دلچسپ و خاص

بزنس ٹائیکون میاں منشا کتنے امیر ہیں؟

لندن سے واپسی کے ایک سال بعد میاں منشا کے والد کا انتقال ہوگیا

Web Desk

بزنس ٹائیکون میاں منشا کتنے امیر ہیں؟

لندن سے واپسی کے ایک سال بعد میاں منشا کے والد کا انتقال ہوگیا

بزنس ٹائیکون میاں منشا کتنے امیر ہیں؟

پاکستان کے امیر ترین افراد میں سے ایک میاں محمد منشا ایک ممتاز معروف صنعتکار ہیں، نشاط گروپ کے بانی اور سی ای او میاں محمد منشا کا جنم 22 دسمبر 1947 کو چنیوٹ میں ہوا تھا۔

امریکی جریدے فوربز کے مطابق میاں محمد منشا کا خاندان قیام پاکستان سے قبل ہی 1930 میں ہندوستان کے شہر کلکتہ اس وقت کے غیر منقسم پنجاب منتقل ہو گئے تھے۔ تقسیم ہند کے بعد انہوں نے پاکستان کے پنجاب میں سکونت اختیار کرلی۔

میاں منشا کے والد اور چچا نے 1951 میں نشاط ملز سے ٹیکسٹائل کے کاروبار کا آغاز کیا، میاں منشا فیصل آباد سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کیلئے لندن چلے گئے جہاں سے گریجوئیشن مکمل کرنے کے بعد وہ خاندان کے کاروبار میں شامل ہوگئے۔

لندن سے واپسی کے ایک سال بعد میاں منشا کے والد کا انتقال ہوگیا اور پھر ان کے چچا نے ان سے راہیں جدا کرلی تو میاں منشا نے اپنے خاندان کے کاروبار کو سنبھالا، وہ اپنی محنت اور لگن سے کاروبار کو اونچائیوں تک لے گئے۔

میاں منشا نے نشاط گروپ کو پاکستان کا سوتی کپڑوں کا سب سے بڑا ایکسپورٹر بنادیا۔ اس کے بعد انہوں نے دیگر کاروباری شعبوں میں بھی سرمایہ کاری شروع کی اور پھر نشاط گروپ کا پاکستان کے سب سے بڑے اور کامیاب کاروباری گروپوں میں شمار ہونے لگا۔

نشاط گروپ ٹیکسٹائل، بینکنگ، پاور جنریشن، سیمنٹ کی پیداوار، رئیل اسٹیٹ اور دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کرتا ہے، رپورٹس کے مطابق میاں محمد منشا کی موجودہ مجموعی مالیت تقریباً 5 بلین ڈالر ہے۔

فوربز کے مطابق میاں منشا نے1991 میں نجکاری کے دوران مسلم کمرشل بینک کے لیے ایک متنازعہ بولی جیتی، مئی 2008 میں اپنے ایم سی بی کے نصف سے زیادہ حصص 900 ملین ڈالر میں فروخت کردیے۔

میاں محمد منشاء پاکستان میں فلاحی کاموں اور سماجی ترقی کے اقدامات میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔

فروری 2022 میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ معروف صنعتکار میاں منشا نے برٹش ایشین ٹرسٹ میں شمولیت اختیار کرلی، برٹش ایشین ٹرسٹ نے میاں منشا کو پاکستان میں اپنی مشاورتی کونسل کا سربراہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

برٹش ایشین ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ میاں محمد منشا کو ان کی صلاحیتوں اور فلاحی کاموں کیلئے ان کی خدمات کے پیش نظر جنوبی ایشیا میں چیرٹی میں شامل کیا گیا ۔

اس موقع پر نشاط گروپ آف کمپنیز اور ایم سی بی بینک لمیٹڈ کے چیئرمین میاں منشا نے اپنے بیان میں کہا کہ برٹش ایشین ٹرسٹ کی پاکستان کی مشاورتی کونسل کا سربراہ بنایا جانا میرے لئے ایک اعزاز ہے اور اس پر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔

برٹش ایشین ٹرسٹ ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جو جنوبی ایشیا کو اس خطے کے تمام رہنے والوں کیلئے خوشحال دیکھنے کا خواہاں ہے، یہ ادارہ غریب اور کم وسیلہ لوگوں کو اپنی پوری صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنے والے تمام بڑے پیمانے کے کاموں اور کوششوں کی سپورٹ کرتا ہے۔

یہ ادارہ شہزادہ چارلس اور وژنری برٹش ایشیائی لوگوں کے ایک گروپ نے جنوبی ایشیا سے غربت اور عدم مساوات دور کرنے کیلئے موثر پروگراموں کیلئے قائم کیا تھا اور پاکستان میں گزشتہ ایک عشرے سے کام کررہا ہے اور اب تک جنوبی ایشیائی ممالک کے 6.6 ملین افراد کی زندگی میں مثبت اثرات مرتب کرچکا ہے۔

میاں منشا کو صنعتی ترقی میں ان کے کردار کے اعتراف میں 2004 پاکستان کا اعلیٰ سول اعزاز ستارہ امتیاز سے نوازا جاچکا ہے، وہ فی الوقت ایم سی بی بینک کے چیئرمین کے علاوہ اٹلانٹک کونسل امریکہ کے بورڈ کے رکن بھی ہیں۔