انفوٹینمنٹ

رشی کپور کی موت کے بعد نیتو کو کس بات کا خوف سناتے لگا؟

نیتو کپور نے اہم راز سے پردہ اٹھادیا

Web Desk

رشی کپور کی موت کے بعد نیتو کو کس بات کا خوف سناتے لگا؟

نیتو کپور نے اہم راز سے پردہ اٹھادیا

نیتو کپور نے اہم راز سے پردہ اٹھادیا
نیتو کپور نے اہم راز سے پردہ اٹھادیا

نیتو کپور نے اپنے شوہر رشی کپور کی موت کے بعد پہلی بار کام کے حوالے سے اپنے خدشات واضح  کردیے۔

رومانس کی دنیا میں تہلکہ مچانے والے اداکار رشی کپور 4 ستمبر 1952 کو پیدا ہوئے اور 30 اپریل 2020کو ممبئی میں وفات پاگئے۔

کپورخاندان میں پیدا ہونے والے اس ورسٹائل فن کار نے  اپنے کرئیر میں کئی سپرہٹ فلمیں دے کر خاندان کا نام روشن کیا۔

راج کپور کے بیٹے رشی کپور نے نہ صرف  ’میرا نام جوکر‘ میں اداکاری کرکے لاکھوں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنایا بلکہ انہوں نے  فلم ’بوبی‘ میں ڈمپل کپاڈیا کے ساتھ ہیروآکر پورے بھارت میں دھوم بھی مچادی۔

فلمی کرئیر میں دھوم مچانے کے بعد رشی کپور اور نیتو نے سال 1980 میں محبت کی شادی کی جن سے پہلی بیٹی ردھیما کپور پیدا ہوئیں اور اس کے بعد رنبیر کپور کی پیدائش ہوئی۔ تاہم محبت سے بھرپور ازدواجی زندگی گزارنے والے رشی کپور کی موت سے جہاں انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی وہیں اہلیہ نیتو کپور کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ان مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے حال ہی میں نیتو کپور نے ایک انٹرویو میں اپنے شوہر رشی کپور کی وفات کے بعد کام کرنے کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ 

نیتو کپور نے کہا کہ وہ رشی کپور کے انتقال کے بعد اس بات سے خوفزدہ تھیں کہ لوگ انہیں کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بنائیں گے۔

نیتو کپور کے مطابق رشی کپور کی وفات کے بعد دوبارہ کام کرنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا۔ وہ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ سے خوفزدہ ہونے کے ساتھ اس بات سے فکرمند تھیں کہ لوگ ان کے بارے میں کیا کہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ رشی کپور کے انتقال کے بعد پہلی بار کسی شو یا اشتہارات میں کام کرنے کے لیے جاتی تھیں تو وہ بہت گھبراتی  تھیں اور ان کے ہاتھ کانپنے لگتے تھے۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ انہوں نے خود کو بہتر محسوس کرنا شروع کیا اور انکے بچوں نے بھی اپنی والدہ کا خوب حوصلہ بڑھایا۔

واضح رہے کہ نیتو کپور نے رشی کپور سے شادی کے بعد فلموں سے وقفہ لیا تھا۔ ان کی آخری فلم 1983 میں "جانِ جان" تھی بعدازاں  انہوں نے 2022 میں فلم "جگ جگ جیو" سے دوبارہ فلمی دنیا میں واپسی کی۔