انفوٹینمنٹ
امیتابھ بچن کو کس اداکارہ کیساتھ کام نہ کرنے پر افسوس؟
اداکار نے اپنے کیرئیر کے سب سے بڑے پچھتاوے کا ذکر کردیا
امیتابھ بچن کو کس اداکارہ کیساتھ کام نہ کرنے پر افسوس؟
اداکار نے اپنے کیرئیر کے سب سے بڑے پچھتاوے کا ذکر کردیا
کئی دہائیوں پر محیط کیرئیر کے دوران سینما کو اپنی جاندار پرفارمنس سے رونق بخشنے والے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے پہلی بار سب سے بڑے پچھتاوے کا ذکر کردیا۔
اداکار و میزبان امیتابھ بچن نے اپنی شاندار فلمی کیریئر پر نظر ڈالتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ انہیں کبھی بھی موقع نہیں ملا کہ وہ ایک مشہور اور لیجنڈری اداکارہ کے ساتھ کام کر سکیں۔
امیتابھ بچن جنہیں بھارتی سینما کے عظیم اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ان کے کیریئر میں یہ ایک کمی ہے جس کا انہیں ہمیشہ افسوس رہے گا کہ وہ اس نامور اداکارہ کے ساتھ اسکرین پر کام نہیں کر پائے۔
یہ بیان ان کی زندگی اور کام سے جڑی ایک اہم اور جذباتی یاد کا حصہ تھا، جس میں انہوں نے اپنی فلمی سفر کے دوران مختلف یادگار کردار ادا کرنے کے تجربات اور کامیابیوں کا ذکر کیا، لیکن اس ایک خواب کو پورا نہ کر سکنے کا افسوس بھی شامل تھا۔
انہوں نے اداکارہ کے نام سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں لیجنڈری اداکارہ مینا کماری کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا جسکا آج تک انہیں افسوس ہے۔
ساتھ ہی امیتابھ بچن نےفلم صاحِب بی بی اور غلام (1962) پر گفتگو کرتے ہوئے مینا کماری کی لاجواب اداکاری کی تعریف کی۔
امیتابھ بچن نے بتایا کہ ’صاحِب بی بی اور غلام’ میں ایک گانا ہے 'نا جاؤ سیاں'، جس میں مینا کماری نے ایسی مہارت سے پرفارم کیا کہ میں انہیں مسلسل دیکھتا رہا۔ وہ خاموشی سے ایک جگہ بیٹھ کر گانا گاتیں اور ان کی چمک سے اس سین میں جادو سا پیدا ہو جاتا تھا۔‘
امیتابھ بچن نے یہ بھی بتایا کہ اُس زمانے میں لمبے شاٹس لئے جاتے تھے جو آج کل کے مختصر شاٹس سے بالکل مختلف ہوتے تھے۔
ساتھ ہی امیتابھ بچن نے خاص طور پر ’پیا سا’ فلم کے ایک کلوز اپ شاٹ کا ذکر کیا جس میں وحیدہ رحمان کی اداکاری نے انہیں بہت متاثر کیا تھا۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بگ بی نے بتایا کہ ’وحیدہ رحمان’ ان کی سب سے پسندیدہ اداکارہ ہیں’۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Brooklyn Beckham upset by ‘performative’ birthday tributes from David and Victoria
Jamie Lee Curtis breaks silence on ‘The Bear’ ending rumours
Brooklyn Beckham snubs parents’ birthday wishes as he shows love to Nicola Peltz
Nicole Kidman’s frail appearance raises questions after Keith Urban divorce
Niall Horan sends fans into frenzy with ‘Dinner Party’ release date reveal
Why Kim Kardashian is approaching romance differently with Lewis Hamilton
Ryan Gosling brags about ‘Five-Time’ SNL hosting in new promo
Green Lanterns return for new DC Universe in ‘Lanterns’ trailer



