھرچکا ہے۔

سجل کا دلکش لُک یہاں دیکھیں:

فوٹو: سجل علی انسٹاگرام
فوٹو: سجل علی انسٹاگرام
فوٹو: سجل علی انسٹاگرام
فوٹو: سجل علی انسٹاگرام
فوٹو: سجل علی انسٹاگرام
فوٹو: سجل علی انسٹاگرام
فوٹو: سجل علی انسٹاگرام
فوٹو: سجل علی انسٹاگرام


فوٹو: سجل علی انسٹاگرام
فوٹو: سجل علی انسٹاگرام
فوٹو: سجل علی انسٹاگرام
فوٹو: سجل علی انسٹاگرام
فوٹو: سجل علی انسٹاگرام
فوٹو: سجل علی انسٹاگرام
فوٹو: سجل علی انسٹاگرام
فوٹو: سجل علی انسٹاگرام