پاکستان
بختاور بھٹو نے نومولود کا نام بھی بتادیا
بختاور بھٹو زرداری نے ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنائی تھی۔
بختاور بھٹو نے نومولود کا نام بھی بتادیا
بختاور بھٹو زرداری نے ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنائی تھی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے نومولود بیٹے کا نام بھی بتادیا۔
بختاور بھٹو زرداری نے گزشتہ روز اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری اپنے چاہنے والوں کو سنائی تھی۔
اب ایک سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے نومولود کے نام سے بھی آگاہ کردیا، انہوں نے نومولود کا نام ’میر ذوالفقار محمود چوہدری‘ رکھا ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے بچے کی پیدائش کی تاریخ بھی لکھی جو 20 اکتوبر 2024 ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’"اللہ کے نام سے، جو سب سے زیادہ رحم کرنے والا، سب سے زیادہ مہربان ہے۔ یہ نام نومولود کے لیے باعثِ برکت ہو اور اسے اچھی صحت اور خوشحالی عطا کرے۔‘
بختاور بھٹو نے اپنے دعائیہ پیغام میں یہ بھی کہا کہ ‘ اے اللہ، اسے شفقت اور محبت والا بچہ بنا۔ اسے ہمارے پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے راستے پر چلا اور اس کی حکمت اور بھلائی کی روشنی کو اس دنیا میں پھیلادے۔‘
بختاور بھٹو نے نام کے اعلان کے ساتھ ایک تصویر بھی جاری کی جو ایک ایک پورٹریٹ ہے، پورٹریٹ میں ایک بچے کو شمشیر تھامے گھوڑے پر سوار دیکھا جاسکتا ہے، بچے کے عقب میں ’میر ذوالفقار‘ تحریر ہے۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بختاور بھٹو زرداری کے نانا اور بے نظیر کے والد کا نام بھی ’ذوالفقار‘ ہی تھا جنہوں نے وزیراعظم، وزیرداخلہ، وزیر خارجہ و دیگر اہم مناصب سنبھالے۔ یہی نہیں بلکہ انہیں قائدِعوام یعنی عوام کا رہبر اور بابائے آئینِ پاکستان بھی کہا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری 27 نومبر 2020 کو دبئی کے بزنس مین محمود چوہدری سے شادی کی بندھن میں بندھ گئی تھیں ، 10 اکتوبر 2021 کو اپنے پہلے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کا استقبال کیا۔
بختاور بھٹو اور محمود کے ہاں 5 اکتوبر 2022 کو دوسرے بیٹے کی ولادت ہوئی جس کا نام میر سجاول محمود چوہدری رکھا گیا۔
دو بیٹوں کی پیدائش کے بعد بختاور بھٹو نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی زندگی میں آنے والے تیسرے بیٹے کی خوشخبری سنائی تھی۔
مزید خبریں
-
مولانا طارق جمیل نے اپنی وائرل ویڈیو پر وضاحت دیدی
-
غیرت کے نام پر دہرا قتل، شوبز شخصیات کا اظہار افسوس
-
غیرت کے نام پر قتل کی انسانیت سوز ویڈیو پر کہرام بپا
-
یاسر شامی کے گھر ’بیٹے’ کی ولادت، نام کیا رکھا؟
-
سانگھڑ کی مظلوم اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ مل گئی
-
ریحام خان نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا
-
الطاف حسین کی لندن میں طبیعت بگڑگئی، ہیلتھ اپڈیٹ آگئی
-
حمیرا اصغر کی موت کی وجوہات جاننے کے لیئےتحقیقاتی کمیٹی قائم
-
ذوہیب حسن کا حمیرا کو ستارہ امتیاز دینے کا مطالبہ
-
حمیرا کی موت ’قتل‘ ہے، شہری کی عدالت میں درخواست
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34
Ameesha Patel hits travel trouble, shares frustration online
Ranveer to revisit 'India’s Got Latent' row in new documentary
Rahul Roy speaks out as viral reels spark concern and trolling
Fans react strongly after Yash's 'Toxic' setback




