فلم / ٹی وی

ٹرینڈنگ لسٹ میں شامل ہونے والے بلاک بسٹر گانے

ان گانوں نے موسیقی کے دلدادہ لوگوں کو جھومنے پر مجبور کردیا

ایمن ملک

ٹرینڈنگ لسٹ میں شامل ہونے والے بلاک بسٹر گانے

ان گانوں نے موسیقی کے دلدادہ لوگوں کو جھومنے پر مجبور کردیا

ان گانوں نے موسیقی کے دلدادہ لوگوں کو جھومنے پر مجبور کردیا
ان گانوں نے موسیقی کے دلدادہ لوگوں کو جھومنے پر مجبور کردیا

موسیقی کو روح کی غذا کہا جاتا ہے اور شاید یہ بات بھی سچ ہے کہ موسیقی کا رقص کے ساتھ گہرا تعلق ہے، یہی وجہ ہے کہ کسی بھی فلم کی کامیابی میں گانے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

گانے مختلف جذبات جیسے محبت، اداسی، خوشی اور مایوسی کو بیان کرتے ہیں۔ یہ جذباتی لمحوں کو مزید طاقتور بناتے ہیں، جس سے ناظرین کے دلوں میں گہرائی پیدا ہوتی ہے اور یہاں تک کہ کئی گانے اتنے مشہور ہو جاتے ہیں کہ وہ فلم کی پہچان بن جاتے ہیں۔

تو آئیے یہاں ہم ان چند ایسے مشہور گانوں کا تذکرہ کرتے ہیں جو رواں سال نہ صرف بلاک بسٹر گانوں کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں بلکہ ان گانوں نے ڈانس فلور پر آگ لگانے کے ساتھ لوگوں کے ذہنوں پر اس طرح اثرانداز ہوئے کہ ہر کوئی اسے گنگناتا اور اس پر ریلز بناتا نظر آیا۔

مست ملنگ جھوم:

3 اعشاریہ 5 بلین کے بجٹ سے تیار ہونے والی فلم  ’بڑی میاں چھوٹے میاں’اپریل 2024 میں سینما گھروں کی زینت بنتے ہی چھا گئی۔اسٹار کاسٹ پر مبنی اس فلم کی کہانی کو جہاں فلم بینوں نے بے حد پسند کیا وہیں اس کا ساؤنڈ ٹریک ’مست ملنگ جھوم’ نے مقبولیت کے الگ ہی جھنڈے گاڑ دیے تھے۔

یہ بھی پڑھیے:’مادھوری ڈکشٹ 2’ کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟

اس گانے کی تفصیلات پر بات کریں تو اس ’مست ملنگ جھوم’ کو وشال مشرا نے کمپوز کیا جبکہ 3 منٹ 20 سیکنڈ پر مشتمل اس گانے کو نکھیتا گاندھی نے اپنی سحر انگیز آواز سے رونق بخشی۔

علاوہ ازیں اس بلاک بسٹر گانے میں ارجیت سنگھ اور ویشال مشرا کی موسیقی کا ملاپ ایک ایسا کومبو ہے جسے نظرانداز کرنا شاید ممکن نہیں۔

آئی نئی:

سر کٹا بھوت کیساتھ اگست 2024 میں سینما گھروں میں سنسنی پھیلانے والی فلم ’استری 2’ کی کہانی سے کون واقف نہیں؟ ڈائیریکٹر امر کوشک کی فلم استری 2 نے ریلیز ہوتے ہی تہلکہ مچادیا۔

اس ہارر کامیڈی فلم میں اداکارہ شردھا کپور چڑیل کے روپ میں نظر آئیں جبکہ اداکار راج کمار راؤ ایک عام آدمی ہونے کے ساتھ ساتھ ’سرکٹا’ جن سے جنگ لڑتے دکھائی دیے صرف یہی نہیں بلکہ ساتھ ہی اس ہارر فلم میں جابجا کامیڈی کے عنصر نے فلم کو چار چاند لگا دیے۔

لیکن اس فلم کا چارٹ بسٹر گانا "آئی نئی " بھی ایک الگ کی پہچان رکھتا نظر آیا کیونکہ اس ساؤنڈ ٹریک کو ملک بھر میں لوگوں نے بہت سراہا ہے اور یہ ریلیز ہونے کے بعد سے ہی ٹرینڈ کر رہا ہے۔

3منٹ 58 سیکنڈ پر مشتمل اس گانے کو سچن جگر , پاوان سنگھ، دیویا کمار اور سیمرن چوہدری نے کمپوز کیا جس نے نہ صرف موسیقی کے دلدادہ لوگوں کو جھومنے پر مجبور کیا بلکہ فلم کو بھی چار چاند لگادیے۔

توبہ توبہ:

19  جولائی کو ریلیز ہونے والے بالی وڈ مووی 'بیڈ نیوز' بھی ریٹنگ چارٹ پر تہلکہ مچاتا ثابت ہوا 115 اعشاریہ 74 کروڑ کی حیران کن کمائی حاصل کرنے والی اس فلم کو اگرچہ کہ متازع ٹائٹل اور کہانی کے سبب تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہیں اس فلم کا ایک ساؤنڈ ٹریک ان تمام تر تنازعات پر بھاری پڑ گیا۔

بیڈ نیوزکا یہ مشہور گانا 'توبہ توبہ' اداکار وکی کوشل اور ترپتی دمری پر فلمایا گیا تھا جبکہ گلوکار کرن اوجلا نے گلوکاری کے علاوہ خود بھی اس گانے کی ویڈیو میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔

3 منٹ 41 سیکنڈ پر مشتمل اس میوزک ویڈیو میں اداکار وکی کوشل کے ڈانس اسٹپس کو نہ صرف بھارتی عوام نے پسند کیا بلکہ توبہ توبہ کا ایکشن سین پاکستانی پھر میں بھی لوگوں کے ذہنوں پر چھائے نظر آئے۔

نینا:

29 مارچ کو ریلیز ہونے والی فلم ’کریو’ بھی ان فلموں کی فہرست میں شامل ہے جنکے گانوں نے مقبولیت کی ایک الگ کی دنیا میں نام کمایا۔

‘فلم ‘کریو' میں تین محنتی خواتین کی کہانی بیان کی گئی تھی جو اپنے حالات سے مجبور ہو کر جھوٹ کے جال میں پھنس جاتی ہیں۔’

اس فلم میں ان تین اداکاراؤں  کرینہ ، کریتی اور تبوکے علاوہ راج کمار راؤ ، اداکار و موسیقار دلجیت دوسانج شامل تھے جبکہ کپل شرما کیمیو کرتے دکھائی دیے۔

ساتھ ہی اس فلم کا گانا ‘نینا‘  بھی ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوگیا تھا جس میں مداح گلوبل سپر اسٹار کی جانب سے ہندی میں گائے گئے گانے کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

مزید پڑھیں:کہانیوں سے زیادہ سپر ہٹ ہونے والے او ایس ٹیز کونسے؟

2 منٹ 52 سیکنڈ پر مشتمل اس گانے سے متعلق گلوکار دلجیت نے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے بھارتی میڈیا سے گفتگو کی اور انکشاف کیا کہ فلم 'کریو' کا گانا ‘نینا‘ ان کی زندگی کا سب سے مشکل ترین گانا تھا جو انہوں نے زبردستی بنایا۔

یمی یمی:

رواں سال ٹرینڈنگ گانوں کی فہرست میں ایک گانا ’یمی یمی’ بھی شامل ہے جو شریا گھوشال کی آواز میں موسیقی کے دلدادہ لوگوں کو اپنی سحر میں مبتلا کیے نظر آیا۔

جبکہ 3 منٹ 35  سیکنڈ پر مشتمل اس میوزک ویڈیو میں جیکولین فرنینڈز بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی مداحوں  کو لبھاتی نظر آئیں۔