پاکستان
بختاور بھٹو کے گھر تیسرے بیٹے کی پیدائش
بختاور بھٹو اور محمود چوہدری پھر سے والدین بن گئے
بختاور بھٹو کے گھر تیسرے بیٹے کی پیدائش
بختاور بھٹو اور محمود چوہدری پھر سے والدین بن گئے
صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے گھر تیسرے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری دے دی۔
بختاور بھٹو زرداری 27 نومبر 2020 کو دبئی کے بزنس مین محمود چوہدری سے شادی کی بندھن میں بندھ گئی تھیں ، 10 اکتوبر 2021 کو اپنے پہلے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کا استقبال کیا۔
بختاور بھٹو اور محمود کے ہاں 5 اکتوبر 2022 کو دوسرے بیٹے کی ولادت ہوئی جس کا نام میر سجاول محمود چوہدری رکھا گیا۔
دو بیٹوں کی پیدائش کے بعد اب بختاور بھٹو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی زندگی میں آنے والی اس نئی خوشی کا اعلان کیا۔
پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’بسم اللہ الرحمٰن الرحیم، الحمد للہ رب العلمین، ہم یہ خبر بے انتہا خوش کے ساتھ دے رہے ہیں کہ ہمارے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے‘۔
مذکورہ پوسٹ میں بختاور بھٹور اور انکے شوہر محمود چوہدری کے تیسرے بیٹے کی پیدائش کی تاریخ 20 اکتوبر 2024 درج ہے جو اس بات کی تصدیق ہے کہ جوڑے کو یہ خوشی گزشتہ روز ملی۔
پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں بختاور بھٹو زرداری کے مداح اور خیرخواہ ننھے مہمان کی آمد کی مبارکباد دیتے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔
کمنٹ سیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور ایم این اے شرمیلا فاروقی نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ماشاء اللہ، مبارک ہو‘، جبکہ دبئی کی شہزادی شيخہ بنت محمد بن راشد آل مكتوم نے بھی بختاور بھٹو کو تیسری مرتبہ ماں بننے پر مبارکباد دی۔
مزید خبریں
-
مولانا طارق جمیل نے اپنی وائرل ویڈیو پر وضاحت دیدی
-
غیرت کے نام پر دہرا قتل، شوبز شخصیات کا اظہار افسوس
-
غیرت کے نام پر قتل کی انسانیت سوز ویڈیو پر کہرام بپا
-
یاسر شامی کے گھر ’بیٹے’ کی ولادت، نام کیا رکھا؟
-
سانگھڑ کی مظلوم اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ مل گئی
-
ریحام خان نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا
-
الطاف حسین کی لندن میں طبیعت بگڑگئی، ہیلتھ اپڈیٹ آگئی
-
حمیرا اصغر کی موت کی وجوہات جاننے کے لیئےتحقیقاتی کمیٹی قائم
-
ذوہیب حسن کا حمیرا کو ستارہ امتیاز دینے کا مطالبہ
-
حمیرا کی موت ’قتل‘ ہے، شہری کی عدالت میں درخواست
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Sonam Kapoor pens loving message for parents on their anniversary
Rhea Chakraborty announces break from social media
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Dennis Locorriere, Dr. Hook frontman, dies at 76
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together



